image
Monday, Apr 29 2024 | Time 23:34 Hrs(IST)
Sports

پلک گلیا نے شوٹنگ میں ہندوستان کا 20 واں اولمپک کوٹہ حاصل کیا

ریو ڈی جنیرو، 14 اپریل (یو این آئی) ہندوستان کی پلک گلیا نے آئی ایس ایس ایف فائنل اولمپک کوالیفکیشن چمپئن شپ کے 10 میٹر ایئر پسٹل مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیت کر ملک کے لیے 20 واں اولمپک کوٹہ حاصل کرلیا۔

پلک گلیا نے اتوار کو برازیل کے ریو ڈی جنیرو میں آئی ایس ایس ایف فائنل اولمپک کوالیفکیشن چیمپئن شپ میں شوٹنگ میں خواتین کی 10 میٹر ایئر پسٹل میں کانسے کا تمغہ جیتا اور ہندوستان کا 20 واں پیرس 2024 اولمپک کوٹہ حاصل کیا۔
وہیں سنیام پانچویں نمبر پر رہے۔
image