image
Sunday, Apr 28 2024 | Time 00:15 Hrs(IST)
Sports

راجستھان رائلز نے دہلی کیپٹلس کو دیا 186 رنوں کا ہدف

جے پور، 28 مارچ (یو این آئی) ریان پراگ کی 45 گیندوں میں ناٹ آؤٹ 84 رن کی دھماکہ خیز اننگز کی بدولت راجستھان رائلز نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے نویں میچ میں جیت کے لیے دہلی کیپٹلس کو جمعرات کے روز 186 رنز کا ہدف دیا ہے۔

آج سوائی مان سنگھ اسٹیڈیم میں دہلی کیپٹلس نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔
بلے بازی کے لیے آنے والی راجستھان رائلز کی شروعات انتہائی خراب رہی اور دوسرے ہی اوور میں پانچ رن پر اوپنر یشسوی جیسوال کا وکٹ گنوا بیٹھی۔
image