image
Tuesday, Apr 30 2024 | Time 02:42 Hrs(IST)
Sports

مشتاق احمد بنگلہ دیش کی ٹیم کے اسپن باؤلنگ کوچ مقرر

ڈھاکہ، 16 اپریل (یواین آئی) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے پاکستان کے سابق لیگ اسپنر اور ورلڈ کپ کے فاتح مشتاق احمد کو آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 سے قبل ٹیم کا اسپن باؤلنگ کوچ مقرر کردیا۔

بی سی بی نے بیان میں کہا کہ ’مشتاق احمد رواں ماہ کے آخر میں زمبابوے کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے تیاری کے کیمپ سے قبل ٹیم میں شامل ہوں گے اور ویسٹ انڈیز اور امریکا میں ہونے والے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے اختتام تک بنگلہ دیشی ٹیم کے ساتھ کام کریں گے۔

مشتاق احمد نے کہا کہ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا بطور اسپن باؤلنگ کوچ حصہ بننا ان کے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے۔
image