InternationalPosted at: May 28 2023 12:35PM امریکی افریقہ کمانڈ کا الشباب کے دہشت گردوں پر فضائی حملہ
واشنگٹن، 28 مئی (یو این آئی) امریکی افریقی کمان نے الشباب کے دہشت گردوں کو نشانہ بناتے ہوئے ایک فضائی حملہ کیا ہے۔
یو ایس افریقہ کمانڈ نے ہفتہ کو کہاکہ "صومالیہ کی وفاقی حکومت اور صومالیہ میں افریقی یونین کے ٹرانزیشن مشن کی کارروائیوں کی حمایت میں یو ایس افریقہ کمانڈ نے جمعہ (26 مئی) کو اے ٹی ایم آئی ایس فارورڈ آپریٹنگ بیس، ایف او بی بولو مارر کے ارد گرد الشباب سے منسلک دہشت گردوں کے خلاف فضائی حملہ کیا۔
امریکی افریقی کمان کا کہنا ہے کہ اس فضائی حملے میں دہشت گردوں کے ہتھیار اور آلات تباہ ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کل ایک بیان میں کہا کہ کمانڈ کے ابتدائی جائزے کے مطابق ان حملوں میں کوئی شہری جانی نقصان نہیں ہوا۔
اس سے قبل جمعہ کو امریکی محکمہ خارجہ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ واشنگٹن صومالیہ میں اے ٹی ایم آئی ایس میں تعینات یوگنڈا کے امن فوجیوں پر الشباب کے دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتا ہے۔
اے ٹی ایم آئی ایس نے جمعہ کو کہا کہ ملک کے جنوب مغرب میں اس کے فوجی اڈوں پر حملہ کیا گیا، لیکن فوجیوں نے دہشت گردوں کے ہتھیاروں کو تباہ کر دیا اور انہیں پسپائی پر مجبور کردیا۔
واضح رہے کہ الشباب صومالیہ میں قائم ایک جہادی عسکری اور سیاسی تنظیم ہے۔ اس کا تعلق القاعدہ سے ہے اور ملک میں اقوام متحدہ کے انسانی مشن میں خلل ڈالتا ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا