image
Wednesday, May 1 2024 | Time 02:33 Hrs(IST)
Others

بی جے پی کی کوئی گارنٹی قابل بھروسہ نہیں, وہ صرف فسادات گارنٹی پر عمل کرتی ہے:ممتا بنرجی

بی جے پی کی کوئی گارنٹی قابل بھروسہ نہیں, وہ صرف فسادات  گارنٹی  پر عمل کرتی ہے:ممتا بنرجی

کلکتہ 17اپریل (یواین آئی) وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے آج لوک سبھا انتخابات کیلئے بی جے پی کے منشور کی سخت تنقیدکرتے ہوئے کہا کہ ان کی کوئی بھی ضمانت قابل عمل نہیں ان کی صرف ایک ہی ضمانت قابل عمل ہے وہ فرقہ وارانہ فسادات کی ہے آسام میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے، ترنمول کانگریس کی سربراہ نے کہا کہ انہیں یقین نہیں ہے کہ وزیر اعظم مودی کسی کے لیے کچھ بھی کریں گے۔ دریں اثنا بی جے پی نے دعوی کیا کہ بنرجی نے اپنے ایکس پوسٹ کے ساتھ رام نومی کے تہوار کی توہین کی ہے۔
ممتا بنرجی نے وعدہ کیا کہ شہریت (ترمیمی) ایکٹ اور این آر سی کو مغربی بنگال میں نافذ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے بی جے پی حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ ملک کو ’’حراستی کیمپ ‘‘میں تبدیل کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگرہم جیت گئے تو ہم ریاست میں این آر سی اور سی اے اے کو نافذ نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ انتخاب انتہائی خوفناک ہے ۔ملک کو حراستی کیمپ میں تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔میں نے اس سے پہلے کبھی ایسا سیاہ اور کرپٹ الیکشن نہیں دیکھا۔
ممتا بنرجی نے بی جے پی حکومت کو جملے باز پارٹی قرار دیتے ہوئے کہا کہ فساد ان کی (مودی حکومت) کی واحد ضمانت ہے۔ مجھے یقین نہیں ہے کہ مودی کسی کے لیے کچھ کریں گے۔ یہ حکومت ایک جملے باز حکومت ہے۔میں کسی دھمکی سے نہیں ڈرتی۔بی جے پی نے گزشتہ ہفتے اپنے منشور میں وعدہ کیا تھا کہ وہ پورے ملک میں سی اے اے اور یکساں سول کوڈ کو نافذ کرے گی۔
دریں اثنا بی جے پی لیڈر سدھانشو ترویدی نے کہا کہ ممتا بنرجی نے ایکس ہینڈ ل پر امن برقرار رکھنے کا پیغام دیا جس سے رام نومی کی توہین ہوئی ہے۔جب پورا ہندوستان اور دنیا رام نومی منا رہی ہے،انڈیا اتحاد کے رہنما ہندوستان اور اس کی ثقافت کی تذلیل کرنے سے گریز نہیں کر رہے ہیں۔ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کر کے امن برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔یہ توہین آمیز ہے۔ رام نومی کا تہوار، دوسرے مذہبی مواقع کی طرح، آپ (ممتا بنرجی) نے امن کا پیغام دیا ہے۔ لیکن یہاں آپ امن برقرار رکھنے کے لیے کہہ رہے ہیں۔ ایسا کرکے، آپ ہندوستانیوں کو نیچا دکھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
یواین آئی۔نور

خاص خبریں
کیا کمزور حکومت ملک کو مضبوطی دے سکے گی: مودی

کیا کمزور حکومت ملک کو مضبوطی دے سکے گی: مودی

دھاراشیو، 30 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو مہاراشٹر میں یکے بعد دیگرے کئی عوامی جلسے کیے اور دھاراشیو میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کیا کمزور حکومت ملک کو مضبوط بنا سکے گی مسٹر مودی نے آج یہاں مہایوتی امیدوار ارچنا پاٹل کی حمایت میں مہم چلائی۔

...مزید دیکھیں
کیجریوال کی گرفتاری کے وقت پر سوال، سپریم کورٹ نے ای ڈی سے  کی وضاحت طلب

کیجریوال کی گرفتاری کے وقت پر سوال، سپریم کورٹ نے ای ڈی سے کی وضاحت طلب

نئی دہلی، 30 اپریل (یو این آئی) سپریم کورٹ نے منگل کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کو ہدایت دی کہ وہ لوک سبھا انتخابات سے قبل دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری کے وقت پر اٹھائے گئے سوال پر 3 مئی تک اپنی وضاحت پیش کرے جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتہ کی بنچ نے ای ڈی کی طرف سے پیش ہوئےایڈیشنل سالیسٹر جنرل ایس وی راجو سے دہلی کے وزیر اعلیٰ کی جانب سے سینئر ایڈوکیٹ اے ایم سنگھوی کی طرف سے 21 مارچ کو کیجریوال کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والے اہم دلائل پر یہ وضاحت دینے کو کہا  مسٹر سنگھوی نے دلیل دیتے ہوئے زندگی اور آزادی کو انتہائی اہم بتایا اور گرفتاری کے وقت پر سوال اٹھایا۔

...مزید دیکھیں
دیویندر یادو کو دہلی کانگریس کا نیا صدر مقرر کیا گیا

دیویندر یادو کو دہلی کانگریس کا نیا صدر مقرر کیا گیا

نئی دہلی، 30 اپریل (ب یو این آئی ) دہلی کے ریاستی صدر اروندر سنگھ لولی کے استعفیٰ کے دو دن بعد کانگریس نے آج سینئر لیڈر دیویندر یادو کو ریاستی کانگریس کا صدر مقرر کیا ہے کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے آج یہاں یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی صدر ملک ارجن کھڑگے نے مسٹر یادو کی تقرری کو منظوری دے دی ہے اور ان سے کہا گیا ہے کہ وہ فوری اثر سے اپنا کام شروع کردیں۔

...مزید دیکھیں
شہزادہ محمد بن سلمان نے انٹونی بلنکن سے ملاقات کی

شہزادہ محمد بن سلمان نے انٹونی بلنکن سے ملاقات کی

ریاض، 30 اپریل (یواین آئی) سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکہ کے اعلیٰ ترین سفارت کار انٹونی بلنکن سے ملاقات کی مملکت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق امریکی سیکرٹری آف سٹیٹ انٹونی بلنکن دارلحکومت ریاض میں غزہ میں فائر بندی سمیت ایک آزاد فلسطینی ریاست اور اسرائیل کی سلامتی سے متعلق یقین دہانی حاصل کرنے کی غرض سے موجود تھے جہاں انہوں نے خلیج تعاون کونسل کے وزارتی اجلاس میں بھی شرکت کی۔

...مزید دیکھیں
جے ڈی (ایس) کی کور کمیٹی نے پرجول کو معطل کرنے کی سفارش کی

جے ڈی (ایس) کی کور کمیٹی نے پرجول کو معطل کرنے کی سفارش کی

ہبلی، 30 اپریل (یو این آئی) ایک اہم پیش رفت میں جنتا دل-سیکولر (جے ڈی-ایس) کی کور کمیٹی نے منگل کو ہاسن پارلیمانی حلقہ سے قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کے امیدوار پرجول ریوانہ کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات کے سلسلے میں معطل کرنے کی سفارش ایچ ڈی دیو گوڈا سے کی ہے جے ڈی (ایس) کی کور کمیٹی کے صدر جی ٹی دیوے گوڑا نے پرجول کے خلاف جنسی ہراسانی کے الزامات کی خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) کی جانچ شروع کرنے کی حمایت کی ہے۔

...مزید دیکھیں
بابا رام دیو کے خلاف عدالتی کارروائی پر میڈیا میں آئی ایم اے  کے صدر کے بیان سے سپریم کورٹ ناراض

بابا رام دیو کے خلاف عدالتی کارروائی پر میڈیا میں آئی ایم اے کے صدر کے بیان سے سپریم کورٹ ناراض

نئی دہلی، 30 اپریل (یو این آئی) سپریم کورٹ نے یوگا گرو بابا رام دیو کی کمپنیوں کے گمراہ کن اشتہارات سے پیدا ہونے والی عدالتی کارروائی کے خلاف انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن (آئی ایم اے) کے صدر ڈاکٹر آر وی اشوکن کے تبصروں کا سخت نوٹس لیا اور منگل کو ان کے وکیل سے کہا آپ کیسے فیصلہ کریں گے کہ ہمیں اپنی کارروائی کیسے چلانی چاہیے جسٹس ہیما کوہلی اور احسان الدین امان اللہ کی بنچ نے زبانی مشاہدہ کرتے ہوئے بابا رام دیو کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر وکیل مکل روہتگی سے کہا کہ وہ اس معاملے میں آئی ایم اے کے موجودہ صدر ڈاکٹر اشوکن کے بیانات کو عدالت میںریکارڈ پر لانے کی اجازت دیں۔

...مزید دیکھیں
سلمان خان کی رہائش گاہ پر فائرنگ معاملہ : ملزم نے وعدہ معاف گوہ  بننے کی خواہش ظاہر کی مکوکا کے تحت کاروائ کا آغاز

سلمان خان کی رہائش گاہ پر فائرنگ معاملہ : ملزم نے وعدہ معاف گوہ بننے کی خواہش ظاہر کی مکوکا کے تحت کاروائ کا آغاز

ممبئی 30 اپریل (یو این آئی) اداکار سلمان خان کی رہائش گاہ پر فائرنگ معاملے میں گرفتار ملزمین جن کے خلاف ممبئی پولیس نے مہاراشٹر کنٹرول آف آرگنائزڈ کرائم ایکٹ (مکوکا) کی دفعات کا نفاذ کیا ہے اس معاملے میں ایک ملزم نے وعدہ معاف گواہ بننے کی خواہش ظاہر کی ہے  ممبئی کرائم برانچ کے ذرائع نے یہ بات بتائی ذرائع نے بتلایا کہ ایک ملزم نے وعدہ معاف گواہ بننے کی خواہش ظاہر کی ہے جس کی شناخت ظاہر کرنے سے تحقیقاتی دستے نے انکار کیا ہے تاہم کہا ہیکہ مکوکا قانون میں وعدہ معاف گواہ بننے کہ لئے جو رہنمایانہ اصول مرتب کئے گئے ہیں اسکے تحت کاروائ کا آغاز عمل میں آچکا ہے
قانون کے مطابق تفتیشی ایجنسی پہلے ملزم کا اقبالیہ بیان کسی اعلیٰ افسر کے سامنے ریکارڈ کرے گی جو تفتیش کا حصہ نہیں ہے اور اسکے بعد مجسٹریٹ کے روبرو اسے ریکارڈ کروایا جائے گا۔

...مزید دیکھیں
شہزادہ محمد بن سلمان نے انٹونی بلنکن سے ملاقات کی

شہزادہ محمد بن سلمان نے انٹونی بلنکن سے ملاقات کی

30 Apr 2024 | 10:55 PM

ریاض، 30 اپریل (یواین آئی) سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکہ کے اعلیٰ ترین سفارت کار انٹونی بلنکن سے ملاقات کی مملکت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق امریکی سیکرٹری آف سٹیٹ انٹونی بلنکن دارلحکومت ریاض میں غزہ میں فائر بندی سمیت ایک آزاد فلسطینی ریاست اور اسرائیل کی سلامتی سے متعلق یقین دہانی حاصل کرنے کی غرض سے موجود تھے جہاں انہوں نے خلیج تعاون کونسل کے وزارتی اجلاس میں بھی شرکت کی۔

جدید فن تعمیر اور لازوال فطری خوبصورتی سے آراستہ ایکسپریئن ایلیمنٹ کی نقاب کشائی

جدید فن تعمیر اور لازوال فطری خوبصورتی سے آراستہ ایکسپریئن ایلیمنٹ کی نقاب کشائی

30 Apr 2024 | 11:16 PM

نئی دہلی 30 اپریل(یو این آئی) ایف ڈی آئی سے مکمل طو رپر امداد یافتہ ریئل اسٹیٹ ڈیولپر اور ایکسپریئن ڈیولپر پریمیم ہولڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈسنگاپور کی مکمل ملکیت والی ذیلی کمپنی نےیہاں ایکسپریئن ایلیمنٹ کی نقاب کشائی کی، جو اسمارٹ بلڈنگ ٹیکنالوجی اور جدید لگژری رہائش کی عکاس ہے نوئیڈا سیکٹر 45 کے مرکز میں واقع ایکسپریئن ایلیمنٹ قدیم فلسفہ کو عصری ڈیزائن کے ساتھ ہم آہنگ کرکے جدید فن تعمیر اور لازوال فطری خوبصورتی کا شاہکار بناکر پیش کیا گیا ہے۔

لکھنؤ کے ہاتھوں ممبئی کو شکست

30 Apr 2024 | 11:38 PM

لکھنؤ، 30 اپریل (یو این آئی) چست فیلڈنگ اور سدھی ہوئی گیند بازی کے بعد مارکس اسٹائنس (62) کی کے ایل راہل (28) اور دیپک ہڈا (18) کے ساتھ پائیدار شراکت کی مدد سے لکھنؤ سپر جائنٹس (ایل ایس جی) نے یہاں ممبئی انڈینس کومنگل کے روز چار گیندیں باقی رہتے چار وکٹوں سے شکست دی۔

کیڑے مار دوا بنانے والی فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی

28 Apr 2024 | 6:20 PM

الور، 27 اپریل (یو این آئی) راجستھان کے ضلع کھیرتھل تیجاراکے بھیواڑی صنعتی علاقے میں کیڑے مار دوا بنانے والی فیکٹری میں اتوار کی صبح اچانک آگ لگ گئی۔

...مزید دیکھیں
image