image
Saturday, Apr 27 2024 | Time 14:44 Hrs(IST)
Sports

پاکستان آئرلینڈ میں تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلے گا

اسلام آباد، 29 مارچ (یو این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جمعہ کو آئرلینڈ کے ساتھ تین ٹی-20 میچوں کی سیریز کی تاریخوں کا اعلان کر دیا۔

پی سی بی کے اعلامیے کے مطابق تینوں میچز 10 سے 14 مئی تک ڈبلن کے کیسل ایونیو میں کھیلے جائیں گے۔
اس سے قبل دونوں ممالک کے درمیان 2009 میں ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا گیا تھا۔
image