image
Sunday, Apr 28 2024 | Time 10:33 Hrs(IST)
International

امریکی ایجنسیوں نے دہشت گرد حملوں کے خطرے سے متعلق روس سے شیئر نہیں کیا مکمل ڈیٹا

واشنگٹن، 28 مارچ (یو این آئی) امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے ماسکو کے علاقے میں واقع کروکس سٹی ہال پر دہشت گردانہ حملوں سے متعلق روس کے ساتھ معلومات شیئر نہیں کیں۔

امریکہ کے معروف اخبار ’نیویارک ٹائمز‘ نے یورپی اور امریکی سیکورٹی حکام کے حوالے سے جمعرات کو شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں انکشاف کرتے ہوئے کہا ’’ روس کے ماسکو کے علاقے میں واقع کروکس سٹی ہال میں دہشت گردانہ حملوں سے متعلق معلومات کو امریکی خفیہ ایجنسیوں نے روس کے ساتھ شیئر نہیں کیا تھا۔
‘‘
رپورٹ کے مطابق روس اور امریکہ کے خراب تعلقات کے باعث امریکہ نے دہشت گرد حملوں سے متعلق مزید معلومات روس کے ساتھ شیئر نہیں کیں کیونکہ انہیں خدشہ تھا کہ ایسا کرنے سے روس کو امریکہ کے انٹیلی جنس ذرائع اور ان کے کام کرنے کے طریقوں کے بارے میں معلومات مل سکتی ہیں۔
خاص خبریں
غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے میں 22 فلسطینی جاں بحق

غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے میں 22 فلسطینی جاں بحق

غزہ، 28 اپریل (یواین آئی/ژنہوا) وسطی اور جنوبی غزہ پرہفتہ کو اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 22 فلسطینی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

...مزید دیکھیں
جنوبی لبنان پر اسرائیلی فضائی حملے میں 14 زخمی

جنوبی لبنان پر اسرائیلی فضائی حملے میں 14 زخمی

بیروت، 28 اپریل (یواین آئی/ژنہوا) لبنان کے جنوبی شہر سیربن پر ہفتہ کو اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم 14 افراد زخمی ہوگئے۔

...مزید دیکھیں
مودی 'سپرمین' نہیں ، 'مہنگائی مین ' بن گئے ہیں : پرینکا

مودی 'سپرمین' نہیں ، 'مہنگائی مین ' بن گئے ہیں : پرینکا

نئی دہلی، 27 اپریل (یو این آئی) کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی وڈرا نے ہفتہ کو وزیر اعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگرچہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) انہیں ہر انتخابی ریلی میں 'سپرمین' کے طور پر پیش کرتی ہے لیکن ملک کے لوگ سمجھتے ہیں کہ وہ سپر مین نہیں بلکہ ' مہنگائی مین' ہیں  محترمہ واڈرا نے آج یہاں کہا "جب مودی جی انتخابی مہم کے لیے آتے تھے تو ایسا دکھایا جاتا تھا جیسے وہ سپرمین ہیں لیکن اب وہ 'مہنگائی مین ' بن گئے ہیں۔

...مزید دیکھیں
ہندو۔مسلم کے بہانے شہریوں کو گمراہ نہیں کر سکے گی بی جے پی:ڈمپل یادو

ہندو۔مسلم کے بہانے شہریوں کو گمراہ نہیں کر سکے گی بی جے پی:ڈمپل یادو

اٹاوہ:27اپریل(یواین آئی) مین پوری سے ایم پی اور سماج وادی پارٹی کی امیدوار ڈمپل یادو نے دعوی کیا ہے کہ ہندو مسلم کے بہانے بی جے پی ملکی باشندوں کو اس پارلیمانی الیکشن میں بہکانے میں کامیاب نہیں ہوگی مین پوری سیٹ سے ایس پی امیدوار ڈمپل سیفئی واقع آواس پر یواین آئی سے ایک خاص بات چیت میں بتایا کہ اس بار الیکشن کی بہت اچھی تیاری چلرہی ہے  لوگ پہلے سے زیادہ بیدار ہوکر ووٹنگ کرنے جارہے ہیں۔

...مزید دیکھیں
امت شاہ کے الزامات کو جھوٹ کا پلندہ  : دگ وجے سنگھ

امت شاہ کے الزامات کو جھوٹ کا پلندہ : دگ وجے سنگھ

نئی دہلی، 27 اپریل (یو این آئی) وزیر داخلہ امت شاہ نے ہفتہ کو مدھیہ پردیش کے کھلچی پور میں کانگریس کے لیڈر دگ وجئے سنگھ کے خلاف جو الزامات لگائے تھے  مسٹر سنگھ نے انہیں جھوٹ کا پلندہ قرار دیتے ہوئے دلیل اور حقائق کے ساتھ مسٹر شاہ کے الزامات کا جواب دیا  مسٹر سنگھ نے آج یہاں کہا "کل کھلچی پور میں ہونے والی میٹنگ میں امت شاہ جی نے اپنی تقریر میں17 بار میرا نام لیا، یہ ان کی مجھ سے بے پناہ محبت کو ظاہر کرتا ہے  میں ان کا شکر گزار ہوں  لیکن جھوٹ بولنے کا جو کلچر ان کے گرو نریندر مودی نے انہیں دیا ہے ، وہ ان کی تقریر میں آٹھ بار نظر آئے۔

...مزید دیکھیں
وکیل اجول نکم ممبئی نارتھ سینٹرل سیٹ سے  ہوں گے بی جے پی کے امیدوار

وکیل اجول نکم ممبئی نارتھ سینٹرل سیٹ سے ہوں گے بی جے پی کے امیدوار

نئی دہلی، 27 اپریل (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے ممبئی شمالی وسطی لوک سبھا سیٹ سے اس بار معروف وکیل اجول نکم کو اپنا امیدوار اعلان کیا ہے بی جے پی نے آج یہاں لوک سبھا امیدواروں کی اپنی 15ویں فہرست کا اعلان کیا جس میں مسٹر نکم کو موجودہ رکن پارلیمنٹ پونم مہاجن کی جگہ ممبئی شمالی وسطی سیٹ سے امیدوار قرار دیا گیا ہے۔

...مزید دیکھیں
پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد کانگریس کے  انتخابی منشور کو ایک نئی سطح ملی: چدمبرم

پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد کانگریس کے انتخابی منشور کو ایک نئی سطح ملی: چدمبرم

نئی دہلی، 27 اپریل (یو این آئی) کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے پارٹی کے انتخابی منشور پر لگاتار تنقید کرنے پر وزیر اعظم نریندر مودی پر آج تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ووٹنگ کے پہلے مرحلے میں اپنی یقینی شکست دیکھ کر مسٹر مودی نے منشور کو اہمیت دینا شروع کر دیا ہے مسٹر چدمبرم نے کہا کہ مسٹر مودی کی مسلسل تنقید نے کانگریس کے منشور کو ایک نئی سطح فراہم کی ہے اور اس حوالے سے عوام میں شروع ہونے والی بحث کی وجہ سے کانگریس کا پیغام عوام تک پہنچا ہے اور اس کے لیے وہ مسٹر مودی کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

...مزید دیکھیں

راجستھان لکھنؤ کو شکست دینے کے بعد پلے آف کے قریب

27 Apr 2024 | 11:42 PM

لکھنؤ، 27 اپریل (یو این آئی) لکھنؤ سپر جائنٹس (ایل ایس جی) کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے میچ میں راجستھان رائلز کے خلاف سست فیلڈنگ اور کیچ گرانے کی قیمت شکست کے ساتھ چکانی پڑی جب سنجو سیمسن (71 ناٹ آؤٹ) اور دھرو جریل (52) کے درمیان سنچری پارٹنرشپ کی بدولت راجستھان رائلز نے نوابوں کو ان کے گھر پر شکست دے کر پلے آف کے لئے اپنی جگہ تقریباً یقینی کر لی۔

مسلمانوں کو سیاسی بصیرت کے ساتھ سیاسی قوت پیدا کرنا وقت کی اہم ضروت : ڈاکٹر ایوب سرجن

28 Apr 2024 | 10:21 AM

پرتاپ گڑھ،28 اپریل (یواین آئی )مسلمانوں کو اپنی حصہ داری کے لئے انتخاب میں بڑھ چڑھ کر جوش وخروش کے ساتھ حصہ لینے کی ضرورت ہے،علماے کرام کی رائے کے بموجب انتخاب میں حصہ لینا ہر مسلمان پر فرض ہے،کیوں کہ اگر حصہ نہیں لیتے تو وہی نام نہاد سیکولر امیدوار کامیاب ہوں گے جو مسلمانوں کو ان کی حصہ داری نہیں دینا چاہتے ،اور موقع کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے اپنی ترجیحات کو تبدیل کرتے رہتے ہیں ،اس لئے اپنی حصہ داری کے لئے اپنی قیادت کو ترجیج دیں ،اور نام نہاد سیکولر امیدواروں کو ووٹ دے کر اپنا ووٹ ضائع نہ کریں۔

image