image
Tuesday, Apr 30 2024 | Time 12:27 Hrs(IST)
Regional

راجستھان میں لوک سبھا انتخابات میں فیسی لٹی سینٹر پر اب تک ایک لاکھ 52 ہزار 812 ووٹ ڈالے گئے

راجستھان میں لوک سبھا انتخابات میں فیسی لٹی سینٹر پر اب تک ایک لاکھ 52 ہزار 812 ووٹ ڈالے  گئے

جے پور، 17 اپریل (یو این آئی) راجستھان میں لوک سبھا انتخابی ڈیوٹی میں مصروف اہلکاروں، پولیس افسران وغیرہ کے ذریعہ سبھی اضلاع میں قائم کیے گئے فیسی لٹی سینٹر پر اب تک ایک لاکھ 52 ہزار 812 ووٹ ڈالے جا چکے ہیں۔
ریاست کے چیف الیکٹورل آفیسر پراوین گپتا نے کہا کہ اب تک 72987 پولیس اہلکار، 10927 آر اے سی ، 910 جی آر پی، 67597 پولنگ اہلکار اور 391 پرائیویٹ (ڈرائیور) نے حق رائے دہی کا استعمال کیا ہے۔
مسٹر گپتا نے کہا کہ ریاست کے تمام اسمبلی حلقوں اور دیگر اضلاع میں انتخابی کاموں کے لیے تعینات افسران اور ملازمین کے لیے پوسٹل بیلٹ کے ذریعے ووٹ ڈالنے کے لیے فیسی لٹی سینٹر قائم کیے گئے ہیں۔ ان سینٹر پر پہلے مرحلے کے لوک سبھا حلقوں میں 18 اپریل تک اور دوسرے مرحلے میں 25 اپریل تک مختلف دنوں میں ووٹنگ کی جاسکے گی۔
مسٹر گپتا نے ہدایت دی ہے کہ مذکورہ فیسی لٹی سینٹر کے علاوہ ہر ریٹرننگ افسر اپنے دفتر میں ایک سہولت قائم کرنے کو یقینی بنائے گا۔
یو این آئی۔ این یو۔

خاص خبریں
سپریم کورٹ میں اتراکھنڈ کا حلف نامہ، پتنجلی آیوروید-دیویا فارمیسی کے 14 پروڈکٹس کے لائسنس معطل

سپریم کورٹ میں اتراکھنڈ کا حلف نامہ، پتنجلی آیوروید-دیویا فارمیسی کے 14 پروڈکٹس کے لائسنس معطل

نئی دہلی، 30 اپریل (یو این آئی) سپریم کورٹ کی سرزنش کے بعد اتراکھنڈ حکومت نے دیویا فارمیسی اور پتنجلی آیوروید لمیٹڈ کے 14 مصنوعات کے مینوفیکچرنگ لائسنس کو فوری اثر سے معطل کر دیا ہے۔

...مزید دیکھیں
راہل گاندھی  آج مدھیہ پردیش میں انتخابی مہم چلائیں گے

راہل گاندھی آج مدھیہ پردیش میں انتخابی مہم چلائیں گے

بھوپال، 30 اپریل (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی آج مدھیہ پردیش کے بھنڈ پارلیمانی حلقہ میں کانگریس امیدوار کی حمایت میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کریں گے۔

...مزید دیکھیں
منی پور میں دوبارہ پولنگ شروع

منی پور میں دوبارہ پولنگ شروع

امپھال، 30 اپریل (یو این آئی) منی پور کی باہری منی پور سیٹ کے لیے چھ پولنگ اسٹیشنوں پر آج صبح سات بجے دوبارہ پولنگ شروع ہوگئی۔

...مزید دیکھیں
کیرالہ میں کار اور لاری کی ٹکر  میں پانچ افراد کی موت

کیرالہ میں کار اور لاری کی ٹکر میں پانچ افراد کی موت

کنور، 30 اپریل (یو این آئی) کیرالہ کے کنور میں پیر کی رات دیر گئے کار اور لاری کے درمیان زبردست ٹکرمیں ایک معصوم بچہ سمیت ایک ہی خاندان کے پانچ افرادکی موت ہو گئی۔

...مزید دیکھیں
کولمبیا میں فوج کا ہیلی کاپٹر گرکرتباہ ، نو فوجی ہلاک

کولمبیا میں فوج کا ہیلی کاپٹر گرکرتباہ ، نو فوجی ہلاک

بگوٹا، 30 اپریل (یو این آئی) شمالی کولمبیا میں فوج کا ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس میں سوار تمام نو فوجی مارے گئے۔

...مزید دیکھیں
مودی نے راہل کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کانگریس پر وسولی گینگ چلانے کا الزام لگایا

مودی نے راہل کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کانگریس پر وسولی گینگ چلانے کا الزام لگایا

باگل کوٹ (کرناٹک)، 29 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو یہاں ایک ریلی میں کانگریس کے ممتاز لیڈر راہل گاندھی پر درپردہ حملہ کرتے ہوئے پارٹی پر 'بھتہ خوری ریکیٹ' چلانے کا الزام لگایا مسٹر مودی نے ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بالواسطہ طور پر مسٹر گاندھی کی حالیہ چھٹیوں کی سرگرمیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جو لوگ چھٹیاں لیتے رہتے ہیں وہ ہندوستان کی ترقی میں حصہ نہیں ڈال سکتے انہوں نے 2047 تک ہندوستان کو تبدیل کرنے کے اپنے عزم کو اجاگر کرتے ہوئے ترقیاتی اقدامات کو آگے بڑھانے میں لگن اور دور اندیشی کی اہمیت پر زور دیا۔

...مزید دیکھیں
منگل سوترا اور مسلم لیگ کی باتیں کرنے سے عیاں ہو رہا ہے کہ بھاجپا کے لیڈران گھبرائے ہوئے ہیں :عمر عبداللہ

منگل سوترا اور مسلم لیگ کی باتیں کرنے سے عیاں ہو رہا ہے کہ بھاجپا کے لیڈران گھبرائے ہوئے ہیں :عمر عبداللہ

سری نگر،29اپریل(یو این آئی)جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے پیر کے روز کہاکہ بھاجپا موجودہ حالات سے گھبرا ئے ہوئے ہیں یہی وجہ ہے کہ منگل سوترا اور مسلم لیگ کی باتیں ہو رہی ہیں انہوں نے کہاکہ لوک سبھا انتخابات میں انڈیا الائنس کی جیت یقینی ہے ان باتوں کا اظہار عمر عبداللہ نے چرار شریف میں آستانہ عالیہ پر حاضری دینے کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا عمر عبداللہ کہا کہ میں یہاں کسی سیاسی یا الیکشن پروگرام کے سلسلے میں نہیں بلکہ صرف حاضری دینا آیا ہوں ۔

...مزید دیکھیں

کیڑے مار دوا بنانے والی فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی

28 Apr 2024 | 6:20 PM

الور، 27 اپریل (یو این آئی) راجستھان کے ضلع کھیرتھل تیجاراکے بھیواڑی صنعتی علاقے میں کیڑے مار دوا بنانے والی فیکٹری میں اتوار کی صبح اچانک آگ لگ گئی۔

...مزید دیکھیں
image