image
Sunday, May 28 2023 | Time 14:54 Hrs(IST)
Regional

امرت پال مہم میں گرفتار 360 میں سے 348 لوگوں کو رہا کر دیا گیا

چنڈی گڑھ، 30 مارچ (یو این آئی) پنجاب پولیس نے خالصتان کے حامی امرت پال سنگھ کے خلاف مہم کے دوران گزشتہ 12 دنوں میں حراست میں لیے گئے 360 لوگوں میں سے 348 کو رہا کر دیا ہے۔

اکال تخت کے جاتھیدار گیانی ہرپریت سنگھ کے پرائیویٹ سکریٹری جسپال سنگھ نے آج میڈیا کو بتایا کہ پنجاب حکومت نے جتھیدار کو مطلع کیا ہے کہ 360 گرفتار لوگوں میں سے 348 کو رہا کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل گیان ہرپریت سنگھ نے مہم کے دوران حراست میں لیے گئے 'بےقصور' نوجوانوں کو رہا کرنے کے لیے حکومت کو 24 گھنٹے کا الٹی میٹم دیا تھا، جس کے بعد وزیر اعلی بھگونت سنگھ مان اور جتھیدار کے درمیان ٹویٹ کی جنگ چھڑ گئی۔
خاص خبریں
میوزیم کا دورہ ثقافتی رابطہ مضبوط کرے گا: مودی

میوزیم کا دورہ ثقافتی رابطہ مضبوط کرے گا: مودی

نئی دہلی، 28 مئی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے ہم وطنوں سے ملک بھر میں پھیلے عجائب گھروں کا دورہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے ان کا ثقافتی رابطہ مضبوط ہوگا۔

...مزید دیکھیں
مودی نے نوتعمیر پارلیمنٹ ہاؤس کا افتتاح کیا اور لوک سبھا میں سینگول نصب کیا

مودی نے نوتعمیر پارلیمنٹ ہاؤس کا افتتاح کیا اور لوک سبھا میں سینگول نصب کیا

نئی دہلی، 28 مئی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کے ساتھ ملک کے نوتعمیر پارلیمنٹ ہاؤس کو آج یہاں قوم کے نام وقف کیا اور نئے لوک سبھا ہاؤس میں عقیدت کے ساتھ مقدس سینگول نصب کیا۔

...مزید دیکھیں
منوج سنہا کی میلہ کھیر بھوانی کے متبرک موقع پر لوگوں کو مبارک باد

منوج سنہا کی میلہ کھیر بھوانی کے متبرک موقع پر لوگوں کو مبارک باد

سری نگر،28 مئی (یو این آئی) جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے میلہ کھیر بھوانی کے متبرک موقع پر لوگوں کو مبارک باد پیش کی ہے۔

...مزید دیکھیں
جموں وکشمیر میں زلزلے کے جھٹکے، کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں

جموں وکشمیر میں زلزلے کے جھٹکے، کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں

سری نگر،28مئی(یو این آئی) جموں وکشمیر میں اتوار کے روز زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

...مزید دیکھیں
پاکستان میں سیکیورٹی قافلے پر حملہ، 22 ​​زخمی

پاکستان میں سیکیورٹی قافلے پر حملہ، 22 ​​زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان، 28 مئی (یو این آئی) پاکستان میں خیبرپختونخوا کے چہکان علاقے میں ہفتہ کو موٹر سائیکل پر سوار ایک خودکش حملہ آور نے سیکورٹی فورس کے قافلے کو نشانہ بنایا جس میں کم از کم 22 سیکورٹی اہلکار زخمی ہو گئے۔

...مزید دیکھیں
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم

نئی دہلی، 28 مئی (یو این آئی) عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافے کے درمیان گھریلو سطح پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم رہیں، دہلی میں پٹرول 96.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہا۔

...مزید دیکھیں
عمران خان نااہل ہوئے تو پی ٹی آئی کی قیادت شاہ محمود  قریشی کریں گے

عمران خان نااہل ہوئے تو پی ٹی آئی کی قیادت شاہ محمود قریشی کریں گے

اسلام آباد، 28 مئی (یو این آئی) پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ عدالت کی جانب سے نااہل ہونے کی صورت میں پارٹی کی قیادت وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کریں گے۔

...مزید دیکھیں

نوجوانوں کو بلاگ پر لکھ کر یووا سنگم کا تجربہ شیئر کرنا چاہیے: مودی

28 May 2023 | 1:54 PM

نئی دہلی، 28 مئی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے یووا سنگم کو کاشی-تمل سنگم، سوراشٹر-تمل سنگم، کاشی-تیلگو سنگم جیسے 'ایک ہندوستان-عظیم ہندوستان' کے جذبے کو مضبوط کرنے کی منفرد کوشش قرار دیا اور کہا کہ اس سنگم میں شریک نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ اپنے بلاگ پر لکھ کر اپنے تجربات اہل وطن سے شیئر کریں۔

گھریلو میدان پر کھیلنا فائدہ مند ہوگا: سولنکی

27 May 2023 | 11:04 PM

احمد آباد، 27 مئی (یو این آئی) گجرات ٹائٹنز کے ڈائریکٹر کرکٹ وکرم سولنکی نے چنئی سپر کنگز کے خلاف ہونے والے آئی پی ایل فائنل سے قبل ہفتہ کو کہا کہ اپنے ہوم گراؤنڈ نریندر مودی اسٹیڈیم میں زیادہ میچ کھیلنے کا تجربہ خطابی مقابلے میں ان کی ٹیم کے لیے فائدہ مند ہوگا۔

نرہوا اور امرپالی دوبے اسٹارر بھوجپوری فلم قلاقندکا ٹریلر ریلیز

نرہوا اور امرپالی دوبے اسٹارر بھوجپوری فلم قلاقندکا ٹریلر ریلیز

26 May 2023 | 5:33 PM

ممبئی، 26 مئی (یو این آئی) بھوجپوری سنیما کے جوبلی اسٹار دنیش لال یادو نرہوا اور اداکارہ امرپالی دوبے کی فلم 'قلاقند' کا ٹریلر ورلڈ وائیڈ ریکارڈز بھوجپوری کے آفیشل یوٹیوب چینل پر ریلیز ہوگیا ہے ورلڈ وائیڈ چینل اور جتیندر گلاٹی کے بینر تلے بنی فلم ’قلاقند‘ کے پروڈیوسر رتناکر کمار، شریک پروڈیوسر کلدیپ سریواستو ہیں جبکہ ہدایت کار سنتوش مشرا ہیں۔

image