image
Saturday, Apr 27 2024 | Time 11:29 Hrs(IST)
National

اقوام متحدہ کیجریوال کی حمایت میں آگے آیا: آپ

اقوام متحدہ کیجریوال کی حمایت میں آگے آیا: آپ

نئی دہلی، 29 مارچ (یو این آئی) عام آدمی پارٹی (آپ) نے کہا ہے کہ اب اقوام متحدہ بھی پارٹی کے کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی حمایت میں آگے آگیا ہے آپ نے جمعہ کو کہا کہ عالمی سطح پر مسٹر کیجریوال کی حمایت میں اٹھنے والی آوازیں اس بات کا ثبوت ہیں کہ انہوں نے حقیقی عوامی خدمت اور انقلابی ترقی کے تئیں اپنے عہد کو کیسے پورا کیا ہے۔
آپ کی پنجاب یونٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک کی ویڈیو جاری کی، جس میں انہوں نے کہا ’’ہم امید کرتے ہیں کہ ہندوستان میں دنیا کے کسی بھی دیگر ملک کی طرح انتخابات میں آئینی اور سیاسی حقوق کا تحفظ ہو اور انتخابات آزادانہ اور منصفانہ طریقے سے کرائے جائیں۔
مسٹر دوجارک نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ ہندوستان اور کسی بھی دیگر ملک میں جہاں انتخابات ہو رہے ہیں، لوگوں کے سیاسی اور شہری حقوق کا تحفظ کیا جائے گا اور ہر کوئی آزادانہ اور منصفانہ ماحول میں ووٹ ڈال پائے گا۔
ترجمان نے یہ باتیں جمعرات کو دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی گرفتاری اور حزب اختلاف کی جماعت کانگریس کے بینک کھاتوں سے لین دین پر پابندی کے تناظر میں آئندہ لوک سبھا انتخابات سے قبل ہندوستان کی سیاسی صورتحال سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہیں۔
آپ نے ایک بیان میں کہا کہعوامی خدمت اور ترقی کے وعدوں کو صحیح معنوں میں پورا کرنے والے مسٹر کیجریوال کی حمایت میں پوری دنیا سے آوازیں اٹھ رہی ہیں۔
یو این آئی۔ این یو۔

خاص خبریں
شمالی عراق میں گیس فیلڈ پر ڈرون حملے میں 4 افراد ہلاک

شمالی عراق میں گیس فیلڈ پر ڈرون حملے میں 4 افراد ہلاک

بغداد، 27 اپریل (یو این آئی) عراق کے کردستان علاقے میں واقع گیس فیلڈ پر جمعہ کے روز ڈرون حملے میں چار افراد ہلاک ہو گئے۔

...مزید دیکھیں
یوکرین میں میزائل حملوں کے دوران زور دار دھماکے

یوکرین میں میزائل حملوں کے دوران زور دار دھماکے

کیف، 27 اپریل (یو این آئی) روسی میزائل حملوں کے درمیان جمعہ کی رات دیر گئے یوکرین کے متعدد علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

...مزید دیکھیں
مغربی امریکہ میں ٹرین پٹری سے اترنے کے باعث ہائی وے بند

مغربی امریکہ میں ٹرین پٹری سے اترنے کے باعث ہائی وے بند

ہوسٹن، 27 اپریل (یو این آئی/ژنہوا) جمعہ کی سہ پہر مغربی امریکہ کی ایریزونا-نیو میکسیکو سرحد کے نزدیک پٹرول اور پروپین لے جانے والی ٹرین پٹری سے اتر گئی، جس سے مرکزی ٹرک روڈ بند ہو گیا۔

...مزید دیکھیں
گنڈ بل کشتی الٹنے کا سانحہ:تین لاپتہ افراد میں سے ایک اور کمسن کی لاش بازیاب، ایک ہنوز لاپتہ

گنڈ بل کشتی الٹنے کا سانحہ:تین لاپتہ افراد میں سے ایک اور کمسن کی لاش بازیاب، ایک ہنوز لاپتہ

سری نگر، 27 اپریل (یو این آئی) وسطی کشمیر کے سری نگر کے گنڈ بل علاقے میں 12 روز قبل دریائے جہلم میں غرقآب ہوکر لاپتہ ہونے والوں میں سے ہفتے کی صبح ایک اور کمسن کی لاش یہاں سیمنٹ کدل کے نزدیک با زیاب کی گئی۔

...مزید دیکھیں
اجمیر میں محمد ی مدینہ مسجد کے امام کا قتل

اجمیر میں محمد ی مدینہ مسجد کے امام کا قتل

اجمیر، 27 اپریل (یو این آئی) ہفتہ کے روز علی الصباح راجستھان میںاجمیر کے رام گنج تھانہ علاقے میں واقع ایک مسجد میں گھس کراس کے امام کو قتل کر دیا گیا۔

...مزید دیکھیں
مودی حکومت کے 10 برسوں میں وزیر اعظم کے عہدے کا وقار سب سے زیادہ گرا : کانگریس

مودی حکومت کے 10 برسوں میں وزیر اعظم کے عہدے کا وقار سب سے زیادہ گرا : کانگریس

نئی دہلی، 26 اپریل (یو این آئی) کانگریس نے جمعہ کو وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کے 10 سال کے دور اقتدار میں روپیہ گرا ہے اور پریس کی آزادی جیسے کئی شعبوں میں گراوٹ آئی ہے، لیکن سب سے تکلیف دہ صورتحال یہ ہے کہ اس دوران وزیراعظم کا عہدہ کے وقار میں سب سے زیادہ گراوٹ آئی ہے کانگریس کے کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے سربراہ پون کھیڑا نے آج یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ مسٹر مودی نے وزیر اعظم کے عہدے کے وقار کو اس قدر نچلی سطح تک پہنچا دیا ہے کہ اس وقار کو دوبارہ حاصل کرنے میں برسوں لگ جائیں گے۔

...مزید دیکھیں

ممتا بنرجی نے نوکریاں منسوخ ہونے کیلئے بی جے پی اور سی پی آئی ایم کو ذمہ دار ٹھہرایا

کلکتہ 26اپریل (یواین آئی) وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے 26 ہزار اسکول اساتذہ کی نوکریاں منسوخ کئے جانے پر بی جے پی اور سی پی ایم کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر چند افراد نے بدعنوانی کی ہے اس کی سزا تمام افراد کو دینا کہاں کا انصاف ہے بی جے پی اور سی پی آئی کی ملی جلی بھگت کا یہ نتیجہ ہے گھٹال میں ترنمول کانگریس کے امیدوار و ادالار پردیپ کی حمایت میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیرا علیٰ نے کہا کہ آپ نے آدم خور شیر دیکھا ہے کیا آپ نے لوگوں کو کام کرتے دیکھا ہے؟ کیا آپ نے بی جے پی، سی پی ایم پارٹی، رام بام شام دیکھی؟ 26 ہزار بچوں کی نوکریاں لے کر 12 فیصد سود کے ساتھ پیسے واپس کرنے کا کہہ رہے ہیں جب چاہو کام لے لو۔

...مزید دیکھیں

پنجاب کنگز نے کولکاتا نائٹ رائیڈرز کو آٹھ وکٹوں سے دی شکست

26 Apr 2024 | 11:44 PM

کولکاتا ، 26 اپریل (یو این آئی) جونی بیرسٹو ناٹ آؤٹ (108)، ششانک سنگھ ناٹ آؤٹ (68) اور پربھ سمرن سنگھ (54) کی دھماکہ خیز بلے بازی کے بدولت پنجاب کنگز نے جمعہ کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 42ویں میچ میں کولکاتا نائٹ رائیڈرز کو آٹھ گیندیں باقی رہتے آٹھ وکٹوں سے شکست دی۔

زہرہ سہگل نے7 دہائیوں تک بہترین اداکاری کی

27 Apr 2024 | 10:17 AM

ممبئی، 27اپریل (یو این آئی) سنیما کی دنیا میں زہرہ سہگل کا نام ایک ایسی اداکارہ اور رقاصہ کے طور پر یاد کیا جاتا ہے جنہوں نے تقریباً 7؍ دہائیوں تک بہترین اداکاری سے ناظرین کو اپنا دیوانہ بنایا۔

اجمیر میں محمد ی مدینہ مسجد کے امام کا قتل

اجمیر میں محمد ی مدینہ مسجد کے امام کا قتل

27 Apr 2024 | 11:25 AM

اجمیر، 27 اپریل (یو این آئی) ہفتہ کے روز علی الصباح راجستھان میںاجمیر کے رام گنج تھانہ علاقے میں واقع ایک مسجد میں گھس کراس کے امام کو قتل کر دیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق صبح تقریباً تین بجے خان پورہ کنچن نگر میں واقع محمدی مدینہ مسجد میں تین نقاب پوش بدمعاش داخل ہوئے اور امام مولانا محمد ماہر کولاٹھیوں سے پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا۔ واقعہ کے وقت مولانا کے ساتھ پانچ چھ بچے بھی موجود تھے جنہیں حملہ آوروں نے ڈرا دھمکا کر وہاں سے باہر کردیا۔

image