image
Monday, Apr 29 2024 | Time 13:09 Hrs(IST)
Sports

الکراز اور میدویدیف میامی اوپن کے کوارٹر فائنل میں

میامی گارڈن، 27 مارچ (یو این آئی) اسپین کے ٹینس کھلاڑی اور ٹاپ سیڈ کارلوس الکراز اور دفاعی چیمپئن روس کے ڈینیل میدویدیف اپنے اپنے میچ جیت کر میامی اوپن کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔

منگل کو کھیلے گئے میچ میں میدویدیف نے اپنے کیریئر کے 350ویں میچ میں جرمنی کے ڈومینک کوپفر کو شکست دے کر مسلسل چوتھے سال میامی اوپن کے کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کیا۔
میدویدیف نے ڈومینک کوفر کو 7-6(5)، 6-0 سے شکست دی۔
image