image
Monday, Apr 29 2024 | Time 11:13 Hrs(IST)
Sports

میڈرڈ اسپین ماسٹرز کے دلچسپ کوارٹر فائنل میچ میں پی وی سندھو کو شکست

میڈرڈ، 29 مارچ (یو این آئی) ہندوستانی بیڈمنٹن اسٹار اور دو بار کی اولمپک تمغہ جیتنے والی پی وی سندھو کو میڈرڈ اسپین ماسٹرز 2024 کے کوارٹر فائنل میں تھائی لینڈ کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پی وی سندھو کو جمعہ کو ایک گھنٹہ 17 منٹ تک جاری رہنے والے خواتین کے سنگلز مقابلے میں تھائی لینڈ کی سوپانیدا کیتھونگ کے خلاف 26-24، 17-21، 20-22 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ہندوستانی بیڈمنٹن کھلاڑی اور تھائی لینڈ کے شٹلر کے درمیان شروع سے ہی سخت مقابلہ ہوا اور بیچ بیچ میں دونوں کھلاڑی ایک دوسرے پر حاوی دکھائی دیں لیکن سندھو نے پہلا گیم 26-24 سے جیت لیا۔
image