image
Sunday, Apr 28 2024 | Time 23:19 Hrs(IST)
Others

ایل سی اے ایم کے1 اے کی کامیاب پرواز

ایل سی اے ایم کے1 اے کی کامیاب پرواز

بنگلورو، 28 مارچ (یو این آئی) تیجس ایم کے 1 اے ایئر کرافٹ سیریز کے پہلے طیارے ایل اے 5033 نے جمعرات کو یہاں ایچ اے ایل کی فیسلٹی سے کامیابی کے ساتھ پرواز کی۔
جغرافیائی سیاسی وجوہات کی وجہ سے عالمی سپلائی چین میں چیلنجوں کا سامنا کرنے کے باوجود، ایچ اے ایل ہوائی جہاز کے ڈیزائن اور ترقی کے ساتھ ساتھ یہ سنگ میل حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔
ایچ اے ایل کے سی ایم ڈی سی بی اننت کرشنن نے چیلنجوں کے پیش نظر اس کامیابی کی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ ایچ اے ایل نے فروری 2021 میں معاہدے پر دستخط کے بعد عالمی جغرافیائی سیاسی ماحول میں سپلائی چین کے بڑے چیلنجوں کے درمیان ہم آہنگی ڈیزائن اور ترقی کے ساتھ یہ اہم پیداواری سنگ میل حاصل کیا۔
18 منٹ کی پرواز کو چیف ٹیسٹ پائلٹ، گروپ کیپٹن کے کے وینوگوپال (ریٹائرڈ) نے چلایا۔
ایچ اے ایل نےتیجس ایم کے 1 اے کی کامیابی کے لئے وزارت دفاع، ہندوستانی فضائیہ،ڈی آر ڈی او۔اے ڈی اے، سی ای ایم آئی ایل اے سی، ڈی جی کیو اے اور ایم ایس ایم ای سمیت مختلف اسٹیک ہولڈررز کا شکریہ ادا کیا۔
تیجس ایم کے 1 اے کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ اس میں جدید الیکٹرانک ریڈار، جنگی سازوسامان، مواصلاتی نظام، اضافی جنگی صلاحیتیں اور دیکھ بھال کی بہتر سہولیات ہیں، جو اس کی مجموعی کارکردگی اور تاثیر میں اضافہ کریں گی۔
یو این آئی۔ م ع۔1805

خاص خبریں
راہل گاندھی  نے مودی اور پٹنائک حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے اڈیشہ میں انتخابی  مہم کا آغاز کیا

راہل گاندھی نے مودی اور پٹنائک حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے اڈیشہ میں انتخابی مہم کا آغاز کیا

بھونیشور، 28 اپریل (یو این آئی) کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی نے آج اڈیشہ کے سالے پور میں وزیر اعظم نریندر مودی اور ریاست کی نوین پٹنائک حکومت پر سخت حملہ کرتے ہوئے کانگریس پارٹی کی انتخابی مہم کا آغاز کیا شدید گرمی کا سامناکرتے ہوئے مسٹر گاندھی نے ایک انتخابی ریلی سے خطاب کیا جس میں جاج پور، کیندرپاڑہ، کٹک اور دیگر قریبی مقامات کے لوگوں نے شرکت کی۔

...مزید دیکھیں
آر ایس ایس ریزرویشن کا مخالف نہیں: موہن بھاگوت

آر ایس ایس ریزرویشن کا مخالف نہیں: موہن بھاگوت

حیدرآباد28  اپریل (یو این آئی) آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت نے کہا ہے کہ آر ایس ایس اس کے قیام سے ریزرویشن کی حمایت میں رہا ہے انہوں نے شہر حیدرآباد کے نواحی علاقہ نادرگل کے ودیابھارتی وگنان اسکول میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یہ ریمارکس کئے ان کے یہ ریمارکس ایک ایسے وقت سامنے آئے ہیں جب کانگریس نے دعویٰ کیا کہ بی جے پی ملک میں ریزرویشن کو ختم کرنا چاہتی ہے آر ایس ایس سربراہ نے کہا کہ گذشتہ سال ناگپور میں یہ کہا گیا تھا کہ ریزرویشن کو برقرار رکھا جائے کیوں کہ سماج میں امتیاز ہے انہوں نے کہا کہ سنگھ پریوار مخصوص گروپس کو ریزرویشن دینے کا کبھی بھی مخالف نہیں رہا ہے۔

...مزید دیکھیں
کرناٹک حکومت خشک سالی سے راحت کی امداد کے معاملے میں پھر سے سپریم کورٹ جائے گی: سورجے والا

کرناٹک حکومت خشک سالی سے راحت کی امداد کے معاملے میں پھر سے سپریم کورٹ جائے گی: سورجے والا

بیلگاوی، 28 اپریل (یو این آئی) کرناٹک کانگریس کے انچارج رندیپ سنگھ سورجے والا نے کہا ہے کہ ریاستی حکومت پھر سے مرکزی حکومت کے ذریعہ خشک سالی کے لیے 3,452 کروڑ روپے کی امدادی رقم مختص کرنے کے مسئلے پر سپریم کورٹ سے رجوع کرے گی  انہوں نے کہا کہ یہ رقم ریاست کی طرف سے ابتدائی طور پر طلب کیے گئے 18,172 کروڑ روپے سے بہت کم ہے کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری نے وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ پر 2023 کے اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی شکست کے بعد کرناٹک کے کنڑ باشندوں اور کسانوں کے مفادات کو نظر انداز کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں نے کنڑ باشندوں اور کرناٹک کے کسانوں کے مفادات کو نظرانداز کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
آپ نے الیکشن کمیشن کو بی جے پی کا سیاسی ہتھیار قرار دیا

آپ نے الیکشن کمیشن کو بی جے پی کا سیاسی ہتھیار قرار دیا

نئی دہلی، 28 اپریل (یو این آئی) عام آدمی پارٹی (آپ) نے اتوار کو الزام لگایا کہ الیکشن کمیشن پارٹی کے انتخابی گیت پر پابندی لگا کر بی جے پی کا سیاسی ہتھیار بن گیا ہے سینئر لیڈر آتشی نے آج کہا’’الیکشن کمیشن نےآپ کے انتخابی گیت ’جیل کا جواب، ووٹ سے دیں گے‘ پر پابندی لگا دی ہے، جو بی جے پی کا سیاسی ہتھیار بن گیا ہے۔

...مزید دیکھیں
اے پی کے عوام نئے منشور پر کیسے یقین کریں:شرمیلا

اے پی کے عوام نئے منشور پر کیسے یقین کریں:شرمیلا

حیدرآباد 28اپریل (یواین آئی)آندھراپردیش کانگریس کی سربراہ وائی ایس شرمیلا نے ریمارک کیا کہ ریاست کی حکمران جماعت وائی ایس آرکانگریس کے وعدوں کو پورا نہیں کیا گیا اور اب ریاست کے عوام نئے منشور پر کیسے یقین کریں  انہوں نے پوچھا کہ ہر سال سنکرانتی کے موقع پر جو جاب کیلنڈر دیا جاتا ہے اس کا کیا ہوا؟شرمیلا نے وشاکھاپٹنم میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع کیوں نہیں دیئے جاتے؟ سرکاری محکموں میں خالی ملازمتیں کیوں پُر نہیں ہو سکیں؟ وائی ایس آرکانگریس کے کارکنوں کو رضاکارانہ عہدے دیئے گئے۔

...مزید دیکھیں
حج اخراجات کی تیسری قسط جمع کرنے کی آخری تاریخ میں 4 مئی 2024 تک توسیع

حج اخراجات کی تیسری قسط جمع کرنے کی آخری تاریخ میں 4 مئی 2024 تک توسیع

نئی دہلی،28اپریل (یو این آئی) حج کمیٹی آف انڈیا سے جانے والے ایسے عازمین حج جنھوں نے ابھی تک (تقریباً 2600 عازمین) پورے حج اخرجات جمع نہیں کیے ہیں، اْن سے درخواست ہے کہ حج اخراجات کی تیسری اور آخری قسط 4 مئی 2024 یا اس سے پہلے اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) یا یونین بینک آف انڈیا (یو بی آئی) کی کسی بھی شاخ میں یا آن لائن سہولت کا استعمال کرتے ہوئے حج کمیٹی آف انڈیا کے اکاونٹ میں جمع کرا دیں حج کمیٹی آف انڈیا کے سی ای او ڈاکٹر لیاقت علی آفاقی نے عازمین سے گزارش ہے کہ اگر سفرِ حج کا ارادہ ملتوی کردیا ہے تو اس کی اطلاع (درخواستِ منسوخی) فوراً حج کمیٹی آف انڈیا کو دیں تاکہ منتظرینِ حج کو موقع مل سکے۔

...مزید دیکھیں
اقلیتوں کی راحت رسانی اور کالے قوانین کی منسوخی کے لئے انڈیا الائنس کی کامیابی ناگزیر: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

اقلیتوں کی راحت رسانی اور کالے قوانین کی منسوخی کے لئے انڈیا الائنس کی کامیابی ناگزیر: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

سری نگر،28اپریل(یو این آئی)جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے اتوار کے روز کہاکہ وزیر اعظم نے چناوی جلسوں کے دوران مسلمانوں پر براہ راست حملہ کیا انہوں نے کہاکہ ہم سب کو مل کر یہ سوچنا چاہئے ، آخر کار ہم پر یہ براہ راست حملہ کیوں ہو رہا ہے ہم سے یہ دشمنی کیسی ، مسلمانوں نے کسی کا کیا بگاڑا ہے ان باتوں کا اظہار موصوف نے سری نگر میں منعقدہ پارٹی کنونشن سے خطاب کے دوران کیا۔

...مزید دیکھیں
اسحٰق ڈار پاکستان کے نائب وزیراعظم نامزد

اسحٰق ڈار پاکستان کے نائب وزیراعظم نامزد

28 Apr 2024 | 9:27 PM

اسلام آباد، 28 اپریل (یو این آئی) پاکستان کے وزیر خارجہ اسحٰق ڈار کو آج نائب وزیر اعظم نامزد کیا گیا حکومت پاکستان کے کابینہ ڈویژن سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر خارجہ اسحٰق ڈار کو تاحکم ثانی فوری طور پر نائب وزیر اعظم مقرر کردیا ہے ڈان نیوز کے مطابق تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ نائب وزیراعظم اب وزیر خارجہ کی ذمے داریاں بھی انجام دیں گے یا حکومت کسی اور کو وزیر خارجہ کا منصب سونپے گی۔پاکستانی آئین میں نائب وزیراعظم کا باقاعدہ کوئی عہدہ نہیں ہے۔ نائب وزیراعظم پاکستان کا عہدہ 25 جون 2012 کواس وقت کے وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے تخلیق کیا۔

کیڑے مار دوا بنانے والی فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی

28 Apr 2024 | 6:20 PM

الور، 27 اپریل (یو این آئی) راجستھان کے ضلع کھیرتھل تیجاراکے بھیواڑی صنعتی علاقے میں کیڑے مار دوا بنانے والی فیکٹری میں اتوار کی صبح اچانک آگ لگ گئی۔

...مزید دیکھیں
image