EntertainmentPosted at: May 26 2023 5:33PM نرہوا اور امرپالی دوبے اسٹارر بھوجپوری فلم قلاقندکا ٹریلر ریلیز
ممبئی، 26 مئی (یو این آئی) بھوجپوری سنیما کے جوبلی اسٹار دنیش لال یادو نرہوا اور اداکارہ امرپالی دوبے کی فلم 'قلاقند' کا ٹریلر ورلڈ وائیڈ ریکارڈز بھوجپوری کے آفیشل یوٹیوب چینل پر ریلیز ہوگیا ہے ورلڈ وائیڈ چینل اور جتیندر گلاٹی کے بینر تلے بنی فلم ’قلاقند‘ کے پروڈیوسر رتناکر کمار، شریک پروڈیوسر کلدیپ سریواستو ہیں جبکہ ہدایت کار سنتوش مشرا ہیں۔
فلم قلاقند میں دنیش لال یادو، امرپالی دوبے کے ساتھ نیلم گری، سشیل سنگھ، سنجے پانڈے، رینا رانی، سنجیو مشرا، رچنا یادو، اکھلیش شکلا، سنی شرما اور سنتوش پہلوان نے مرکزی کردار نبھائے ہیں۔ فلم کے موسیقار آریہ شرما اور ڈی او پی ماہی شیرلا ہیں۔
یو این آئی۔ شا پ