image
Wednesday, Apr 24 2024 | Time 12:40 Hrs(IST)
National

آج کی ہنگامہ خیز دنیا عالمی مساوات،اخلاقیات، انسانی اور منصفانہ اصولوں پر مبنی نہیں بلکہ طاقت اور دوہرے معیارات پر ہیں۔: ڈاکٹرایرج الہٰی

23 Apr 2024 | 8:28 PM

نئی دہلی،23 اپریل (یو این آئی) عدم تحفظ اور جنگ انسانی زندگی کو پہلے سے کہیں زیادہ خطرہ قرار دیتے ہوئے ہندوستان میں ایران کے سفیر ڈاکٹرایرج الہٰی نے کہا کہ آج کی ہنگامہ خیز دنیا عالمی مساوات اخلاقیات، انسانی اور منصفانہ اصولوں پر مبنی نہیں ہیں بلکہ طاقت اور دوہرے معیارات پر مبنی ہیں یہ بات انہوں نے ایران کے یوم افواج کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے مہمانان اور معززین کوخوش آمدیدکہتے ہوئے کہاکہ، ایسی دنیا میں جہاں عدم تحفظ اور جنگ انسانی زندگی کو پہلے سے کہیں زیادہ خطرہ بناتی ہے، جس کو روکنے کے لیے مضبوط فوجی طاقت موجود ہے اور خطرات سے نمٹنا نہ صرف ناگزیر ہے بلکہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ڈاکٹرایرج الہٰی نے کہاکہ دنیا کی عصری تاریخ نے کئی تنازعات دیکھے ہیں۔ حالیہ دہائیوں میں ہم نے یورپ، ایشیا اور افریقہ میں کئی جنگیں دیکھی ہیں۔ایسے حالات میں اسلامی جمہوریہ ایران کو اپنی خود مختار، خود انحصار اور مضبوط مسلح افواج کے ساتھ مغربی ایشیائی خطے میں استحکام اور سلامتی کا لنگر ہونے پر فخر ہے۔

see more..

آئین ہندکے بنیادی ڈھانچے میں کسی طرح کی تبدیلی کے خلاف ہیں: نجیب جنگ

23 Apr 2024 | 8:13 PM

نئی دہلی، 23اپریل (یو این آئی) آئین کے بنیادی ڈھانچے میں کسی طرح کی تبدیلی کی مخالفت کرتے ہوئے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سابق وائس چانسلر اور دہلی کے سابق لیفٹننٹ گورنر نجیب جنگ نے کہا کہ وہ آئین ہندکے بنیادی ڈھانچے میں کسی طرح کی تبدیلی کے خلاف ہیں۔ یہ بات انہوں نے قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے زیر اہتمام عالم یوم کتاب کے موقع پر رام بہادر رائے کی کتاب کا اردو ترجمہ‘آئین ہند:ان کہی کہانی‘ کے رسم اجرا میں مہمان خصوصی کی حیثیت شرکت کرتے ہوے کہی۔

see more..

فلیش

23 Apr 2024 | 6:58 PM

see more..

عدالت نے کیجریوال، کویتا کی عدالتی تحویل میں 7 مئی تک کی توسیع کردی

23 Apr 2024 | 5:00 PM

نئی دہلی، 23 اپریل (یو این آئی) دہلی کی ایک خصوصی عدالت نے منگل کو مبینہ ایکسائز پالیسی 2021-22 گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ کے کیس میں تہاڑ جیل میں بند وزیر اعلی اروند کیجریوال کی عدالتی تحویل میں 7 مئی تک توسیع کر دی۔

see more..

آخر کار جیل انتظامیہ نے کجریوال کو انسولین دی:آپ

23 Apr 2024 | 2:20 PM

نئی دہلی، 23 اپریل (یو این آئی) عام آدمی پارٹی (آپ) نے کہا ہے کہ جیل انتظامیہ نے آخر کار وزیر اعلی اروند کجریوال کو ان کی بڑھتی ہوئی شوگر کے لئے انسولین دے دی۔

see more..

ملک کے مسلمان اور خاص طور پر مسلم نوجوانوں کو چاہئے کہ نئے پر کے ساتھ پرواز کرنا سیکھیں: ڈاکٹر راشد حسین

23 Apr 2024 | 2:17 PM

نئی دہلی/فاربس گنج، 23اپریل (یو این آئی) ملک کے شاہینوں سے نئی پرواز کی اپیل کرتے ہوئے ایم بی آئی ٹی کے پرنسپلپروفیسر ڈاکٹر راشد حسین نے کہا کہ ملک کے مسلمانوں اور خاص طور پر مسلم نوجوانوں کو چاہئے کہ نئے پر کے ساتھ پرواز کرنا سیکھیں اور علاقے میں معیاری اسکول، کالج کی بنیاد رکھیں۔ یہ بات انہوں نے رامپور،فاربس گنج کے نیو کریڈیبل پبلک اسکول میں مدارس،اسکول کے اساتذہ، دانشوران اور سماج کے سرکردہ افراد کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

see more..

صدر جمہوریہ نے 67 شخصیات کو پدم ایوارڈ سے نوازا

22 Apr 2024 | 11:09 PM

نئی دہلی، 22 اپریل (یو این آئی) صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے پیر کو یہاں ایک تقریب میں 67 شخصیات کو پدم وبھوشن، پدم بھوشن اور پدم شری ایوارڈز سے نوازا محترمہ مرمو نے راشٹرپتی بھون میں منعقدہ تقریب میں تین پدم وبھوشن، آٹھ پدم بھوشن اور 56 پدم شری ایوارڈ پیش کیے صدر جمہوریہ نے سابق نائب صدرجمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو، ڈاکٹر پدما سبرامنیم اور بندیشور پاٹھک کو پدم وبھوشن سے نوازا  مسٹر بندیشور پاٹھک کو یہ اعزاز بعد از مرگ دیا گیا ہے  ان کی اہلیہ نے صدر جمہوریہ سے یہ اعزاز حاصل کیا۔ اس کے علاوہ فلم اداکار متھن چکرورتی، گلوکارہ اوشا اتھپ اور اتر پردیش کے سابق گورنر رام نائک کو پدم وبھوشن سے نوازا گیا۔

see more..
image