image
Saturday, Apr 27 2024 | Time 04:45 Hrs(IST)
Sports

فٹبال میچ میں ریفری نے سکھ کھلاڑی کو پگڑی کے اندر پہنے جانا والا پٹکا اتارنے کے لئے کہا

میڈرڈ، 4 فروری (یو این آئی) اسپین میں ایک فٹبال میچ کے دوران ریفری نے ایک 15 سالہ سکھ کھلاڑی کو کھیل کے ضابطوں کا حوالہ دیتے ہوئے اس سے پگڑی کے اندر پہنا جانے والا پٹکا اتارنے کے لئے کہا ۔

سکھ ایکسپو کے انسٹاگرام صفحہ نے ’لا ون گارڈیا‘ اخبار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایاکہ پچھلے تمام میچوں میں ریفری نے آرتیا سی ٹیم کے کھلاڑی گرپریت سنگھ کو پٹکا پہننے کی اجازت دی تھی۔
اراتیہ کے صدر پیڈرو اورمزابل نے اخبار کو بتایا کہ وہ کم از کم پانچ سال سے عام طور پر کھیل رہے ہیں، اس سیزن میں اب تک کبھی کوئی پریشانی نہیں ہوئی۔
image