image
Monday, Apr 29 2024 | Time 13:22 Hrs(IST)
Regional

کشمیر میں بارشوں کا سلسلہ جاری، شبانہ درجہ حرارت میں گراوٹ

کشمیر میں بارشوں کا سلسلہ جاری، شبانہ درجہ حرارت میں گراوٹ

سری نگر، 29 مارچ (یو این آئی) محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر کے بیشتر علاقوں میں رک رک کر بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سری نگر میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق سری نگر میں جمعہ کی صبح ساڑے آٹھ بجے تک 25.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ قاضی گنڈ میں 13.0 ملی میٹر، کو کرناگ میں11.0 ملی میٹر اور کپوارہ میں 8.9 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔
وادی کے سیاحتی مقامات گلمرگ اور پہلگام میں اس دوران بالترتیب 17.6 اور 17.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔
دریں اثنا نا موافق موسمی صورتحال کے باعث وادی کے شبانہ درجہ حرارت میں قدرے گراوٹ درج ہوئی ہے۔
گرمائی دارحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت8.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 9.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت 0.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 3.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت5.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب بھی یہی درجہ حرارت ریکارڈ ہوا تھا۔
سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت7.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت9.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 8.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 9.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران میدانی علاقوں میں ہلکی بارشیں جبکہ پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری ہونے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ وادی میں بعد ازاں 29 مارچ کی رات سے 30 مارچ کی شام تک موسم ابر آلود رہنے کے ساتھ پہاڑی علاقوں میں ہلکی بارشوں کا برف باری کا امکان ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بعد میں 31 مارچ سے 5 اپریل تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کی توقع ہے۔محکمے نے کسانوں سے کہا ہے کہ وہ اس دوران باغوں میں دوا پاشی وغیرہ جیسے کام انجام دینے سے گریز کریں۔
یو این آئی ایم افضل

خاص خبریں
لوک سبھا انتخابات کے چھٹے مرحلے میں 57 سیٹوں کے لیے نوٹیفکیشن جاری

لوک سبھا انتخابات کے چھٹے مرحلے میں 57 سیٹوں کے لیے نوٹیفکیشن جاری

نئی دہلی، 29 اپریل (یواین آئی) الیکشن کمیشن نے پیر کو چھ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے دہلی میں کل 57 پارلیمانی حلقوں میں انتخابات کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا۔

...مزید دیکھیں
سکما میں سیکورٹی فورسز اور نکسلیوں کے درمیان مڈبھیڑ

سکما میں سیکورٹی فورسز اور نکسلیوں کے درمیان مڈبھیڑ

جگدل پور 29 اپریل (یواین آئی) چھتیس گڑھ کے سکما میں سیکورٹی فورسز اور نکسلیوں کے درمیان مڈبھیڑ شروع ہو گئی ہے۔

...مزید دیکھیں
چھتیس گڑھ میں دو گاڑیوں کے درمیان تصادم میں نو افراد ہلاک

چھتیس گڑھ میں دو گاڑیوں کے درمیان تصادم میں نو افراد ہلاک

بیمیترا، 29 اپریل (یو این آئی) چھتیس گڑھ کے بیمیترا ضلع میں دو گاڑیوں کے درمیان خوفناک تصادم میں نو لوگوں کی موت ہو گئی اور 23 سے زیادہ زخمی ہو گئے ہیں۔

...مزید دیکھیں
یادو نے دگ وجے پر حملہ بولا

یادو نے دگ وجے پر حملہ بولا

بھوپال، 29 اپریل (یو این آئی) مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے کانگریس کے سینئر لیڈر اور راج گڑھ لوک سبھا سے پارٹی کے امیدوار دگ وجے سنگھ پر حملہ بولتے ہوئے کہا کہ وزیر داخلہ امت شاہ نے جو بات کہی، وہ ڈنکے کی چوٹ پر کہی ہے اور مسٹر سنگھ کے بارے میں لوگ سب کچھ جانتے ہیں۔

...مزید دیکھیں
رفح پر اسرائیلی فضائی حملے میں 15 افراد جاں بحق

رفح پر اسرائیلی فضائی حملے میں 15 افراد جاں بحق

غزہ، 29 اپریل (یو این آئی) جنوبی غزہ کی پٹی کے شہر رفح میں اتوار کی رات تین رہائشی عمارتوں پر اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم 15 فلسطینی ہلاک ہو گئے۔

...مزید دیکھیں
ترکی میں آئی ایس کے 38 مشتبہ افراد حراست میں

ترکی میں آئی ایس کے 38 مشتبہ افراد حراست میں

انقرہ، 29 اپریل (یو این آئی) ترکی پولیس نے دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) گروپ کے 38 مشتبہ ارکان کو حراست میں لیا ہے۔

...مزید دیکھیں
امریکی ریاست اوکلاہوما میں  طوفان سے چار افراد ہلاک

امریکی ریاست اوکلاہوما میں طوفان سے چار افراد ہلاک

ہیوسٹن، 29 اپریل (یو این آئی) امریکہ کی اوکلاہوما ریاست میں سمندری طوفان کی وجہ سے چار لوگوں کی موت ہو گئی اور تقریباً 30 دیگر زخمی ہو گئے۔

...مزید دیکھیں
لوک سبھا انتخابات کے چھٹے مرحلے میں 57 سیٹوں کے لیے نوٹیفکیشن جاری

لوک سبھا انتخابات کے چھٹے مرحلے میں 57 سیٹوں کے لیے نوٹیفکیشن جاری

29 Apr 2024 | 10:55 AM

نئی دہلی، 29 اپریل (یواین آئی) الیکشن کمیشن نے پیر کو چھ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے دہلی میں کل 57 پارلیمانی حلقوں میں انتخابات کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا۔

کیڑے مار دوا بنانے والی فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی

28 Apr 2024 | 6:20 PM

الور، 27 اپریل (یو این آئی) راجستھان کے ضلع کھیرتھل تیجاراکے بھیواڑی صنعتی علاقے میں کیڑے مار دوا بنانے والی فیکٹری میں اتوار کی صبح اچانک آگ لگ گئی۔

...مزید دیکھیں
image