image
Tuesday, Apr 30 2024 | Time 00:04 Hrs(IST)
Sports

پیرس اولمپکس: انگلینڈ نے سوئمنگ ٹیم کا اعلان کیا

لندن، 16 اپریل (یو این آئی) انگلینڈ نے پیرس اولمپکس 2024 میں حصہ لینے والی پول اور میراتھن مقابلوں کے لیے منگل کو اپنی 33 رکنی سوئمنگ ٹیم کا اعلان کیا۔

ٹیم میں تین بار کے اولمپک چیمپئن ایڈم پیٹی، دو بار کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ٹام ڈین اور جیمز گائے، اولمپک چیمپئن اینا ہاپکن، کیتھلین ڈاسن، فرییا اینڈرسن اور میٹ رچرڈز اورٹوکیو اولمپکس 2020 میں چار مرتبہ تمغہ فاتح ڈنکن اسکاٹ کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

ٹوکیو 2020 کے اولمپیئن اور فروری میں ہونے والی عالمی چیمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیتنے والے ہیکٹر پارڈو کو مسلسل دوسری بار اولمپک میراتھن سوئمنگ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
image