image
Thursday, May 2 2024 | Time 00:12 Hrs(IST)
International

ملک کو آگے لے جانے کیلئے تقسیم ختم کرنا ہوگی: آصف علی زرداری

ملک کو آگے لے جانے کیلئے تقسیم ختم کرنا ہوگی: آصف علی زرداری

اسلام آباد، 18اپریل (یو این آئی) پاکستان کے صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، ملک کو حالیہ سیاسی بحران سے نکالنے کی ضرورت ہے، سیاسی ماحول کی ازسرِ نو ترتیب کی جا سکتی ہے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے اپنے پہلے خطاب میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ پہلے پارلیمانی سال کے آغاز پر تمام معزز ممبران کو انتخاب پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں، وزیر اعظم، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو انتخابی کامیابیوں اور ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دیتا ہوں۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ ماضی میں بطور صدر میرے اہم فیصلوں نے تاریخ رقم کی، بطور صدر میں نے پارلیمنٹ کو اپنے اختیارات دینے کا انتخاب کیا آج ہمارے ملک کو دانشمندی اور پختگی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے اراکین پارلیمنٹ اختیارات کا دانشمندی سے استعمال کریں گے، صدر کا کردار ایک متفقہ اور مضبوط وفاق کے اتحاد کی علامت ہے، تمام لوگوں اور صوبوں کے ساتھ قانون کے مطابق یکساں سلوک ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ میری رائے میں آج ایک نئے باب کا آغاز کرنے کا وقت ہے، آج کے دن کو ایک نئی شروعات کے طور پر دیکھیں، اپنے لوگوں پر سرمایہ کاری کرنے اور عوامی ضروریات پر توجہ مرکوز کرنا ہوگی۔
صدر مملکت نے کہا کہ ہمیں اپنے وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے جامع ترقی کی راہیں کھولنا ہوں گی، ہمارے پاس ضائع کرنے کیلیے وقت نہیں ہے، پولرائزیشن سے ہٹ کر عصر حاضر کی سیاست کی طرف بڑھنا ملکی ضرورت ہے، اس ایوان کو پارلیمانی عمل پر عوامی اعتماد بحال کرنے کیلیے قائدانہ کردار ادا کرنا ہوگا، ایوان کے ذریعے قوم کی پائیدار اور بلاتعطل ترقی کی بنیاد رکھی جانی چاہیے۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ تعمیری اختلاف اور پھلتی پھولتی جمہوریت کے مفید شور کو نفع نقصان کی سوچ کے ساتھ نہیں الجھانا چاہیے، سوچنا ہوگا کہ اپنے مقاصد، بیانیے اور ایجنڈے میں کس چیز کو ترجیح دے رہے ہیں، سمجھتا ہوں کہ سیاسی ماحول کی ازسرِ نو ترتیب کی جا سکتی ہے، ہم حقیقی طور پر کوشش کریں تو سیاسی درجہ حرارت میں کمی لا سکتے ہیں، ہم سب کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ ملک کیلیے سب سے زیادہ اہم چیز کیا ہے، مشکلات کو مواقع میں بدلنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ مقامی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کی سہولت کیلیے پیچیدہ قوانین آسان بنانا ہوں گے، خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کا قیام خوش آئند ہے، برآمدات متنوع بنانے اور عالمی منڈیوں میں مصنوعات کی قدر بڑھانا ہوگی، ہمیں نئی منڈیوں کی تلاش کیلیے کوششیں تیز کرنا ہوں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کا عفریت ایک بار پھر اپنا گھناؤنا سر اٹھا رہا ہے، دہشت گردی سے ہماری قومی سلامتی اور علاقائی امن و خوشحالی کو خطرہ ہے، پاکستان دہشتگردی کو ایک مشترکہ خطرہ سمجھتا ہے، اس سے نمٹنے کیلیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔

خاص خبریں
میزائل پر مبنی ا سمارٹ ٹارپیڈو کا کامیاب تجربہ

میزائل پر مبنی ا سمارٹ ٹارپیڈو کا کامیاب تجربہ

نئی دہلی، یکم مئی (یو این آئی) ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) نے بدھ کو نئی پیڑھی کے میزائل پر مبنی لائٹ اسمارٹ ٹارپیڈو سسٹم کا کامیاب تجربہ کیا اوڈیشہ کے ساحلی علاقے میں ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام آئی لینڈ سے کیے گئے اس ٹیسٹ سے بحریہ کی اینٹی سب میرین وارفیئر صلاحیت میں اضافہ ہوگا اور اب بحریہ اس سسٹم کے ذریعے روایتی رینج سے زیادہ فاصلے پر حملہ کر سکے گی  اسے ڈی آر ڈی او کے ذریعہ ڈیزائن اور تیار کیا گیا ہے۔

...مزید دیکھیں
کرناٹک میں جنسی استحصال کے معاملے پر مودی کی خاموشی خطرناک ہے: راہل گاندھی

کرناٹک میں جنسی استحصال کے معاملے پر مودی کی خاموشی خطرناک ہے: راہل گاندھی

نئی دہلی، 01 مئی (یو این آئی) کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بدھ کے روزوزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کرناٹک میں خواتین کے خلاف بہیمانہ جنسی مظالم ہو رہے ہیں لیکن مسٹر مودی نے اس معاملے میں خاموشی اختیار کر رکھی ہے جو کہ خطرناک ہے انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں خواتین کے خلاف مظالم ہو رہے ہیں لیکن ہمیشہ کی طرح مودی ان واقعات پر خاموش ہیں حیرت انگیز بات یہ ہے کہ کرناٹک میں سب کچھ جاننے کے باوجود انہوں نے جنسی استحصال کے ملزم کے لیے عوام سے ووٹ مانگے۔

...مزید دیکھیں
بم کی دھمکی سے دہلی-این سی آر کے اسکولوں میں خوف و ہراس، پولیس نے اسے افواہ قرار دیا

بم کی دھمکی سے دہلی-این سی آر کے اسکولوں میں خوف و ہراس، پولیس نے اسے افواہ قرار دیا

نئی دہلی، یکم مئی (یو این آئی) بم کے ذریعے دہشت گردانہ حملے کی دھمکی آمیز ای میل موصول ہونے کے بعد بدھ کو نوئیڈا اور غازی آباد کے ساتھ ساتھ دہلی کے کئی اسکولوں میں لوگوں میں خوف کا ماحول پیدا ہوگیا لیکن بعد میں پولیس اور حکومت نے اسے افواہ قرار دیا ایک پولیس افسر نے بتایا کہ کئی اسکولوں کو بم سے حملے کی دھمکی والی ای میل موصول ہوئی ہے  دھمکی کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تمام اسکولوں کو خالی کرا لیا۔

...مزید دیکھیں
مودی حکومت کا 10 سالہ دور کارکنوں کے ساتھ ناانصافی کا دور تھا: کانگریس

مودی حکومت کا 10 سالہ دور کارکنوں کے ساتھ ناانصافی کا دور تھا: کانگریس

نئی دہلی، یکم مئی (یو این آئی) کانگریس نے وزیر اعظم نریندر مودی کے 10 سالہ دور اقتدار اور خاص طور پر دوسرے دور کو مزدوروں کے ساتھ ناانصافی کا دور قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس عرصے میں مزدوروں کے مفاد میں کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا ہے پارٹی کا ماننا ہے کہ مودی حکومت کے دونوں ادوار میں کارکنوں کی فلاح و بہبود پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔

...مزید دیکھیں
دھنکھڑ نے گجرات اور مہاراشٹر کے ریاستی یوم تاسیس پر مبارکباد دی

دھنکھڑ نے گجرات اور مہاراشٹر کے ریاستی یوم تاسیس پر مبارکباد دی

نئی دہلی، یکم مئی (یو این آئی) نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ نے مہاراشٹر اور گجرات کے باشندوں کو ان کے ریاستی یوم تاسیس پر نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
کووڈ کے ٹیکے سے متعلق سپریم کورٹ میں پٹیشن، ضمنی اثرات کی تحقیقات کا مطالبہ

کووڈ کے ٹیکے سے متعلق سپریم کورٹ میں پٹیشن، ضمنی اثرات کی تحقیقات کا مطالبہ

نئی دہلی، یکم مئی (یو این آئی) کورونا کی خوفناک بیماری کی رو تھام کے لئے تیارکردہ کوویشیلڈ ویکسین کے مضر اثرات کی جانچ کرانے کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔

...مزید دیکھیں
بم کی دھمکی کے بعد دہلی کے اسکول بند، افواہ کا شبہ

بم کی دھمکی کے بعد دہلی کے اسکول بند، افواہ کا شبہ

نئی دہلی، یکم مئی (یو این آئی) دہلی اور نیشنل کیپیٹل ریجن (این سی آر) کے کئی اسکولوں کو بدھ کے روز ای میل کے ذریعے بم سے اڑانے کی دھمکی ملنے کے بعد دہلی پولیس نے بڑے پیمانے پر تلاشی مہم شروع کی، دہلی کے تمام اسکولوں کو خالی کرا لیا گیا اور طلباء کو بحفاظت گھر بھیج دیا گیا۔

...مزید دیکھیں

دہشت گرد پنوں کو بچانے کے لیے امریکہ ہندوستان پر دباؤ بڑھا رہا ہے

01 May 2024 | 6:57 PM

واشنگٹن یکم مئی (یو این آئی) امریکہ خالصتانی علیحدگی پسند رہنما گروپتونت سنگھ پنو کے قتل کی مبینہ سازش کے سلسلے میں ہندوستان پر دباؤ بڑھا رہا ہے اور واشنگٹن پوسٹ کی خبر کے بعد امریکہ نے کہا ہے کہ وہ اس معاملے میں اپنی تشویش براہ راست اور اعلیٰ سطح پر ظاہر کرے گا۔

image