image
Tuesday, Apr 30 2024 | Time 05:12 Hrs(IST)
Sports

روہت کی سنچری رائیگاں گئی، چنئی سپر کنگز نے ممبئی انڈینز کو 20 رنز سے شکست دی

ممبئی، 14 اپریل (یو این آئی) کپتان روتوراج گائیکواڈ (69)، شیوم دوبے (66) کی ناٹ آؤٹ اور مہندر سنگھ دھونی کی آخری اوور میں چار گیندوں میں چھ رنز (20) کی اننگز اور اس کے بعد متھیشا پاتھیرانا نے 14 رن پر چار وکٹ کی بدولت اتوار کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 29ویں میچ میں چنئی سپر کنگز نے ممبئی انڈینز کو 20 رنز سے شکست دے دی۔

روہت شرما کی 105 رنز کی ناٹ آؤٹ سنچری پر مہندر سنگھ دھونی کی چار گیندوں پر 20 رنز کی اننگز بھاری پڑگئی۔
یہ 20 رنز ممبئی کی شکست کی وجہ بن گئے۔
image