image
Monday, Apr 29 2024 | Time 16:49 Hrs(IST)
Regional

کشمیر میں بارشوں کا سلسلہ جاری، شبانہ درجہ حرارت میں گراوٹ

کشمیر میں بارشوں کا سلسلہ جاری، شبانہ درجہ حرارت میں گراوٹ

سری نگر، 29 مارچ (یو این آئی) محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر کے بیشتر علاقوں میں رک رک کر بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سری نگر میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق سری نگر میں جمعہ کی صبح ساڑے آٹھ بجے تک 25.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ قاضی گنڈ میں 13.0 ملی میٹر، کو کرناگ میں11.0 ملی میٹر اور کپوارہ میں 8.9 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔
وادی کے سیاحتی مقامات گلمرگ اور پہلگام میں اس دوران بالترتیب 17.6 اور 17.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔
دریں اثنا نا موافق موسمی صورتحال کے باعث وادی کے شبانہ درجہ حرارت میں قدرے گراوٹ درج ہوئی ہے۔
گرمائی دارحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت8.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 9.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت 0.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 3.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت5.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب بھی یہی درجہ حرارت ریکارڈ ہوا تھا۔
سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت7.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت9.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 8.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 9.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران میدانی علاقوں میں ہلکی بارشیں جبکہ پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری ہونے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ وادی میں بعد ازاں 29 مارچ کی رات سے 30 مارچ کی شام تک موسم ابر آلود رہنے کے ساتھ پہاڑی علاقوں میں ہلکی بارشوں کا برف باری کا امکان ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بعد میں 31 مارچ سے 5 اپریل تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کی توقع ہے۔محکمے نے کسانوں سے کہا ہے کہ وہ اس دوران باغوں میں دوا پاشی وغیرہ جیسے کام انجام دینے سے گریز کریں۔
یو این آئی ایم افضل

خاص خبریں
ہیمنت سورین کی عرضی پر سپریم کورٹ نے ای ڈی کو نوٹس جاری کیا

ہیمنت سورین کی عرضی پر سپریم کورٹ نے ای ڈی کو نوٹس جاری کیا

نئی دہلی، 29 اپریل (یو این آئی) سپریم کورٹ نے جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی درخواست پر جمعہ کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کیا ہے مسٹر سورین مبینہ زمین گھوٹالہ اور منی لانڈرنگ کے الزام میں تقریباً تین ماہ سے عدالتی حراست میں جیل میں بند ہیں یہ حکم جاری کرتے ہوئے جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس دیپانکر دتہ کی بنچ نے اس معاملے اگلی سماعت کے لئے اگلے ہفتے لسٹ کرنے کی ہدایت دی۔

...مزید دیکھیں
کانگریس نے پنجاب سے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنے  چار امیدواروں کے ناموں  کا اعلان کیا

کانگریس نے پنجاب سے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنے چار امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا

نئی دہلی، 29 اپریل (یو این آئی) کانگریس نے آج پنجاب سے لوک سبھا انتخابات کے لئے ریاستی کانگریس کے صدر امریندر سنگھ راجہ ورار سمیت چار امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا۔

...مزید دیکھیں
لوک سبھا انتخابات کے چھٹے مرحلے میں 57 سیٹوں کے لیے نوٹیفکیشن جاری

لوک سبھا انتخابات کے چھٹے مرحلے میں 57 سیٹوں کے لیے نوٹیفکیشن جاری

نئی دہلی، 29 اپریل (یواین آئی) الیکشن کمیشن نے پیر کو چھ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے دہلی میں کل 57 پارلیمانی حلقوں میں انتخابات کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا۔

...مزید دیکھیں
ہندو راشٹرمیں سماجی مساوات کا تصور کرنا دن میں خواب  دیکھنے کے مترادف : شیوانند تیواری

ہندو راشٹرمیں سماجی مساوات کا تصور کرنا دن میں خواب دیکھنے کے مترادف : شیوانند تیواری

نئی دہلی، ۲۹ اپریل (یو این آئی) فسطائی طاقتوں کو ریزرویشن مخالف قرار دیتے ہوئے معروف سیاسی اور سوشلسٹ لیڈر شیوانند تیواری نے کہا کہ 'ہم ریزرویشن کی حمایت کرتے ہیں' یہ کہنے والوں نے ہی منڈل کے خلاف احتجاج میں کمنڈل یاترا نکالی تھی۔

...مزید دیکھیں
اندور سے کانگریس امیدوار اکشے کانتی بم نے اپنا نام واپس لیا

اندور سے کانگریس امیدوار اکشے کانتی بم نے اپنا نام واپس لیا

اندور، 29 اپریل (یو این آئی) مدھیہ پردیش کے اندور پارلیمانی حلقہ سے کانگریس کے مجاز امیدوار اکشے کانتی بم نے آج پارٹی کو زبردست جھٹکا دیتے ہوئے اپنا نام واپس لے لیا۔

...مزید دیکھیں
سکما میں سیکورٹی فورسز اور نکسلیوں کے درمیان مڈبھیڑ

سکما میں سیکورٹی فورسز اور نکسلیوں کے درمیان مڈبھیڑ

جگدل پور 29 اپریل (یواین آئی) چھتیس گڑھ کے سکما میں سیکورٹی فورسز اور نکسلیوں کے درمیان مڈبھیڑ شروع ہو گئی ہے۔

...مزید دیکھیں
’نئی نظم نیا سفر‘ ایک وژنری نقاد کی تحقیقی و تنقیدی دستاویز : پروفیسر عتیق اللہ

’نئی نظم نیا سفر‘ ایک وژنری نقاد کی تحقیقی و تنقیدی دستاویز : پروفیسر عتیق اللہ

نئی دہلی ، 29 اپريل (یو این آئی) پروفیسر کوثر مظہری کا انتخاب ’نئی نظم نیا سفر‘ ایک وژنری نقاد کی تحقیقی و تنقیدی دستاویز ہے  نظم کے حوالے سے یہ اب تک کی سب سے اہم کتاب ہے نظمیہ شاعری پر ہمارے زمانے میں کوثر مظہری کی نظر سب سے گہری اور بسیط ہے  ان خیالات کا اظہار پروفیسر کوثر مظہری کی کتاب ’نئی نظم نیا سفر‘ کی تقریبِ اجرا میں صدارتی خطبہ پیش کرتے ہوئے پروفیسر عتیق اللہ نے کیا آج یہاں جاری ایک ریلیز کے مطابق انہوں نے کہا کہ یہ کتاب دراصل 1960 سے لے کر اب تک کی نظموں کا ایک انتخاب ہے جس میں 155 شعرا کی 1182 نظمیں شامل کی گئی ہیں۔

...مزید دیکھیں
’نئی نظم نیا سفر‘ ایک وژنری نقاد کی تحقیقی و تنقیدی دستاویز : پروفیسر عتیق اللہ

’نئی نظم نیا سفر‘ ایک وژنری نقاد کی تحقیقی و تنقیدی دستاویز : پروفیسر عتیق اللہ

29 Apr 2024 | 4:46 PM

نئی دہلی ، 29 اپريل (یو این آئی) پروفیسر کوثر مظہری کا انتخاب ’نئی نظم نیا سفر‘ ایک وژنری نقاد کی تحقیقی و تنقیدی دستاویز ہے۔ نظم کے حوالے سے یہ اب تک کی سب سے اہم کتاب ہے نظمیہ شاعری پر ہمارے زمانے میں کوثر مظہری کی نظر سب سے گہری اور بسیط ہے۔ ان خیالات کا اظہار پروفیسر کوثر مظہری کی کتاب ’نئی نظم نیا سفر‘ کی تقریبِ اجرا میں صدارتی خطبہ پیش کرتے ہوئے پروفیسر عتیق اللہ نے کیا آج یہاں جاری ایک ریلیز کے مطابق انہوں نے کہا کہ یہ کتاب دراصل 1960 سے لے کر اب تک کی نظموں کا ایک انتخاب ہے جس میں 155 شعرا کی 1182 نظمیں شامل کی گئی ہیں۔ اس کتاب کے مولف کوثر مظہری نے نظمیہ شاعری پر ایک مبسوط مقدمہ بھی رقم کیا ہے۔

سابق رکن اسمبلی اشفاق جبار کا سری نگر لوگ سبھا سیٹ کے لئے جموں وکشمیر اپنی پارٹی کو حمایت کرنے کا اعلان

29 Apr 2024 | 3:55 PM

سری نگر، 29 اپریل (یو این آئی) جموں وکشمیر یونائیٹڈ مومنٹ کے چیئرمین اور سابق رکن اسمبلی شیخ اشفاق جبار نے سری نگر لوک سبھا کے لئے جموں وکشمیر اپنی پارٹی کو حمایت دینے کا اعلان کیا ہے.انہوں نے کہا کہ ہمیں جموں وکشمیر کو در پیش چلینجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے ایک ساتھ لڑنے کی ضرورت ہے۔

کیڑے مار دوا بنانے والی فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی

28 Apr 2024 | 6:20 PM

الور، 27 اپریل (یو این آئی) راجستھان کے ضلع کھیرتھل تیجاراکے بھیواڑی صنعتی علاقے میں کیڑے مار دوا بنانے والی فیکٹری میں اتوار کی صبح اچانک آگ لگ گئی۔

...مزید دیکھیں
image