image
Sunday, Apr 28 2024 | Time 11:36 Hrs(IST)
Regional

بی جے پی نے لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر افسپا ہٹانے کا وعدہ کیا ہے: عمر عبداللہ

بی جے پی نے لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر افسپا ہٹانے کا وعدہ کیا ہے: عمر عبداللہ

سری نگر، 28 مارچ (یو این آئی) نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ بی جے پی نے لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر جموں وکشمیر میں افسپا ہٹانے کا وعدہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اںڈیا الائنس کے حصہ دار ہیں اور آگے بھی رہیں گے۔
موصوف سابق وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو شمالی کشمیر کے قصبہ سوپور میں نامہ نگاروں کے سوالوں کے جواب دینے کے دوران کیا۔
وزیر داخلہ امیت شاہ کے افسپا ہٹانے کے بیان کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا: 'اس غلط فہمی میں مت رہئے کہ وزیر داخلہ نے افسپا ہٹانے کا اعلان کیا ہے، انہوں نے اس ک ہٹانے پر غور کرنے کی بات کی ہے، افسوس کی بات ہے کہ ان کو اب اس پر غور کرنے کی بات یاد آگئی'۔
انہوں نے کہا: 'مجھے ڈر اس بات کا ہے کہ جس طرح لداخ کو ہل کونسل انتخابات کے بعد چھٹا شیڈول دینے کا وعدہ کرکے دھوکہ دیا گیا کہیں ہمارے ساتھ بھی ایسا ہی نہ ہو'۔
ان کا کہنا تھا: 'پارلیمانی انتخابات ہوں گے تو بی جے پی کو جموں و کشمیر کی پانچوں سیٹوں پر شکست ملے گی پھر وہ افسپا بھول جائیں گے'۔
انڈیا الائنس کے بارے میں پوچھے جانے پر عمر نے کہا: 'ہم انڈیا الائنس کا حصہ ہیں اور آگے بھی رہیں گے'۔
انہوں نے کہا کہ انتخابات میں کامیابی کے بعد ہم پارلیمنٹ میں لوگوں کے جذبات کی ترجمانی کریں گے'۔

یو این آئی- ایم افضل

خاص خبریں
دہلی میں اے ے پی کے ساتھ اتحاد سے ناراض لولی نے دیا استعفیٰ

دہلی میں اے ے پی کے ساتھ اتحاد سے ناراض لولی نے دیا استعفیٰ

نئی دہلی، 28 اپریل (یو این آئی) دہلی پردیش کانگریس کے صدر اروندر سنگھ لولی نے ریاست کے انچارج جنرل سکریٹری پر من مانی کرنے اور دہلی میں عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے ساتھ انتخابی اتحاد کے خلاف احتجاج میں اتوار کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

...مزید دیکھیں
کینیا میں سیلاب سے ملک بھر میں 76 افراد ہلاک

کینیا میں سیلاب سے ملک بھر میں 76 افراد ہلاک

نیروبی، 28 اپریل (یواین آئی/ژنہوا) کینیا میں حالیہ سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 76 تک پہنچ گئی ہے۔

...مزید دیکھیں
نائیجیریا میں خسرہ کی مشتبہ وبا سے 19 بچے ہلاک

نائیجیریا میں خسرہ کی مشتبہ وبا سے 19 بچے ہلاک

ابوجا، 28 اپریل (یواین آئی/ژنہوا) نائیجیریا کی شمال مشرقی ریاست اداماوا میں خسرہ کی مشتبہ وبا سے اب تک کم از کم 19 بچے ہلاک ہو چکے ہیں۔

...مزید دیکھیں
جنوبی لبنان پر اسرائیلی فضائی حملے میں 14 زخمی

جنوبی لبنان پر اسرائیلی فضائی حملے میں 14 زخمی

بیروت، 28 اپریل (یواین آئی/ژنہوا) لبنان کے جنوبی شہر سیربن پر ہفتہ کو اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم 14 افراد زخمی ہوگئے۔

...مزید دیکھیں
غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے میں 22 فلسطینی جاں بحق

غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے میں 22 فلسطینی جاں بحق

غزہ، 28 اپریل (یواین آئی/ژنہوا) وسطی اور جنوبی غزہ پرہفتہ کو اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 22 فلسطینی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

...مزید دیکھیں
ایریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی میں درجنوں فلسطینی حامی مظاہرین گرفتار

ایریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی میں درجنوں فلسطینی حامی مظاہرین گرفتار

لاس اینجلس، 28 اپریل (یواین آئی/ژنہوا) ایریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی کے ٹیمپ کیمپس میں فلسطین کے حق میں احتجاج میں حصہ لینے والے کل 69 مظاہرین کو ہفتہ کے روز "یونیورسٹی کی پالیسی کی خلاف ورزی" کے لئے گرفتار کیا گیا، تمام گرفتاریاں فینکس میٹروپولیٹن علاقے میں پبلک ریسرچ یونیورسٹی کے مرکزی کیمپس میں کی گئیں۔

...مزید دیکھیں
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم

نئی دہلی، 28 اپریل (یو این آئی) بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے درمیان گھریلو سطح پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آج جوں کی توں رہیں، جس کی وجہ سے دہلی میں پٹرول 94.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 87.62 روپے فی لیٹر رہا۔

...مزید دیکھیں
دہلی میں اے ے پی کے ساتھ اتحاد سے ناراض لولی نے دیا استعفیٰ

دہلی میں اے ے پی کے ساتھ اتحاد سے ناراض لولی نے دیا استعفیٰ

28 Apr 2024 | 11:29 AM

نئی دہلی، 28 اپریل (یو این آئی) دہلی پردیش کانگریس کے صدر اروندر سنگھ لولی نے ریاست کے انچارج جنرل سکریٹری پر من مانی کرنے اور دہلی میں عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے ساتھ انتخابی اتحاد کے خلاف احتجاج میں اتوار کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

راجستھان لکھنؤ کو شکست دینے کے بعد پلے آف کے قریب

27 Apr 2024 | 11:42 PM

لکھنؤ، 27 اپریل (یو این آئی) لکھنؤ سپر جائنٹس (ایل ایس جی) کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے میچ میں راجستھان رائلز کے خلاف سست فیلڈنگ اور کیچ گرانے کی قیمت شکست کے ساتھ چکانی پڑی جب سنجو سیمسن (71 ناٹ آؤٹ) اور دھرو جریل (52) کے درمیان سنچری پارٹنرشپ کی بدولت راجستھان رائلز نے نوابوں کو ان کے گھر پر شکست دے کر پلے آف کے لئے اپنی جگہ تقریباً یقینی کر لی۔

مسلمانوں کو سیاسی بصیرت کے ساتھ سیاسی قوت پیدا کرنا وقت کی اہم ضروت : ڈاکٹر ایوب سرجن

28 Apr 2024 | 10:21 AM

پرتاپ گڑھ،28 اپریل (یواین آئی )مسلمانوں کو اپنی حصہ داری کے لئے انتخاب میں بڑھ چڑھ کر جوش وخروش کے ساتھ حصہ لینے کی ضرورت ہے،علماے کرام کی رائے کے بموجب انتخاب میں حصہ لینا ہر مسلمان پر فرض ہے،کیوں کہ اگر حصہ نہیں لیتے تو وہی نام نہاد سیکولر امیدوار کامیاب ہوں گے جو مسلمانوں کو ان کی حصہ داری نہیں دینا چاہتے ،اور موقع کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے اپنی ترجیحات کو تبدیل کرتے رہتے ہیں ،اس لئے اپنی حصہ داری کے لئے اپنی قیادت کو ترجیج دیں ،اور نام نہاد سیکولر امیدواروں کو ووٹ دے کر اپنا ووٹ ضائع نہ کریں۔

image