image
Friday, Apr 26 2024 | Time 11:20 Hrs(IST)
National

نوجوانوں کو بلاگ پر لکھ کر یووا سنگم کا تجربہ شیئر کرنا چاہیے: مودی

نوجوانوں کو بلاگ پر لکھ کر یووا سنگم کا تجربہ شیئر کرنا چاہیے: مودی

نئی دہلی، 28 مئی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے یووا سنگم کو کاشی-تمل سنگم، سوراشٹر-تمل سنگم، کاشی-تیلگو سنگم جیسے 'ایک ہندوستان-عظیم ہندوستان' کے جذبے کو مضبوط کرنے کی منفرد کوشش قرار دیا اور کہا کہ اس سنگم میں شریک نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ اپنے بلاگ پر لکھ کر اپنے تجربات اہل وطن سے شیئر کریں۔
آل انڈیا ریڈیو پر نشر ہونے والے اپنے ماہانہ پروگرام 'من کی بات' کے 101ویں ایپی سوڈ میں مسٹر مودی نے اروناچل پردیش سے تعلق رکھنے والے گیامر نیوکم اور بہار سے تعلق رکھنے والی وشاکھا سنگھ سے، جنہوں نے یووا سنگم میں شرکت کی، فون پر بات کی اور اپنے خصوصی تجربات کو شیئر کیا۔
انہوں نے کہا کہ یووا سنگم ایک منفرد کوشش ہے، اس لیے سوچا کہ اس پر صرف ان نوجوانوں سے تفصیل سے بات کی جائے جو اس منفرد کاوش کا حصہ بنے ہوں۔ مسٹر گیامر نے کہا کہ وہ مکینیکل انجینئرنگ کا طالب علم ہے اور پہلی بار ریاست سے باہر جانے کا موقع ملا۔ انہوں نے کہاکہ “مجھے راجستھان کی بڑی جھیل اور پانی کے تحفظ کے بارے میں بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔ جسے میں بالکل نہیں جانتا تھا۔
بہار سے تعلق رکھنے والی وشاکھا نے وزیر اعظم کو بتایا کہ وہ سہسرام ​​کی رہنے والی ہے، کالج کے واٹس ایپ گروپ کے ذریعے یووا سنگم کے بارے میں معلوم ہوا اور تمل ناڈو کا سفر کرنے کا انتخاب کیا۔ وشاکھا نے اس پروگرام میں شرکت کو فخر کا لمحہ قرار دیا اور کہا کہ اس دورے میں انہیں تمل ناڈو کی بھرپور ثقافت سے واقف ہونے کا موقع ملا۔
انہوں نے کہا کہ میں کمپیوٹر سائنس انجینئرنگ کے دوسرے سال کی طالبہ ہوں۔ میں پہلی بار تمل ناڈو گئی تھی۔ سارا سفر میرے لیے شاندار رہا ہے۔ میں نے ہر مرحلے پر بہت کچھ سیکھا ہے۔ میں نے تمل ناڈو میں اچھے دوست بنائے ہیں۔ وہاں کے کلچر کو اپنایا اور وہاں کے لوگوں سے ملاقات کی۔ لیکن سب سے اچھی چیز جو مجھے پسند آئی وہ اسرو جانا تھا، ہم وفد میں تھے اس لیے ہمیں اسرو جانے کا موقع ملا۔ دوسری سب سے اچھی بات وہ تھی جب ہم نے راج بھون میں گورنر سے ملاقات کی۔ یہ دو لمحات میرے لیے اہم تھے۔ مجھے ایسا لگتا ہے کہ ہم جس دور میں ہیں، یہ دونوں مواقع یووا سنگم کے ذریعے آئے ہیں۔ دونوں مواقع میرے لیے یادگار لمحات تھے۔
یواین آئی۔ ظ ا

خاص خبریں
یوپی کی آٹھ سیٹوں پر 9 بجے تک 11.67 فیصد ووٹنگ

یوپی کی آٹھ سیٹوں پر 9 بجے تک 11.67 فیصد ووٹنگ

لکھنؤ، 26 اپریل، (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے میں اتر پردیش کے نو اضلاع کی آٹھ لوک سبھا سیٹوں کے لئے صبح 9 بجے تک 11.67 فیصد لوگوں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

...مزید دیکھیں
بہار کی پانچ لوک سبھا سیٹوں پر 9 بجے تک 9.84 فیصد ووٹنگ

بہار کی پانچ لوک سبھا سیٹوں پر 9 بجے تک 9.84 فیصد ووٹنگ

پٹنہ، 26 اپریل (یو این آئی) بہار میں لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کشن گنج، کٹیہار، پورنیہ، بھاگلپور اور بانکا پارلیمانی حلقوں میں صبح 9 بجے تک تقریباً 9.84 فیصد ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

...مزید دیکھیں
لوک سبھا الیکشن: جموں – ریاسی لوک سبھا سیٹ کے لئے پولنگ شروع

لوک سبھا الیکشن: جموں – ریاسی لوک سبھا سیٹ کے لئے پولنگ شروع

جموں، 26 اپریل (یو این آئی) جموں وکشمیر کی جموں – ریاسی لوک سبھا نشست کے لئے جمعہ کی صبح ٹھیک 7 بجے کڑی سیکورٹی بند وبست کے بیچ پولنگ کا عمل شروع ہوا۔

...مزید دیکھیں
کیرالہ کی تمام 20 سیٹوں کے لیے ووٹنگ شروع

کیرالہ کی تمام 20 سیٹوں کے لیے ووٹنگ شروع

ترواننت پورم، 26 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کیرالہ کی تمام 20 سیٹوں پر ووٹنگ جمعہ کی صبح 7 بجے شروع ہوئی اور شام 7 بجے تک جاری رہے گی۔

...مزید دیکھیں
منی پور میں دوسرے مرحلے کے لیے ووٹنگ شروع

منی پور میں دوسرے مرحلے کے لیے ووٹنگ شروع

امپھال، 26 اپریل (یو این آئی) منی پور کی باہری سیٹ کے لیے آٹھ اضلاع میں آج صبح سات بجے سے ووٹنگ شروع ہو گئی۔

...مزید دیکھیں
مدھیہ پردیش میں دوسرے مرحلے میں چھ پارلیمانی حلقوں میں ووٹنگ شروع

مدھیہ پردیش میں دوسرے مرحلے میں چھ پارلیمانی حلقوں میں ووٹنگ شروع

بھوپال، 26 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے تحت مدھیہ پردیش میں آج صبح سات بجے چھ پارلیمانی حلقوں میں سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان ووٹنگ شروع ہوئی اور شام چھ بجے تک ایک کروڑ 11 لاکھ 62 ہزار سے زیادہ رائے دہندگان 12,828 پولنگ سٹیشنوں میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرسکیں گے ۔

...مزید دیکھیں
ہیٹی کے وزیراعظم ایریل ہنری نے استعفیٰ دیا

ہیٹی کے وزیراعظم ایریل ہنری نے استعفیٰ دیا

میکسیکو سٹی، 26 اپریل (یو این آئی) کیریبین ملک ہیٹی کے وزیر اعظم ایریل ہنری نے استعفیٰ دے دیا جس سے ملک میں نئی ​​حکومت کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔

...مزید دیکھیں

آئی پی ایل کے 41ویں میچ کے بعد پوائنٹس ٹیبل

25 Apr 2024 | 11:43 PM

حیدرآباد، 25 اپریل (یو این آئی) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 میں جمعرات کو کھیلے گئے 41 ویں میچ کے بعد ٹیموں کا پوائنٹس ٹیبل اس طرح ہے: -ٹیم………………………………میچ…جیت…ہار…ٹائی…پوائنٹس…نیٹ رن ریٹراجستھان رائلز ................................ 8......7......1.....0.....14......0.698کولکتہ نائٹ رائیڈرز ..... ....................7......5.....2......0.....10.......1.206سن رائزرز حیدرآباد...........................8......5.....3......0.....10..... .0.577لکھنؤ سپر جائنٹس...........................8......5.....3.....0.......10.......0.148چنئی سپر کنگز ..............................8......4.....4.....0.......8........0.415دہلی کیپٹلز ...................................9......4.....5......0......8......-0.386گجرات ٹائٹنز.................................9......4.....5......0......8.......-1.974ممبئی انڈینز................................ 8......3.....5.....0.......6......-0.227پنجاب کنگز .................. ..............8......2.....6......0......4.......-0.292رائل چیلنجرز بنگلور.......................9......2.....7......0......4.......-0.721یواین آئی۔

image