InternationalPosted at: Apr 16 2024 11:20AM جاپان کے کوشیما میں زلزلے کے جھٹکے
ٹوکیو، 16 اپریل (یو این آئی) جاپان کے کوشیما میں پیر کی دیر رات زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق جاپان میں 22:38 بجے کوشیما سے 143 کلومیٹر جنوب مشرق میں زلزلہ آیا جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.9 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے کا مرکز سطح زمین سے 8.0 کلومیٹر کی گہرائی میں 29.47 ڈگری شمالی عرض البلد اور 131.74 ڈگری مشرقی طول البلد پر تھا۔
یو این آئی۔ م ش۔