image
Monday, Apr 29 2024 | Time 17:18 Hrs(IST)
National

آر جے ڈی کو بی جے پی کو شکست دینا ہے تو اسے کانگریس کو بہار میں باعزت مقام اور مناسب سیٹیں دینی ہوں گی: اویس یاسین

آر جے ڈی کو بی جے پی کو شکست دینا ہے تو اسے کانگریس کو بہار میں باعزت مقام اور مناسب سیٹیں دینی ہوں گی: اویس یاسین

نئی دہلی، 29 مارچ (یو این آئی)ارریہ کانگریس کے سینئر لیڈر اویس یاسین نے بہار میں راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) پر من مانی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اگر آر جے ڈی کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو شکست دینا ہے تو اسے کانگریس کو بہار میں باعزت مقام اور مناسب سیٹیں دینی ہوگی انہوں نے بی جے پی کا خوف دلاکر مسلمانوں کا استحصال بند کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان آر جے ڈی کو یکمشت ووٹ دیتے ہیں لیکن آر جے ڈی مسلمانوں کو ووٹ دلانے میں ہمیشہ ناکام رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر آر جے ڈی کو صحیح معنوں میں بی جے پی کا بہار میں مقابلہ کرنا ہے تو پہلے اپنے کنبے (یادو) کو ٹھیک کریں اور سیکولر پارٹیوں کو ووٹ دینے پر آمادہ کریں اورجس طرح یادو امیدوار کو مسلمان ووٹ دتے ہیں اسی طرح یادو کو بھی مسلم امیدوارکو ووٹ دینے پر آمادہ کریں۔
انہوں نے کہاکہ الیکشن کا بگل بج چکا ہے۔ اتحاد کا امکان ہے لیکن اتحاد میں شامل کچھ پارٹیاں اپنی من مانی حرکتیں کرکے کانگریس کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہی ہیں۔اگلی بار بہار میں کانگریس نے 5 میں سے ایک سیٹ جیتی تھی۔آر جے ڈی نے بہار میں کبھی ایک بھی سیٹ نہیں جیتی تھی۔آر جے ڈی نے سمبل کو تقسیم کرنا شروع کر دیا ہے۔ کانگریس ان سیٹوں پر بھی امیدوار اتار رہی ہے جہاں کانگریس کے سینئر لیڈروں کو الیکشن لڑنا ہے۔ایسا لگتا ہے کہ جب سے تیجسوی یادو نے باگ ڈور سنبھالی ہے، ان کی حکمت عملی عجیب ہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے ساتھ اتحاد میں رہ کر کانگریس کو نقصان پہنچانے پر تلے ہوئے ہیں۔ تیجسوی یادو کی حکمت عملی سے لگتا ہے کہ وہ بی جے پی کو نہیں بلکہ کانگریس کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ان کے ارادے صاف نہیں لگ رہے ہیں۔آر جے ڈی اب لالو یادو جیسا نہیں لگتا ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔

خاص خبریں
مودی نے راہل کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کانگریس پر وسولی گینگ چلانے کا الزام لگایا

مودی نے راہل کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کانگریس پر وسولی گینگ چلانے کا الزام لگایا

باگل کوٹ (کرناٹک)، 29 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو یہاں ایک ریلی میں کانگریس کے ممتاز لیڈر راہل گاندھی پر درپردہ حملہ کرتے ہوئے پارٹی پر 'بھتہ خوری ریکیٹ' چلانے کا الزام لگایا مسٹر مودی نے ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بالواسطہ طور پر مسٹر گاندھی کی حالیہ چھٹیوں کی سرگرمیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جو لوگ چھٹیاں لیتے رہتے ہیں وہ ہندوستان کی ترقی میں حصہ نہیں ڈال سکتے انہوں نے 2047 تک ہندوستان کو تبدیل کرنے کے اپنے عزم کو اجاگر کرتے ہوئے ترقیاتی اقدامات کو آگے بڑھانے میں لگن اور دور اندیشی کی اہمیت پر زور دیا۔

...مزید دیکھیں
ہیمنت سورین کی عرضی پر سپریم کورٹ نے ای ڈی کو نوٹس جاری کیا

ہیمنت سورین کی عرضی پر سپریم کورٹ نے ای ڈی کو نوٹس جاری کیا

نئی دہلی، 29 اپریل (یو این آئی) سپریم کورٹ نے جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی درخواست پر جمعہ کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کیا ہے مسٹر سورین مبینہ زمین گھوٹالہ اور منی لانڈرنگ کے الزام میں تقریباً تین ماہ سے عدالتی حراست میں جیل میں بند ہیں یہ حکم جاری کرتے ہوئے جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس دیپانکر دتہ کی بنچ نے اس معاملے اگلی سماعت کے لئے اگلے ہفتے لسٹ کرنے کی ہدایت دی۔

...مزید دیکھیں
کجریوال کو اپنی نہیں بلکہ دو کروڑ دہلی والوں کی فکر ہے:  آپ

کجریوال کو اپنی نہیں بلکہ دو کروڑ دہلی والوں کی فکر ہے: آپ

نئی دہلی، 29 اپریل ( یو این آئی ) عام آدمی پارٹی (آپ) نے کہا ہے کہ جیل میں بھی وزیر اعلی اروند کیجریوال کو اپنی نہیں بلکہ دہلی کے دو کروڑ عوام کی فکر ہے آپ کے لیڈر اور دہلی کابینہ کی وزیر آتشی سنگھ نے پیر کو تہاڑ جیل میں مسٹر کیجریوال کے ساتھ اپنی ملاقات کا اشتراک کرتے ہوئے کہا کہ جیل میں بھی انہیں اپنی نہیں بلکہ دو کروڑ دہلی والوں کی فکر ہے  انہوں نے کہا کہ جیل کے دورے کے دوران وزیر اعلیٰ نے دہلی کے سرکاری اسکولوں میں زیر تعلیم بچوں کی تعلیم اور محلہ کلینک کے بارے میں تفصیلات معلوم کیں ۔

...مزید دیکھیں
راجناتھ سنگھ نے لکھنؤ سے پرچہ نامزدگی داخل کیا

راجناتھ سنگھ نے لکھنؤ سے پرچہ نامزدگی داخل کیا

لکھنؤ:29اپریل(یواین آئی) وزیر دفاع و مقامی ایم پی راجناتھ سنگھ نے پیر کو بی جے پی ہیڈکوارٹر سے روڈ شو نکالنےکے بعدلکھنؤ پارلیمانی حلقے سے پرچہ نامزدگی داخل کیا راجناتھ نے کلکٹریٹ دفتر پہنچ کر اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ، اتراکھنڈ کے وزیر اعلی پشکر سنگھ دھامی، نائب وزیر اعلی برجیش پاٹھک، بی جے پی ترجمان سدھانشو ترویدی و پارٹی کے دیگر سینئر رہنماؤں کی موجودگی میں پرچہ نامزدگی داخل کیا پرچہ نامزدگی داخل کرنے سے پہلے وزیر دفاع نے مندر میں ماتھا ٹیکا ۔

...مزید دیکھیں
ہندو راشٹرمیں سماجی مساوات کا تصور کرنا دن میں خواب  دیکھنے کے مترادف : شیوانند تیواری

ہندو راشٹرمیں سماجی مساوات کا تصور کرنا دن میں خواب دیکھنے کے مترادف : شیوانند تیواری

نئی دہلی، ۲۹ اپریل (یو این آئی) فسطائی طاقتوں کو ریزرویشن مخالف قرار دیتے ہوئے معروف سیاسی اور سوشلسٹ لیڈر شیوانند تیواری نے کہا کہ 'ہم ریزرویشن کی حمایت کرتے ہیں' یہ کہنے والوں نے ہی منڈل کے خلاف احتجاج میں کمنڈل یاترا نکالی تھی آج جب الیکشن ہو رہے ہیں تو انہیں صفائی کی ضرورت کیوں محسوس ہورہی ہے انہوں نے جاری ایک بیان میں کہا کہ پسماندہ یا دلت سماج ان کی باتوں پر کیسے یقین کر سکتا ہے؟ انہوں نے دعوی کیا کہ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس ) کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا تھا کہ ریزرویشن مساوات کے اصول کے خلاف ہے۔

...مزید دیکھیں
کانگریس نے پنجاب سے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنے  چار امیدواروں کے ناموں  کا اعلان کیا

کانگریس نے پنجاب سے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنے چار امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا

نئی دہلی، 29 اپریل (یو این آئی) کانگریس نے آج پنجاب سے لوک سبھا انتخابات کے لئے ریاستی کانگریس کے صدر امریندر سنگھ راجہ ورار سمیت چار امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا۔

...مزید دیکھیں
لوک سبھا انتخابات کے چھٹے مرحلے میں 57 سیٹوں کے لیے نوٹیفکیشن جاری

لوک سبھا انتخابات کے چھٹے مرحلے میں 57 سیٹوں کے لیے نوٹیفکیشن جاری

نئی دہلی، 29 اپریل (یواین آئی) الیکشن کمیشن نے پیر کو چھ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے دہلی میں کل 57 پارلیمانی حلقوں میں انتخابات کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا۔

...مزید دیکھیں
راجناتھ سنگھ نے لکھنؤ سے پرچہ نامزدگی داخل کیا

راجناتھ سنگھ نے لکھنؤ سے پرچہ نامزدگی داخل کیا

29 Apr 2024 | 5:03 PM

لکھنؤ:29اپریل(یواین آئی) وزیر دفاع و مقامی ایم پی راجناتھ سنگھ نے پیر کو بی جے پی ہیڈکوارٹر سے روڈ شو نکالنےکے بعدلکھنؤ پارلیمانی حلقے سے پرچہ نامزدگی داخل کیا راجناتھ نے کلکٹریٹ دفتر پہنچ کر اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ، اتراکھنڈ کے وزیر اعلی پشکر سنگھ دھامی، نائب وزیر اعلی برجیش پاٹھک، بی جے پی ترجمان سدھانشو ترویدی و پارٹی کے دیگر سینئر رہنماؤں کی موجودگی میں پرچہ نامزدگی داخل کیا پرچہ نامزدگی داخل کرنے سے پہلے وزیر دفاع نے مندر میں ماتھا ٹیکا ۔ان کے نامزدگی کا جلوس 'وکاس پتھ' ودھا سبھا مارگ پر واقع پارٹی ہیڈکوارٹر سے شروع ہوا اور حضرت گنج و پریورتن چوک سے گزرتے ہوئے کلکٹریٹ آفس پر اختتام پذیر ہوا۔جلوس میں بڑے پیمانے پر پارٹی کارکنان و لیڈران نے شرکت کی اور جئے شری رام کے فلگ شگاف نعرے لگائے۔

کیڑے مار دوا بنانے والی فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی

28 Apr 2024 | 6:20 PM

الور، 27 اپریل (یو این آئی) راجستھان کے ضلع کھیرتھل تیجاراکے بھیواڑی صنعتی علاقے میں کیڑے مار دوا بنانے والی فیکٹری میں اتوار کی صبح اچانک آگ لگ گئی۔

...مزید دیکھیں
image