image
Wednesday, May 1 2024 | Time 13:45 Hrs(IST)
Regional

فرضی لیبر انسپکٹر سمیت دو ملزمین گرفتار

پرتاپ گڑھ،18اپریل (یواین آئی ) اترپردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع کے تھانہ آس پور دیوسرہ پولیس نے نگر ہائیوے پٹرول پمپ سے گزشتہ بدھ و جمعرات کی شب چیکنگ کے دوران فرضی لیبر انسپکٹر سمیت دو ملزمین کو گرفتار کر جیل بھیجا۔

ایس ایچ او سنتوش سنگھ نے جمعرات کو بتایا کہ تھانہ علاقے کے نگر ہائیوے پٹرول پمپ پر گزشتہ شب کار سے دو لوگ پہنچے ،اور اپنے کو لیبر انسپکٹر بتاکر ملازمین کے ساتھ بدسلوکی کرنے لگے ،اسی دوران گشت کرتے ہوئے جب ایس آئی پربھات کمار مع فورس پہنچے تو لیبر انسپکٹر کا شناختی کارڈ دکھایا ،شبہ کی بنیاد پر بازپرس کے دوران معلوم ہوا کہ شناختی کارڈ فرضی ہے ۔
پولیس نے فرضی لیبر انسپکٹر سبھاش شرما ساکن 3/25 سیکٹر -3 جانکی پورم ضلع لکھنو و اس کے ساتھی سندیپ مشرا ساکن کروندی کلاں ضلع سلطانپور کو گرفتار کر ان کے خلاف مناسب دفعات میں ایف آئی آر درج کر جیل بھیجا ،اور کار کو سیز کر دیا ۔
خاص خبریں
دہلی-این سی آر کے کئی اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی

دہلی-این سی آر کے کئی اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی

نئی دہلی، یکم مئی (یو این آئی) ای میل کے ذریعے بم سے اڑانے کی دھمکیاں ملنے کے بعد بدھ کو دہلی اور قومی راجدھانی خطہ (این سی آر) کے کئی اسکولوں کو خالی کرا لیا گیا۔

...مزید دیکھیں
عالمی یوم مزدرو: منوج سنہا کی محنت کشوں کو مبارک باد

عالمی یوم مزدرو: منوج سنہا کی محنت کشوں کو مبارک باد

سری نگر، یکم مئی (یو این آئی) جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بدھ کے روز 'عالمی یوم مزدور' کے موقع پر یونین ٹریٹری کے تمام محنت کشوں کو مبارک باد پیش کی۔

...مزید دیکھیں
کشتواڑ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے، کوئی نقصان نہیں

کشتواڑ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے، کوئی نقصان نہیں

سری نگر، یکم مئی (یو این آئی) جموں وکشمیر کے ضلع کشتواڑ میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

...مزید دیکھیں
لاس اینجلس میں میٹرو ٹرین اور بس میں ٹکر، 55 افراد زخمی

لاس اینجلس میں میٹرو ٹرین اور بس میں ٹکر، 55 افراد زخمی

لاس اینجلس، یکم مئی (یو این آئی) امریکہ کے لاس اینجلس میں منگل کے روزمیٹرو ٹرین اور بس کے درمیان ٹکر میں کم از کم 55 افراد زخمی ہو گئے۔

...مزید دیکھیں
سری نگر – جموں قومی شاہراہ چھوٹی گاڑیوں کی نقل و حمل کے لئے بحال

سری نگر – جموں قومی شاہراہ چھوٹی گاڑیوں کی نقل و حمل کے لئے بحال

سری نگر، یکم مئی (یو این آئی) وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر بدھ کو دو روز بعد چھوٹی مسافر بردار گاڑیوں کی نقل و حمل بحال کر دی گئی۔

...مزید دیکھیں
سڑک حادثہ میں دو نوجوانوں کی موت

سڑک حادثہ میں دو نوجوانوں کی موت

ستنا، یکم مئی (یو این آئی) مدھیہ پردیش کے میہار میں سڑک پر کھڑے ٹرک سے ایک تیز رفتار موٹر سائیکل کے ٹکرا جانے سے دو نوجوانوں کی موت ہو گئی۔

...مزید دیکھیں
پولیس نے فلسطینیوں کے حامی مظاہروں کے درمیان نیویارک میں کولمبیا یونیورسٹی کی گھیرابندی کی

پولیس نے فلسطینیوں کے حامی مظاہروں کے درمیان نیویارک میں کولمبیا یونیورسٹی کی گھیرابندی کی

نیویارک، یکم مئی (یو این آئی) غزہ کی پٹی میں اسرائیل کی فوجی کارروائی کے خلاف فلسطینی حامیوں کے احتجاج کے درمیان امریکہ میں نیویارک سٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ (این وائی پی ڈی) نے کولمبیا یونیورسٹی کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

...مزید دیکھیں

گوتریس نے اسرائیل پرغزہ کے جنوبی شہر رفح پر حملہ نہ کرنے پر زور دیا

01 May 2024 | 12:59 PM

اقوام متحدہ، یکم مئی (یو این آئی) اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے گزشتہ روز کہا کہ اسرائیل کے ذریعہ رفح پر فوجی حملہ ہمارے لیے ایک اور ناقابل برداشت اضافہ ہو گا، جس سے ہزاروں شہریوں کی مزید ہلاکتیں ہوں گی جہاں پہلے ہی بہت بڑی تعداد میں لوگ مارے جا چکے ہیں اور لاکھوں کو ایک بار پھر نقل مکانی پر مجبور کیا جائے گا۔

بم کی دھمکی کے بعد دہلی کے اسکول بند، افواہ کا شبہ

بم کی دھمکی کے بعد دہلی کے اسکول بند، افواہ کا شبہ

01 May 2024 | 1:44 PM

نئی دہلی، یکم مئی (یو این آئی) دہلی اور نیشنل کیپیٹل ریجن (این سی آر) کے کئی اسکولوں کو بدھ کے روز ای میل کے ذریعے بم سے اڑانے کی دھمکی ملنے کے بعد دہلی پولیس نے بڑے پیمانے پر تلاشی مہم شروع کی، دہلی کے تمام اسکولوں کو خالی کرا لیا گیا اور طلباء کو بحفاظت گھر بھیج دیا گیا۔

---

30 Apr 2024 | 10:54 AM

مشہور موسیقار انل وشواس نے ایک بار کہا تھا کہ مناڈے ہر وہ گانا گا سکتے ہیں، جو محمد رفیع، کشور کمار یا مکیش نے گایا ہے لیکن ان میں کوئی بھی مناڈے کا ہر گانا نہیں گا سکتا ۔

کیڑے مار دوا بنانے والی فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی

28 Apr 2024 | 6:20 PM

الور، 27 اپریل (یو این آئی) راجستھان کے ضلع کھیرتھل تیجاراکے بھیواڑی صنعتی علاقے میں کیڑے مار دوا بنانے والی فیکٹری میں اتوار کی صبح اچانک آگ لگ گئی۔

...مزید دیکھیں
image