image
Sunday, Apr 28 2024 | Time 14:51 Hrs(IST)
Regional

رام بن میں قومی شاہراہ پر دلدوز سڑک حادثہ، 10 افراد فوت، ریسکیو آپریشن جاری

رام بن میں قومی شاہراہ پر دلدوز سڑک حادثہ، 10 افراد فوت، ریسکیو آپریشن جاری

جموں، 29 مارچ (یو این آئی) جموں و کشمیر کے ضلع رام بن میں قومی شاہراہ پر بیٹری چشمہ علاقے کے نزدیک ایک دلدوز سڑک حادثے میں 10 افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ بچائو آپریشن وسیع پیمانے پر جاری ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ رام بن کے بیٹری چشمہ علاقے کے نزدیک سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب جموں سے سری نگر جارہی ایک تویرا گاڑی سڑک سے لڑھک کر گہری کھائی میں جا گری۔انہوں نے بتایا کہ حادثے کے بعد وسیع پیمانے پر ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا اور فی الوقت دس لاشوں کو کھائی سے نکالا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ گاڑی میں سوار یہ مسافر مزودر لگتے ہیں جو کام کے سلسلے میں سری نگر جا رہے تھے۔
ذرائع نے بتایا کہ گاڑی میں سوار کل مسافروں کی تعداد ابھی معلوم نہیں ہوسکی ہے تاہم قریب ہزار فٹ کھائی سے اب تک 10 لاشیں نکالی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ گاڑی کا رجسٹریشن نمبر بھی ابھی معلوم نہیں ہوسکا ہے تاہم بچائو آپریشن ہنوز جاری ہے۔
دریں اثنا مرکزی وزیر ڈاکٹر جیتندرا سنگھ نے اس دلخراش سڑک حادثے پر اظہار رنج و غم کرتے ہوئے 'ایکس' پر ایک پوسٹ میں کہا: 'رام بن کے چشمہ شاہی علاقے کے نزدیک جموں – سری نگر قومی شاہراہ پر پیش آنے والے دلدوز سڑک حادثے جس میں ایک ٹیکسی کے گہری کھائی میں جا گرنے سے 10 افراد کی موت واقع ہوئی، کے بارے میں معلوم ہونے کے بعد ضلع مجسٹریٹ رام بن بصیر الحق کے ساتھ بات کی'۔انہوں نے کہا کہ پولیس، ایس ڈی آر ایف اور سیول کیو آر ٹی جائے واردات پر پہنچ گئے ہیں اور بچائو آپریشن جاری ہے، میں انتظامیہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہوں'۔
موصوف وزیر نے پسماندگان کے ساتھ اظہار تعزیت کیا۔اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
یو این آئی ایم افضل

خاص خبریں
منی پور میں 30 اپریل کو دوبارہ پولنگ ہوگی

منی پور میں 30 اپریل کو دوبارہ پولنگ ہوگی

امپھال، 28 اپریل (یو این آئی) الیکشن کمیشن (ای سی) نے بیرونی منی پور پارلیمانی حلقہ کے تحت آنے والے تین اسمبلی حلقوں کے چھ پولنگ اسٹیشنوں پر 30 اپریل کو دوبارہ پولنگ کا حکم دیا ہے۔

...مزید دیکھیں
ادھم پور میں ملی ٹینٹوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان گولیوں کا تبادلہ ، ولیج ڈیفنس گارڈ زخمی

ادھم پور میں ملی ٹینٹوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان گولیوں کا تبادلہ ، ولیج ڈیفنس گارڈ زخمی

جموں،28اپریل(یو این آئی) جموں وکشمیر کے ادھم پور ضلع کے بسنت گڑھ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین گولیوں کا تبادلہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ولیج ڈیفنس گارڈ شدید طورپر زخمی ہوا اور اس کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔

...مزید دیکھیں
سدارامیا نے ریوانا کے فحش ویڈیو کی ایس آئی ٹی تحقیقات کا حکم دیا

سدارامیا نے ریوانا کے فحش ویڈیو کی ایس آئی ٹی تحقیقات کا حکم دیا

بنگلورو، 28 اپریل (یو این آئی) کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے جنتا دل-ایس کے رکن پارلیمنٹ پرجول ریوانا سے متعلق فحش ویڈیو معاملے میں فیصلہ کن کارروائی کی ہے اور پریشان کن الزامات کی جانچ کے لئے خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) کی تشکیل کا اعلان کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
دہلی میں اے ے پی کے ساتھ اتحاد سے ناراض لولی نے دیا استعفیٰ

دہلی میں اے ے پی کے ساتھ اتحاد سے ناراض لولی نے دیا استعفیٰ

نئی دہلی، 28 اپریل (یو این آئی) دہلی پردیش کانگریس کے صدر اروندر سنگھ لولی نے ریاست کے انچارج جنرل سکریٹری پر من مانی کرنے اور دہلی میں عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے ساتھ انتخابی اتحاد کے خلاف احتجاج میں اتوار کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

...مزید دیکھیں
کینیا میں سیلاب سے ملک بھر میں 76 افراد ہلاک

کینیا میں سیلاب سے ملک بھر میں 76 افراد ہلاک

نیروبی، 28 اپریل (یواین آئی/ژنہوا) کینیا میں حالیہ سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 76 تک پہنچ گئی ہے۔

...مزید دیکھیں
نائیجیریا میں خسرہ کی مشتبہ وبا سے 19 بچے ہلاک

نائیجیریا میں خسرہ کی مشتبہ وبا سے 19 بچے ہلاک

ابوجا، 28 اپریل (یواین آئی/ژنہوا) نائیجیریا کی شمال مشرقی ریاست اداماوا میں خسرہ کی مشتبہ وبا سے اب تک کم از کم 19 بچے ہلاک ہو چکے ہیں۔

...مزید دیکھیں
جنوبی لبنان پر اسرائیلی فضائی حملے میں 14 زخمی

جنوبی لبنان پر اسرائیلی فضائی حملے میں 14 زخمی

بیروت، 28 اپریل (یواین آئی/ژنہوا) لبنان کے جنوبی شہر سیربن پر ہفتہ کو اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم 14 افراد زخمی ہوگئے۔

...مزید دیکھیں

زخمی ایشانت اور وارنر مزید ایک ہفتہ باہر رہیں گے

28 Apr 2024 | 2:36 PM

نئی دہلی، 28 اپریل (یو این آئی) بلے باز ڈیوڈ وارنر اور تیز گیند باز ایشانت شرما پلیئنگ الیون سے باہر رہیں گے، وہ ابھی تک چوٹ سے ٹھیک نہیں ہوئے ہیں اور انہیں مکمل فٹ ہونے میں مزید ایک ہفتہ لگ جائے گا۔

image