image
Monday, Apr 29 2024 | Time 17:16 Hrs(IST)
Sports

میرے اندر ابھی کافی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ باقی ہے: کوہلی

بنگلورو، 26 مارچ (یو این آئی) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی نے کہا ہے کہ میرے اندر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ابھی بہت باقی ہے۔

کل پنجاب کنگز کے خلاف 77 رنوں کی اننگ کھیلنے والے کوہلی نے کہا، "آپ کو ہمیشہ ایک منصوبہ بندی کے ساتھ آنا ہوتا ہے اور ہمیشہ اپنے کھیل کو بہتر بنانے کی کوشش کرنی ہوتی ہے۔
میں جانتا ہوں کہ فی الحال دنیا کے کئی حصوں میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں میرا نام صرف کھیل کو فروغ دینے کے لیے لیا جاتا ہے لیکن شاید مجھ میں ابھی بھی دم باقی ہے۔
image