image
Tuesday, Apr 30 2024 | Time 11:22 Hrs(IST)
Sports

سنیل نارائن ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے ریٹائرمنٹ سے واپس آ سکتے ہیں

کولکتہ، 17 اپریل (یو این آئی) کولکتہ نائٹ رائڈرس کے مایہ ناز بلے باز سنیل نارائن کی موجودہ فارم کے بارے میں قیاس آرائیاں اور اشارے ہیں کہ وہ آئندہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں واپسی کریں گے۔

کے کے آر اورآر آر کے درمیان کھیلے گئے میچ کے بعد نارائن نے کہا، "ابھی تو فی الحال میں نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لیا ہے، لیکن دیکھتے ہیں مستقبل میں کیا ہوتا ہے۔
"
ویسٹ انڈیز کے ٹی-20 کپتان اور اس میچ میں نارائن کے حریف روومین پاول نے بھی کل کے میچ کے بعد اعتراف کیا کہ وہ مسلسل کوشش کر رہے ہیں کہ نارائن اپنا فیصلہ بدلیں۔
image