image
Wednesday, Nov 30 2022 | Time 03:32 Hrs(IST)
Others

گجرات گرین ہائیڈروجن ہب بننے والا ہے: مودی

گجرات گرین ہائیڈروجن ہب بننے والا ہے: مودی

پالن پور (گجرات)، 24 نومبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کے روز کہا کہ آنے والے دنوں میں گجرات گرین ہائیڈروجن ہب بننے جا رہا ہے پٹرول ڈیزل پر چلنے والی کاریں گرین ہائیڈروجن سے چلیں، اس کے لئے ، ہم اس سمت میں کام کر رہے ہیں مسٹر مودی نے آج یہاں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے گجراتی میں کہا کہ آج میں پالن پور آیا ہوں، اس لیے میرا دھیان پانچ چیزوں کی طرف جاتا ہے اس لیے میں پانچ معاملوں پر بات کرنا چاہتا ہوں۔ پ سے پالن پور ہے تو پ سے ’’ پریٹن، پریاورن ، پانی ، پشودھن اور پوشن‘‘ کے بارے میں بتانا چاہتا ہوں۔ یہ پانچ معاملےایسے ہیں جو شاید الیکشن کی بحث میں نہیں آتے ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ آج سیاحت کی صنعت دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی صنعت ہے۔ بناسکانٹھا، پاٹن اور کچھ اضلاع میں سیاحت کو فروغ دیا گیا ہے ۔ ماحولیات کے معاملے میں ہندوستان دنیا میں آگے بڑھ رہا ہے۔ کہا جاتا تھا کہ ہندوستان ماحول خراب کرے گا۔ ہم اس شبیہہ کو بدلنے کی سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ آنے والے دنوں میں گجرات گرین ہائیڈروجن ہب بننے جا رہا ہے۔ پٹرول ڈیزل سے چلنے والی کاریں گرین ہائیڈروجن سے چلنے لگیں ، ہم اس سمت میں کام کر رہے ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ پہلے شمالی گجرات پانی کے لیے پریشان ہوا کرتا تھا۔ بی جے پی کی حکومت میں نرمدا ماتا کا پانی سجلام سُفلم کے توسط سے ہر گھر تک پہنچا ہے۔ ہم مویشی پروری کی سمت میں بہت کام کر رہے ہیں جس میں پہلے دودھ کے پیسے ملتے تھے۔ اب بائیو گیس پر کام کیا جا رہا ہے تاکہ جانوروں کے گوبر اور پیشاب سے آمدنی ہو سکے۔ پانچواں غذائیت کے لیے، ہم نے اپنے بچوں خصوصاً اپنی بیٹیوں کی صحت کے لیے کام کرنا شروع کیا۔ ہم نے چرنجیوی اسکیم شروع کی۔ غریب بچوں کو دودھ پلانے کا بندوبست کیا گیا۔ کورونا وبا کے دوران ڈھائی سال تک 80 کروڑ لوگوں کو مفت کھانا پینا فراہم کرنے کے بندوبست کیے گئے تھے۔ ہمیں غذائیت کا خیال ہے۔ ہم نے ان تمام شعبوں میں کام کیا ہے جن میں ہم غذائیت کے لیے کام کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آپ کا بیٹا آپ کے کام کے لیے دہلی میں بیٹھا ہے لیکن آپ کام نہیں لیتے تو میں کیا کروں۔ کام کروانے کے لیے ’کمل ‘ کھلانا پڑتا ہے۔ اس بار ضلع کے ہر امیدوار کو بڑی تعداد میں ووٹ ڈال کر کمل کو کھلانا ہے۔
یواین آئی۔ م س

خاص خبریں
اسلام امن کا مذہب ہے جس میں دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں : اجیت ڈوبھال

اسلام امن کا مذہب ہے جس میں دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں : اجیت ڈوبھال

نئی دہلی، 29 نومبر (یو این آئی) دنیا میں اسلام کی صحیح تشریح پیش کئے جانے اور اس کے ماڈرن پہلو کو اجاگر کرنے کی شدید ضرورت ہے کیونکہ یہ ایسا مذہب ہے جو تمام مذاہب کے لئے امن، شانتی ، رواداری اور بھائی چارے کا پیغام لیکر آیا ہے، جس میں دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

...مزید دیکھیں
بیلگاوی کی عدالت نے سنجے راوت کو 'نفرت انگیز تقریر' کے لیے طلب کیا

بیلگاوی کی عدالت نے سنجے راوت کو 'نفرت انگیز تقریر' کے لیے طلب کیا

بیلگاوی (کرناٹک)، 29 نومبر (یو این آئی) بیلگاوی کی ایک عدالت نے مہاراشٹرا-کرناٹک سرحدی تنازعہ کے درمیان شیوسینا (ادھو ٹھاکرے دھڑے) کے راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ سنجے راوت کو اشتعال انگیز تقریر کے لئے طلب کیا ہے عدالت نے انہیں یکم دسمبر کو طلب کیا ہے مسٹر راوت نے مبینہ طور پر 30 مارچ 2018 کو کہا تھا کہ ' گر کرناٹک کے لوگ ایک کو نقصان پہنچاتے ہیں تو شیو سینا میں کرناٹک کی 100 بسوں کو نقصان پہنچانے کی ہمت ہے ا'۔

...مزید دیکھیں
حکومت ملک کے  کسانوں، مزدوروں کو کچھ نہیں دیتی: راہل

حکومت ملک کے کسانوں، مزدوروں کو کچھ نہیں دیتی: راہل

اجین، 29 نومبر (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے مودی حکومت پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کسانوں، مزدوروں اور چھوٹے تاجروں کو نظر انداز کر رہی ہے اور ان کی کمائی ان کے قریبی صنعت کاروں پر ضائع کر رہی ہے۔

...مزید دیکھیں
فوجیوں اور ان کے خاندانوں کی فلاح و بہبود ہر شہری کی ذمہ داری ہے: راجناتھ

فوجیوں اور ان کے خاندانوں کی فلاح و بہبود ہر شہری کی ذمہ داری ہے: راجناتھ

نئی دہلی، 29 نومبر (یو این آئی) وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے مسلح افواج کے فلیگ ڈے فنڈ میں دل کھول کر حصہ ڈالنے کی ملک کے باشندوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ فوجیوں اور ان کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانا ہر شہری کی اخلاقی ذمہ داری ہے۔

...مزید دیکھیں
گجرات میں بی جے پی کو بے دخل کرنے کا صحیح موقع: کھرگے

گجرات میں بی جے پی کو بے دخل کرنے کا صحیح موقع: کھرگے

نئی دہلی، 29 نومبر (یو این آئی) کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے نے منگل کو گجرات کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت پر غلط حکمرانی کا الزام لگایا اور کہا کہ حکمراں پارٹی کو بے دخل کرنے کا یہ صحیح وقت ہے مسٹر کھرگے نے اپنے ٹویٹ میں کہا، "اب تبدیلی کا وقت ہے بی جے پی کے 27 سال کے 'غلط حکمرانی' کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں اب گجرات کی تعمیر نو کا وقت آ گیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ گجرات میں اساتذہ کی 28 ہزار آسامیاں خالی ہیں۔

...مزید دیکھیں
راجدھانی کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنائیں گے: کیجریوال

راجدھانی کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنائیں گے: کیجریوال

نئی دہلی، 29 نومبر (یو این آئی) عام آدمی پارٹی (آپ) کے قومی کنوینر اور وزیر اعلی اروند کیجریوال نے منگل کو کہا کہ اگر راجدھانی کے لوگ ان کی پارٹی کو کارپوریشن میں موقع دیتے ہیں تو وہ اگلے پانچ سال میں دہلی کو صاف ستھرا بنا دیں گے مسٹر کیجریوال نے آج چراغ دہلی میں گھر گھر مہم کے دوران کہا کہ دو کروڑ دہلی والوں کے ساتھ مل کر وہ دہلی کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنائیں گے۔

...مزید دیکھیں
سپر 16 میں نیدرلینڈز، میزبان قطرباہر

سپر 16 میں نیدرلینڈز، میزبان قطرباہر

الخور، 29 نومبر (یو این آئی) نیدرلینڈز نے منگل کو گروپ اے کے اپنے میچ میں میزبان قطر کو 2-0 سے شکست دے کر 2022 فیفا ورلڈ کپ کے سپر-16 راؤنڈ میں داخلہ حاصل کر لیا۔

...مزید دیکھیں

ایکواڈور کو شکست دے کر سپر 16 میں سینیگال

29 Nov 2022 | 11:25 PM

دوحہ، 29 نومبر (یو این آئی) اسماعیلہ سار اور کپتان کالیڈو کولیبالی کے گول کی بدولت سینیگال نے منگل کو فیفا ورلڈ کپ 2022 کے ایک سنسنی خیز مقابلے میں ایکواڈور کو 2-1 سے شکست دے کر سپر 16 مرحلے میں داخل ہو گیا۔

دلیپ کمار کی 100ویں سالگرہ پرکیا جائے گا فلم فیسٹیول کا انعقاد

دلیپ کمار کی 100ویں سالگرہ پرکیا جائے گا فلم فیسٹیول کا انعقاد

27 Nov 2022 | 4:20 PM

ممبئی، 27 نومبر (یو این آئی) مرحوم فلمی اداکار دلیپ کمار کے 100 ویں یوم پیدائش کے موقع پر فلم فیسٹیول کا اہتمام کیا جائے گا۔

حکومت ملک کے  کسانوں، مزدوروں کو کچھ نہیں دیتی: راہل

حکومت ملک کے کسانوں، مزدوروں کو کچھ نہیں دیتی: راہل

29 Nov 2022 | 10:42 PM

اجین، 29 نومبر (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے مودی حکومت پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کسانوں، مزدوروں اور چھوٹے تاجروں کو نظر انداز کر رہی ہے اور ان کی کمائی ان کے قریبی صنعت کاروں پر ضائع کر رہی ہے۔

image