image
Friday, Apr 19 2024 | Time 12:08 Hrs(IST)
Sports

سری لنکا خواتین ٹیم کی چمری کی ریکارڈساز اننگز،جنوبی افریقہ کو چھ وکٹوں سے شکست

18 Apr 2024 | 12:37 PM

پوچیفسٹروم، 18 اپریل (یو این آئی) سری لنکا کی خواتین ٹیم کی کپتان چمری اٹاپٹو نے تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے تیسرے میچ میں ناقابل شکست (195) رنز کی طوفانی اننگز کھیل کر جنوبی افریقہ کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ اس جیت کے ساتھ ہی سری لنکا نے سیریز 1-1 سے برابر کر دی ہے۔

see more..

دہلی نے گجرات کو چھ وکٹوں سے شکست دی

17 Apr 2024 | 11:06 PM

احمد آباد، 17 اپریل (یو این آئی) گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کے بعد دہلی کیپٹلس نے بدھ کو انڈین پریمیئر لیگ کے 32ویں میچ میں جیک فریزر میک گرک (20) رنز اور شائی ہوپ (19) کی شاندار اننگز کی بدولت گجرات ٹائٹنز کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی دہلی کی ٹیم نے 90 رنز کے چھوٹے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے تیز شروعات کی۔ تاہم انہیں دوسرے ہی اوور میں اوپنر جیک فریزر میک گرک کی وکٹ گنوانی پڑی۔ جیک فریزر نے 10 گیندوں میں دو چوکے اور دو چھکے لگا کر (20) رنز بنائے۔ تیسرے اوور میں پرتھوی شا بھی سات رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ ابھیشیک پورل نے سات گیندوں میں چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے (15) رنز بنائے۔ چوتھی وکٹ کے طور پر، شائی ہوپ 10 گیندوں میں (19) رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے ایک چوکا اور دو چھکے لگائے۔ کپتان رشبھ پنت (16) اور سمیت کمار (نو) رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ دہلی نے 8.

see more..

مشتاق احمد ٹی 20 ٹوئنٹی ورلڈ کپ تک بنگلہ دیش کے اسپن کوچ رہیں گے

17 Apr 2024 | 3:58 PM

ڈھاکہ، 17 اپریل (یو این آئی) پاکستان کے سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد کو ٹی 20 ورلڈ کپ تک بنگلہ دیش کا اسپن بولنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے منگل کو اس کا اعلان کرتے ہوئے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے کہا کہ مشتاق اگلے ماہ زمبابوے کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل ڈھاکہ میں لگنے والے کیمپ میں پہنچیں گے مشتاق نے کہا، ’’بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا اسپن بولنگ کوچ منتخب ہونا اعزاز کی بات ہے میں اس کردار کا منتظر ہوں اور اپنے تمام تجربے کھلاڑیوں کو دینا چاہتا ہوں کیونکہ وہ سیکھنے کے قابل ہیں اور مجھے ہمیشہ لگتا ہے کہ یہ ٹیم بہت خطرناک ٹیم ہے۔ وہ کسی کو بھی شکست دے سکتے ہیں کیونکہ ان میں صلاحیت اور مہارت ہے۔ میں ان کا اعتماد بڑھانے کی کوشش کروں گا۔ میں ان کے ساتھ کام کرنے کے لیے پرجوش ہوں۔‘‘

see more..
image