image
Tuesday, Apr 30 2024 | Time 04:18 Hrs(IST)
Sports

چنئی سپر کنگز نے ممبئی انڈینز کو جیت کے لیے 207 رنز کا ہدف دیا

چنئی سپر کنگز نے ممبئی انڈینز کو جیت کے لیے 207 رنز کا ہدف دیا

ممبئی، 14 اپریل (یو این آئی) کپتان روتوراج گائیکواڈ (69)، شیوم دوبے (60) کی ناٹ آؤٹ اننگز اور مہندر سنگھ دھونی کے آخری اوور میں چار گیندوں پر چھکوں (20) کی بدولت چنئی سپر کنگز نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں اتوار کو 29ویں میچ میں ممبئی انڈینز کو جیت کے لیے 207 رنز کا ہدف دیا ہے۔

آج وانکھیڑے اسٹیڈیم میں ممبئی انڈینس کے کپتان ہاردک پانڈیا نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔
بلے بازی کے لیے آنے والی چنئی سپر کنگز کی شروعات بہت خراب رہی اور دوسرے ہی اوور میں اوپنر اجنکیا رہانے (5) کا وکٹ گنوا بیٹھا۔

image