image
Monday, Apr 29 2024 | Time 10:00 Hrs(IST)
Sports

کولکتہ نے بنگلورو کو سات وکٹوں سے دی شکست

بنگلورو، 29 مارچ (یو این آئی) وینکٹیش ایر کی 50 رن اور سنیل نارائن کے 47 رن کی شاندار اننگز کی بدولت کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 کے 10ویں میچ میں جمعہ کو رائل چیلنجرز بنگلور کو سات وکٹوں سے شکست دے دی۔

کولکتہ کی یہ دوسری جیت ہے جبکہ بنگلورو کو تین میچوں میں دوسری بار شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی اوپننگ جوڑی فل سالٹ اور سنیل نارائن نے پہلے وکٹ کے لیے 86 رن جوڑ کر ٹیم کو مضبوط آغاز فراہم کیا۔
image