image
Monday, Apr 29 2024 | Time 02:16 Hrs(IST)
Sports

بابر اعظم کو پھر سے کپتانی دینے کا فیصلہ

اسلام آباد، 29مارچ (یواین آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے بلے باز بابر اعظم کو ایک بار پھر ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان مقرر کردیا۔

ڈان نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستانی ٹیم کا کپتان تبدیل کردیا، بابراعظم نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں ٹیم کے کپتان ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق بابراعظم اگلے ماہ شروع ہونے والے نیوزی لینڈ کے خلاف 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں کپتانی کریں گے، پاکستان کرکٹ بورڈ جلد باقاعدہ طور پر اعلان کرے گا۔
image