OthersPosted at: Apr 16 2024 12:46PM اراضی گھوٹالہ کے معاملے میں رانچی سمیت دیگر مقامات پر ای ڈی کے چھاپے
رانچی، 16 اپریل (یو این آئی) جھارکھنڈ میں ای ڈی کی ٹیم زمین گھوٹالے کے معاملے میں پھر سے دارالحکومت رانچی اور دیگر مقامات پر چھاپے مار رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق ای ڈی کی مختلف ٹیمیں رانچی کے تپودانا، باریاتو، مورہابادی اور پنڈرا علاقوں میں چھاپے مار رہی ہیں۔ ای ڈی کی ٹیم جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے لیڈر انتو تیرکی اور دیگر لیڈروں کے گھروں پر بھی چھاپے مار رہی ہے۔ اب تک موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق دارالحکومت رانچی میں کل 9 مقامات پر ای ڈی کے چھاپے جاری ہیں۔
واضح رہے کہ ای ڈی نے 9 اپریل کو سابق وزیر اعلی ہیمنت سورین سے متعلق زمین گھوٹالہ معاملے میں فرضی ڈیڈ دستاویز بنانے کے ماسٹر مائنڈ صدام کو گرفتار کیا تھا۔ اس کے بعد ای ڈی صدام کو ریمانڈ پر لے کر پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ ای ڈی کی ٹیم صدام سے ملی کی بنیاد پر چھاپے مار رہی ہے۔
یو این آئی۔ م ش۔