image
Tuesday, Apr 30 2024 | Time 01:22 Hrs(IST)
Sports

میکسویل بریک لے کر خود کو تازہ دم کرنا چاہتے تھے

ممبئی، 16 اپریل (یو این آئی) جسمانی اور ذہنی آرام کی تلاش کررہے رائل چیلنجرز بنگلور کے دھاکڑ بلے باز گلین میکسویل کا بلا اس بار انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں رن نہیں اگل رہا ہے، اس لیے خود کو تازہ دم کرنے کے لیے انہوں نے سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف مقابلے میں اپنی جگہ کسی اورکے انتخاب کا مطالبہ کیاتھا۔

رائل چیلنجرز بنگلور کی سات میچوں میں چھٹی شکست کے بعد میکسویل نے کہا، ’’ذاتی طور پر یہ میرے لیے بہت آسان فیصلہ تھا۔
آخری میچ کے بعد میں فاف اور کوچ کے پاس گیا اور کہا کہ شاید میری جگہ کسی اور کو آزمانے کا وقت آگیا ہے۔
image