image
Tuesday, Apr 30 2024 | Time 02:26 Hrs(IST)
Regional

نیشنل کانفرنس، پی ڈی پی اور کانگریس کشمیری نوجوانوں کے ہاتھوں میں بندوق تھمانے کے ذمہ دار ہیں: امیت شاہ

نیشنل کانفرنس، پی ڈی پی اور کانگریس کشمیری نوجوانوں کے ہاتھوں میں بندوق تھمانے کے ذمہ دار ہیں: امیت شاہ

جموں، 16 اپریل (یو این آئی) وزیر داخلہ امیت شاہ نے کشمیر کے لوگوں کو نیشنل کانفرنس، پی ڈی پی اور کانگریس کو ووٹ نہ دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یہ پارٹیاں لوگوں کے لئے نہیں بلکہ اپنے اولاد کے لئے کام کر رہی ہیں انہوں کا الزام ہے کہ یہی پارٹیاں جموں وکشمیر میں جعلی انکائونٹر کرانے اور نوجوانوں کے ہاتھوں میں بندوق تھمانے کے ذمہ دار ہیں موصوف وزیر داخلہ نے ان باتوں کا اظہار منگل کے روز جموں کے پلوار علاقے میں ایک بھاری عوامی ریلی سے خطاب کرنے کے دوران کیا۔
انہوں نے نیشنل کانفرنس، پی ڈی پی اور کانگریس کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا: 'میں وادی کے نوجوانوں سے کہنے آیا ہوں کہ یہ جو پرچار کیا جا رہا ہے کہ بی جے پی کشمیر پر قبضہ کرے گی، ہم قبضہ کرنے والوں میں سے نہیں ہیں بلکہ دل جیتنے والوں میں سے ہیں، میں کہنا چاہتا ہوں کہ ہمیں کوئی جلدی نہیں ہے جب آپ کا پیار ملے گا تو یہاں کنول کھل جائے گا لیکن نیشنل کانفرنس، پی ڈی پی اور کانگریس کو کبھی ووٹ نہیں دینا کیونکہ فاروق عبداللہ، محبوبہ مفتی اور سونیا گاندھی لوگوں کے لئے نہیں بلکہ اپنے بیٹوں اور بیٹیوں کے لئے کام کر رہے ہیں'۔
ان کا کہنا تھا: 'کشمیر کے تحفظ کے نام پر یہ تینوں پارٹیاں کشمیری نوجوانوں کو استعمال کرتی ہیں یہی تین پارٹیاں ہیں جن کے زمانے میں جموں وکشمیر میں زیادہ جعلی انکائونٹر ہوئے اور انہوں نے ہی نوجوانوں کے ہاتھوں میں بندوق تھما دئے'۔
امیت شاہ نے کہا: 'مودی جی نے جعلی انکائونٹر بھی بند کر دئے، دہشت گردی کو بھی ختم کر دیا اور نوجوانوں کو روزگار دیا'۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر کے پشمینہ، دستکاریوں، سیب وغیرہ کو دنیا بھر میں فروغ دیا گیا جس سے لوگوں کا روز گار بڑھ گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ بی جے پی نے جموں و کشمیر میں امن قائم کرکے تعمیر و ترقی کی راہیں ہموار کیں اور آج جو جموں و کشمیر کو نل سے پانی مل رہا ہے تو اب انہیں پائپ سے گیس ملنے والا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مودی جی نے ہی پتھرائو، ہڑتال وغیرہ ختم کر دیا۔
وزیر داخلہ نے فاروق عبداللہ کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا: 'فاروق عبداللہ کہتے تھے کہ اگر نریندر مودی دس بار بھی وزیر اعظم بن جاتے ہیں تب بھی دفعہ 370 کو ختم نہیں کرسکتے ہیں لیکن مودی جی نے دوسری بار وزیر اعظم بنتے ہی دفعہ 370 کو ہٹایا'۔
محبوبہ مفتی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہوں نے کہا: 'محبوبہ مفتی کہتی تھیں کہ دفعہ 370 ہٹے گا تو ترنگا کو کوئی کاندھا نہیں دے گا لیکن ترنگا ہمیشہ رہنے والا ہے اور آج جموں وکشمیرمیں پوری آن بان اور شان سے لہرا رہا ہے'۔
انہوں نے کہا کہ دفعہ 370 ہٹنے سے جموں وکشمیر میں گجر بکروال، او بی سیز اور خواتین کو ریزرویشن ملی ہے اور لوگوں کو اپنے حقوق مل رہے ہیں۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ آج جموں وکشمیر میں میلہ ماتا کھیر بھوانی، ماتا ویشنو دیوی اور شری امرناتھ جی کی یاترا آن بان اورشان سے چل رہی ہیں۔
انہوں نے کہا: 'آج یہاں پاکستان کا نعرہ لگانے کی کوئی ہمت نہیں کر رہا ہے اور اگر یہاں نعرے لگ رہے ہیں بھارت ماتا کی جے کے نعرے لگ رے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جموں وکشمیر کے بجٹ کو نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کھا جاتی تھی لیکن ہمارے لیفٹیننٹ گورنر بجٹ کی پائی پائی کو زمین پر لا رہے ہیں اور یہاں کورپشن کا خاتمہ ہوا ہے۔
امیت شاہ نے کہا کہ نریندر مودی کے دس سالہ دور حکومت میں ملک میں سب سے زیادہ فائدہ جموں وکشمیر کو ملا ہے۔
انہوں نے کہا: 'ایک زمانہ تھا جب ایسے جلسے کرنے کا تصور بھی نہیں کیا جاتا تھا، پتھرائو ہوتا تھا، دھماکے ہوتے تھے، پاکستان کی طرف سے ہڑتال ہوتے تھے، لیکن دفعہ 370 کا سایہ ہٹنے کے بعد آج جموں وکشمیر میں دہشت گردی آخری سانسیں لے رہی ہے اور جن نوجوانوں کے ہاتھوں میں پتھر ہوتے تھے آج ان کے ہاتھوں میں لیپ ٹاپ ہیں'۔
ان کا کہنا تھا کہ مودی جی کی حکومت میں جموں وکشمیر کو بے شمار فائدے ملے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر کو ریل کے ذریعے کنیا کماری سے جوڑا جا رہا ہے اور بی جے پی کے پہلے صدر ڈاکٹر شیاما پرساد مکھر جی کا خواب 'ایک ودھان، ایک پردھان اور ایک نشان' شرمندہ تعبیر ہو رہا ہے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ جموں و کشمیر میں اے آئی ایم ایس، آئی آئی ایم ایس، آئی آئی ٹی بن رہے ہیں اور اب ملک کے بچے یہاں پڑھنے آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ سوچھیت گڑھ بارڈر کو واگاہ سرحد کے طرز پر تعمیر کیا جائے گا اور ملک بھر سے لوگ وہاں بھی سلامی لگانے کے لئے آئیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ جموں کے سرحدی علاقوں کو بھی جموں شہر جیسا بنایا جائے گا۔
وزیر داخلہ نے لوگوں کو جگل کشور کو ووٹ دینے کی اپیل کی اور کہا کہ جگل کشور شرما کو ووٹ دینے سے نریندر مودی تیسری بار ملک کے وزیر اعظم بن جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی نے ڈوگروں نے توہین کی جبکہ ہم نے جہاں مہارجہ ہری سنگھ کی جینتی پر سرکاری چھٹی رکھی وہیں ڈوگری زبان کو آٹھویں شیڈول میں شامل بھی کیا۔

یو این آئی - ایم افضل

خاص خبریں
مودی نے راہل کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کانگریس پر وسولی گینگ چلانے کا الزام لگایا

مودی نے راہل کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کانگریس پر وسولی گینگ چلانے کا الزام لگایا

باگل کوٹ (کرناٹک)، 29 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو یہاں ایک ریلی میں کانگریس کے ممتاز لیڈر راہل گاندھی پر درپردہ حملہ کرتے ہوئے پارٹی پر 'بھتہ خوری ریکیٹ' چلانے کا الزام لگایا مسٹر مودی نے ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بالواسطہ طور پر مسٹر گاندھی کی حالیہ چھٹیوں کی سرگرمیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جو لوگ چھٹیاں لیتے رہتے ہیں وہ ہندوستان کی ترقی میں حصہ نہیں ڈال سکتے انہوں نے 2047 تک ہندوستان کو تبدیل کرنے کے اپنے عزم کو اجاگر کرتے ہوئے ترقیاتی اقدامات کو آگے بڑھانے میں لگن اور دور اندیشی کی اہمیت پر زور دیا۔

...مزید دیکھیں
منگل سوترا اور مسلم لیگ کی باتیں کرنے سے عیاں ہو رہا ہے کہ بھاجپا کے لیڈران گھبرائے ہوئے ہیں :عمر عبداللہ

منگل سوترا اور مسلم لیگ کی باتیں کرنے سے عیاں ہو رہا ہے کہ بھاجپا کے لیڈران گھبرائے ہوئے ہیں :عمر عبداللہ

سری نگر،29اپریل(یو این آئی)جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے پیر کے روز کہاکہ بھاجپا موجودہ حالات سے گھبرا ئے ہوئے ہیں یہی وجہ ہے کہ منگل سوترا اور مسلم لیگ کی باتیں ہو رہی ہیں انہوں نے کہاکہ لوک سبھا انتخابات میں انڈیا الائنس کی جیت یقینی ہے ان باتوں کا اظہار عمر عبداللہ نے چرار شریف میں آستانہ عالیہ پر حاضری دینے کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا عمر عبداللہ کہا کہ میں یہاں کسی سیاسی یا الیکشن پروگرام کے سلسلے میں نہیں بلکہ صرف حاضری دینا آیا ہوں ۔

...مزید دیکھیں
ہیمنت سورین کی عرضی پر سپریم کورٹ نے ای ڈی کو نوٹس جاری کیا

ہیمنت سورین کی عرضی پر سپریم کورٹ نے ای ڈی کو نوٹس جاری کیا

نئی دہلی، 29 اپریل (یو این آئی) سپریم کورٹ نے جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی درخواست پر جمعہ کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کیا ہے مسٹر سورین مبینہ زمین گھوٹالہ اور منی لانڈرنگ کے الزام میں تقریباً تین ماہ سے عدالتی حراست میں جیل میں بند ہیں یہ حکم جاری کرتے ہوئے جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس دیپانکر دتہ کی بنچ نے اس معاملے اگلی سماعت کے لئے اگلے ہفتے لسٹ کرنے کی ہدایت دی۔

...مزید دیکھیں
کجریوال کو اپنی نہیں بلکہ دو کروڑ دہلی والوں کی فکر ہے:  آپ

کجریوال کو اپنی نہیں بلکہ دو کروڑ دہلی والوں کی فکر ہے: آپ

نئی دہلی، 29 اپریل ( یو این آئی ) عام آدمی پارٹی (آپ) نے کہا ہے کہ جیل میں بھی وزیر اعلی اروند کیجریوال کو اپنی نہیں بلکہ دہلی کے دو کروڑ عوام کی فکر ہے آپ کے لیڈر اور دہلی کابینہ کی وزیر آتشی سنگھ نے پیر کو تہاڑ جیل میں مسٹر کیجریوال کے ساتھ اپنی ملاقات کا اشتراک کرتے ہوئے کہا کہ جیل میں بھی انہیں اپنی نہیں بلکہ دو کروڑ دہلی والوں کی فکر ہے  انہوں نے کہا کہ جیل کے دورے کے دوران وزیر اعلیٰ نے دہلی کے سرکاری اسکولوں میں زیر تعلیم بچوں کی تعلیم اور محلہ کلینک کے بارے میں تفصیلات معلوم کیں ۔

...مزید دیکھیں
راجناتھ سنگھ نے لکھنؤ سے پرچہ نامزدگی داخل کیا

راجناتھ سنگھ نے لکھنؤ سے پرچہ نامزدگی داخل کیا

لکھنؤ:29اپریل(یواین آئی) وزیر دفاع و مقامی ایم پی راجناتھ سنگھ نے پیر کو بی جے پی ہیڈکوارٹر سے روڈ شو نکالنےکے بعدلکھنؤ پارلیمانی حلقے سے پرچہ نامزدگی داخل کیا راجناتھ نے کلکٹریٹ دفتر پہنچ کر اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ، اتراکھنڈ کے وزیر اعلی پشکر سنگھ دھامی، نائب وزیر اعلی برجیش پاٹھک، بی جے پی ترجمان سدھانشو ترویدی و پارٹی کے دیگر سینئر رہنماؤں کی موجودگی میں پرچہ نامزدگی داخل کیا پرچہ نامزدگی داخل کرنے سے پہلے وزیر دفاع نے مندر میں ماتھا ٹیکا ۔

...مزید دیکھیں
دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی میں بغیر محرم  کے حج پر جانے والی خواتین کے لیے خصوصی کیمپ کا انعقاد

دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی میں بغیر محرم کے حج پر جانے والی خواتین کے لیے خصوصی کیمپ کا انعقاد

نئی دہلی ، 29 /اپریل (یو این آئی ) مقدس سفر حج 2024 پر جانے والے عازمین کو دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی طرف سے علاقہ وار دی جانے والی حج سے متعلق تربیت کے سلسلے میں دہلی سے بغیر محرم کے حج کے مقدس سفر حج پر جانے والی 34 خواتین کو تربیت فراہم کرنے کے لیے29/اپریل2024کو دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے دفتر حج منزل میں ایک خصوصی تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں کی خصوصی پہل پر اس تربیتی پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔

...مزید دیکھیں
کلپنا سورین نے گنڈیا اسمبلی ضمنی انتخاب کے لیے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا

کلپنا سورین نے گنڈیا اسمبلی ضمنی انتخاب کے لیے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا

رانچی، 29 اپریل (یو این آئی) جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی اہلیہ اور جھارکھنڈ مکتی مورچہ کی امیدوار کلپنا سورین نے گانڈیا اسمبلی ضمنی انتخاب کے لیے آج اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا وہ انڈیا الائنس کی مشترکہ امیدوار ہیں جھارکھنڈ کی وزیر اعلیٰ چمپئی سورین کلپنا سورین کی نامزدگی کے وقت موجود تھے اس کے علاوہ کابینی وزیر بسنت سورین، وزیر متھلیش ٹھاکر، کانگریس لیڈر اور جھارکھنڈ کے وزیر عالمگیر عالم اور بنا گپتا بھی نامزدگی کے وقت موجود تھے۔

...مزید دیکھیں

کیڑے مار دوا بنانے والی فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی

28 Apr 2024 | 6:20 PM

الور، 27 اپریل (یو این آئی) راجستھان کے ضلع کھیرتھل تیجاراکے بھیواڑی صنعتی علاقے میں کیڑے مار دوا بنانے والی فیکٹری میں اتوار کی صبح اچانک آگ لگ گئی۔

...مزید دیکھیں
image