SportsPosted at: Apr 16 2024 11:24PM پاکستانی ٹیم کے لئے گیری کرسٹن محدود اوورز جبکہ گلیسپی ریڈ بال کے کوچ کی ذمہ داری ادا کریں گےاسلام آباد، 16 اپریل (یواین آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے غیر ملکی کوچز سے معاملات کو حتمی شکل سے دی گئی ہے اور گیری کرسٹن اور جیسن گلیسپی کی تعیناتی کا باضابطہ اعلان نیوزی لینڈ سیریز کے اختتام پر کیے جانے کا امکان ہے۔گیری کرسٹن کو محدود اوورز جبکہ آسٹریلیا کے جیسن گلیسپی ریڈ بال کے کوچز ہوں گے۔حال ہی میں وقتی طور پر ہیڈ کوچ مقرر کیے گئے اظہر محمود دونوں فارمیٹ میں اسسٹنٹ کوچ کی ذمہ داری ادا کریں گے۔