InternationalPosted at: Apr 17 2024 10:25AM بولیویا میں سڑک حادثہ، 5 افراد ہلاک، 35 زخمی
لا پاز، 17 اپریل (یو این آئی) مشرقی بولیویا میں ایک ہائی وے پر بس کے 20 میٹر سے زیادہ گہری کھائی میں گرنے سے پانچ افراد ہلاک اور 35 سے زیادہ زخمی ہو گئے۔
مقامی افسران نے یہ اطلاع دی۔ یہ حادثہ منگل کو پیش آیا۔ سانتا کروز ڈپارٹمنٹ، سٹی آف کوئنز میں ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ اور پولیس اہلکاروں کو جائے حادثہ پر روانہ کر دیا گیا۔ بس چلانے والی ٹرانسپورٹ کمپنی کے مطابق، بس پیر کی سہ پہر جنوب مغرب میں پوٹوسی ڈپارٹمنٹ سے سانتا کروز کروز ڈی لا سیئرا شہر کے لیے روانہ ہوئی۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق واضح نظر نہ آنے کی وجہ سے بس ماترل قصبے سے پانچ کلومیٹر دور کوئنز کے قریب کھائی میں جگر گئی، اگرچہ اس امکان کی بھی جانچ کی جارہی ہے کہ کہیں ڈرائیور کو نیند تو نہیں آگئی تھی۔
یو این آئی۔ این یو۔