image
Tuesday, Apr 30 2024 | Time 01:12 Hrs(IST)
International

اسرائیل غزہ میں عارضی جنگ بندی چاہتا ہے: حماس عہدیدار

اسرائیل غزہ میں عارضی جنگ بندی چاہتا ہے: حماس عہدیدار

غزہ، 16 اپریل (یو این آئی) اسرائیل حماس کے ساتھ عارضی جنگ بندی کے معاہدے کی کوشش کر رہا ہے، تاکہ وہ غزہ کی پٹی میں فوجی آپریشن دوبارہ شروع کرنے سے پہلے اپنے یرغمالیوں کی رہائی کو یقینی بناسکے۔
خبر رساں ایجنسی ژنہوا کو بھیجے گئے حماس کے سیاسی بیورو کے رکن عزت الرشق کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل "اپنے قیدیوں کی رہائی کے لیے عارضی معاہدہ چاہتا ہے، تاکہ اس کے بعد جنگ اور جارحیت کو دوبارہ شروع کیا جا سکے۔"
اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ اسرائیل کی طرف سے اپنے یرغمالیوں کو "بذریعہ قوت" رہا کرنے کی کوششیں ناکام ہو گئی ہیں، حماس کے عہدیدار نے زور دیا کہ "تحریک مزاحمت کے ساتھ حقیقی مستقل معاہدے کا کوئی متبادل نہیں ہے۔"
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حملے کا مستقل خاتمہ ہی فلسطینی عوام کے تحفظ اور خونریزی اور قتل عام کو روکنے کی واحد ضمانت ہے۔
قابل ذکر ہے کہ قطر اور مصر، امریکہ کے ساتھ مل کر حماس اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کے تبادلے اور غزہ میں جنگ بندی کے لیے ثالثی کر رہے ہیں۔
اسرائیل کا اندازہ ہے کہ غزہ میں اب بھی تقریباً 134 اسرائیلی یرغمال ہیں، جب کہ حماس نے اعلان کیا کہ ان میں سے 70 اسرائیلی فضائی حملوں میں مارے گئے ہیں۔
یو این آئی۔ م ش۔

خاص خبریں
مودی نے راہل کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کانگریس پر وسولی گینگ چلانے کا الزام لگایا

مودی نے راہل کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کانگریس پر وسولی گینگ چلانے کا الزام لگایا

باگل کوٹ (کرناٹک)، 29 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو یہاں ایک ریلی میں کانگریس کے ممتاز لیڈر راہل گاندھی پر درپردہ حملہ کرتے ہوئے پارٹی پر 'بھتہ خوری ریکیٹ' چلانے کا الزام لگایا مسٹر مودی نے ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بالواسطہ طور پر مسٹر گاندھی کی حالیہ چھٹیوں کی سرگرمیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جو لوگ چھٹیاں لیتے رہتے ہیں وہ ہندوستان کی ترقی میں حصہ نہیں ڈال سکتے انہوں نے 2047 تک ہندوستان کو تبدیل کرنے کے اپنے عزم کو اجاگر کرتے ہوئے ترقیاتی اقدامات کو آگے بڑھانے میں لگن اور دور اندیشی کی اہمیت پر زور دیا۔

...مزید دیکھیں
منگل سوترا اور مسلم لیگ کی باتیں کرنے سے عیاں ہو رہا ہے کہ بھاجپا کے لیڈران گھبرائے ہوئے ہیں :عمر عبداللہ

منگل سوترا اور مسلم لیگ کی باتیں کرنے سے عیاں ہو رہا ہے کہ بھاجپا کے لیڈران گھبرائے ہوئے ہیں :عمر عبداللہ

سری نگر،29اپریل(یو این آئی)جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے پیر کے روز کہاکہ بھاجپا موجودہ حالات سے گھبرا ئے ہوئے ہیں یہی وجہ ہے کہ منگل سوترا اور مسلم لیگ کی باتیں ہو رہی ہیں انہوں نے کہاکہ لوک سبھا انتخابات میں انڈیا الائنس کی جیت یقینی ہے ان باتوں کا اظہار عمر عبداللہ نے چرار شریف میں آستانہ عالیہ پر حاضری دینے کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا عمر عبداللہ کہا کہ میں یہاں کسی سیاسی یا الیکشن پروگرام کے سلسلے میں نہیں بلکہ صرف حاضری دینا آیا ہوں ۔

...مزید دیکھیں
ہیمنت سورین کی عرضی پر سپریم کورٹ نے ای ڈی کو نوٹس جاری کیا

ہیمنت سورین کی عرضی پر سپریم کورٹ نے ای ڈی کو نوٹس جاری کیا

نئی دہلی، 29 اپریل (یو این آئی) سپریم کورٹ نے جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی درخواست پر جمعہ کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کیا ہے مسٹر سورین مبینہ زمین گھوٹالہ اور منی لانڈرنگ کے الزام میں تقریباً تین ماہ سے عدالتی حراست میں جیل میں بند ہیں یہ حکم جاری کرتے ہوئے جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس دیپانکر دتہ کی بنچ نے اس معاملے اگلی سماعت کے لئے اگلے ہفتے لسٹ کرنے کی ہدایت دی۔

...مزید دیکھیں
کجریوال کو اپنی نہیں بلکہ دو کروڑ دہلی والوں کی فکر ہے:  آپ

کجریوال کو اپنی نہیں بلکہ دو کروڑ دہلی والوں کی فکر ہے: آپ

نئی دہلی، 29 اپریل ( یو این آئی ) عام آدمی پارٹی (آپ) نے کہا ہے کہ جیل میں بھی وزیر اعلی اروند کیجریوال کو اپنی نہیں بلکہ دہلی کے دو کروڑ عوام کی فکر ہے آپ کے لیڈر اور دہلی کابینہ کی وزیر آتشی سنگھ نے پیر کو تہاڑ جیل میں مسٹر کیجریوال کے ساتھ اپنی ملاقات کا اشتراک کرتے ہوئے کہا کہ جیل میں بھی انہیں اپنی نہیں بلکہ دو کروڑ دہلی والوں کی فکر ہے  انہوں نے کہا کہ جیل کے دورے کے دوران وزیر اعلیٰ نے دہلی کے سرکاری اسکولوں میں زیر تعلیم بچوں کی تعلیم اور محلہ کلینک کے بارے میں تفصیلات معلوم کیں ۔

...مزید دیکھیں
راجناتھ سنگھ نے لکھنؤ سے پرچہ نامزدگی داخل کیا

راجناتھ سنگھ نے لکھنؤ سے پرچہ نامزدگی داخل کیا

لکھنؤ:29اپریل(یواین آئی) وزیر دفاع و مقامی ایم پی راجناتھ سنگھ نے پیر کو بی جے پی ہیڈکوارٹر سے روڈ شو نکالنےکے بعدلکھنؤ پارلیمانی حلقے سے پرچہ نامزدگی داخل کیا راجناتھ نے کلکٹریٹ دفتر پہنچ کر اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ، اتراکھنڈ کے وزیر اعلی پشکر سنگھ دھامی، نائب وزیر اعلی برجیش پاٹھک، بی جے پی ترجمان سدھانشو ترویدی و پارٹی کے دیگر سینئر رہنماؤں کی موجودگی میں پرچہ نامزدگی داخل کیا پرچہ نامزدگی داخل کرنے سے پہلے وزیر دفاع نے مندر میں ماتھا ٹیکا ۔

...مزید دیکھیں
دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی میں بغیر محرم  کے حج پر جانے والی خواتین کے لیے خصوصی کیمپ کا انعقاد

دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی میں بغیر محرم کے حج پر جانے والی خواتین کے لیے خصوصی کیمپ کا انعقاد

نئی دہلی ، 29 /اپریل (یو این آئی ) مقدس سفر حج 2024 پر جانے والے عازمین کو دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی طرف سے علاقہ وار دی جانے والی حج سے متعلق تربیت کے سلسلے میں دہلی سے بغیر محرم کے حج کے مقدس سفر حج پر جانے والی 34 خواتین کو تربیت فراہم کرنے کے لیے29/اپریل2024کو دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے دفتر حج منزل میں ایک خصوصی تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں کی خصوصی پہل پر اس تربیتی پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔

...مزید دیکھیں
کلپنا سورین نے گنڈیا اسمبلی ضمنی انتخاب کے لیے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا

کلپنا سورین نے گنڈیا اسمبلی ضمنی انتخاب کے لیے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا

رانچی، 29 اپریل (یو این آئی) جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی اہلیہ اور جھارکھنڈ مکتی مورچہ کی امیدوار کلپنا سورین نے گانڈیا اسمبلی ضمنی انتخاب کے لیے آج اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا وہ انڈیا الائنس کی مشترکہ امیدوار ہیں جھارکھنڈ کی وزیر اعلیٰ چمپئی سورین کلپنا سورین کی نامزدگی کے وقت موجود تھے اس کے علاوہ کابینی وزیر بسنت سورین، وزیر متھلیش ٹھاکر، کانگریس لیڈر اور جھارکھنڈ کے وزیر عالمگیر عالم اور بنا گپتا بھی نامزدگی کے وقت موجود تھے۔

...مزید دیکھیں

کیڑے مار دوا بنانے والی فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی

28 Apr 2024 | 6:20 PM

الور، 27 اپریل (یو این آئی) راجستھان کے ضلع کھیرتھل تیجاراکے بھیواڑی صنعتی علاقے میں کیڑے مار دوا بنانے والی فیکٹری میں اتوار کی صبح اچانک آگ لگ گئی۔

...مزید دیکھیں
image