image
Wednesday, Nov 30 2022 | Time 03:10 Hrs(IST)
Others

اسرو نے مسلسل 200 ویں ساؤنڈنگ راکٹ کوکامیابی کے ساتھ لانچ کیا

اسرو نے مسلسل 200 ویں ساؤنڈنگ راکٹ کوکامیابی کے ساتھ لانچ کیا

چنئی، 24 نومبر (یو این آئی) ہندوستانی خلائی تحقیقی تنظیم (اسرو) نے لگاتار 200 ویں ساونڈنگ راکٹ آرایچ-200 کو کامیابی کے ساتھ لانچ کیا ہے جو اس تنظیم کے لئے فخر اور تاریخ کی بات ہے۔
اسروکے ذرائع نے جمعرات کو بتایا کہ آرایچ 200 نے بدھ کی صبح 11:55 بجے ٹی ای آرایل ایس لانچ پیڈ سے کامیابی کے ساتھ لگاتار 200ویں اڑان بھری۔
سابق صدر رام ناتھ کووند نے اسرو کے خلائی محکمہ کے چیئرمین اور سکریٹری ڈاکٹرایس سومناتھ کے ساتھ اس تاریخی لمحے کو دیکھا۔ ٹی ای آرایل ایس کے تھمبا کے ساحل سے اسروکے ورسٹائل ساؤنڈنگ راکٹ آرایچ200 کو کامیابی کے ساتھ لانچ کیا گیا جس کے لئے 200@200 ایونٹ کا اہتمام کیا گیا تھا۔
وکرم سارابھائی اسپیس سینٹر (وی ایس ایس سی) کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر کووند نے ڈاکٹر وکرم سارا بھائی، پروفیسر ستیش دھون اور ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام سمیت ہندوستانی خلائی تحقیق میں علمبرداروں کی اہم شراکت کو یاد کیا۔ انہوں نے کہا، "ہمیں اس آرایچ 200 کے تاریخی لمحے پر ملک کی تحقیق و ترقی کمیونٹی پر فخر ہے۔ نومبر ہندوستانی راکٹ سائنس کے لیے ایک اہم مہینہ ہوتا ہے۔ ملک کی سرزمین سے 21 نومبر1963 کو پہلا ساونڈنگ راکٹ لانچ کیا گیا تھا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سومناتھ نے کہا کہ راکٹ سائنس ایک سنجیدہ کام ہے۔
حال ہی میں ایک چھوٹے راکٹ کا نجی لانچ کیا گیا تھا، جس کی اسرونے 1960 کی دہائی کے اواخر میں پیش کی گئی کوشش کی تقلید کی۔ انہوں نے کہا کہ ابھی بہت طویل سفر طے کرنا ہے اور ہر قدم عزم کے ساتھ اٹھانا ہوگا۔
اس کے بعد سابق صدر نے خلائی میوزیم اور کنٹرول سینٹر کا دورہ کیا اور آرایچ 200 کی مسلسل 200ویں کامیاب پرواز کا مشاہدہ کیا۔
یواین آئی۔الف الف

خاص خبریں
اسلام امن کا مذہب ہے جس میں دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں : اجیت ڈوبھال

اسلام امن کا مذہب ہے جس میں دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں : اجیت ڈوبھال

نئی دہلی، 29 نومبر (یو این آئی) دنیا میں اسلام کی صحیح تشریح پیش کئے جانے اور اس کے ماڈرن پہلو کو اجاگر کرنے کی شدید ضرورت ہے کیونکہ یہ ایسا مذہب ہے جو تمام مذاہب کے لئے امن، شانتی ، رواداری اور بھائی چارے کا پیغام لیکر آیا ہے، جس میں دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

...مزید دیکھیں
بیلگاوی کی عدالت نے سنجے راوت کو 'نفرت انگیز تقریر' کے لیے طلب کیا

بیلگاوی کی عدالت نے سنجے راوت کو 'نفرت انگیز تقریر' کے لیے طلب کیا

بیلگاوی (کرناٹک)، 29 نومبر (یو این آئی) بیلگاوی کی ایک عدالت نے مہاراشٹرا-کرناٹک سرحدی تنازعہ کے درمیان شیوسینا (ادھو ٹھاکرے دھڑے) کے راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ سنجے راوت کو اشتعال انگیز تقریر کے لئے طلب کیا ہے عدالت نے انہیں یکم دسمبر کو طلب کیا ہے مسٹر راوت نے مبینہ طور پر 30 مارچ 2018 کو کہا تھا کہ ' گر کرناٹک کے لوگ ایک کو نقصان پہنچاتے ہیں تو شیو سینا میں کرناٹک کی 100 بسوں کو نقصان پہنچانے کی ہمت ہے ا'۔

...مزید دیکھیں
حکومت ملک کے  کسانوں، مزدوروں کو کچھ نہیں دیتی: راہل

حکومت ملک کے کسانوں، مزدوروں کو کچھ نہیں دیتی: راہل

اجین، 29 نومبر (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے مودی حکومت پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کسانوں، مزدوروں اور چھوٹے تاجروں کو نظر انداز کر رہی ہے اور ان کی کمائی ان کے قریبی صنعت کاروں پر ضائع کر رہی ہے۔

...مزید دیکھیں
فوجیوں اور ان کے خاندانوں کی فلاح و بہبود ہر شہری کی ذمہ داری ہے: راجناتھ

فوجیوں اور ان کے خاندانوں کی فلاح و بہبود ہر شہری کی ذمہ داری ہے: راجناتھ

نئی دہلی، 29 نومبر (یو این آئی) وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے مسلح افواج کے فلیگ ڈے فنڈ میں دل کھول کر حصہ ڈالنے کی ملک کے باشندوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ فوجیوں اور ان کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانا ہر شہری کی اخلاقی ذمہ داری ہے۔

...مزید دیکھیں
گجرات میں بی جے پی کو بے دخل کرنے کا صحیح موقع: کھرگے

گجرات میں بی جے پی کو بے دخل کرنے کا صحیح موقع: کھرگے

نئی دہلی، 29 نومبر (یو این آئی) کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے نے منگل کو گجرات کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت پر غلط حکمرانی کا الزام لگایا اور کہا کہ حکمراں پارٹی کو بے دخل کرنے کا یہ صحیح وقت ہے مسٹر کھرگے نے اپنے ٹویٹ میں کہا، "اب تبدیلی کا وقت ہے بی جے پی کے 27 سال کے 'غلط حکمرانی' کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں اب گجرات کی تعمیر نو کا وقت آ گیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ گجرات میں اساتذہ کی 28 ہزار آسامیاں خالی ہیں۔

...مزید دیکھیں
راجدھانی کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنائیں گے: کیجریوال

راجدھانی کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنائیں گے: کیجریوال

نئی دہلی، 29 نومبر (یو این آئی) عام آدمی پارٹی (آپ) کے قومی کنوینر اور وزیر اعلی اروند کیجریوال نے منگل کو کہا کہ اگر راجدھانی کے لوگ ان کی پارٹی کو کارپوریشن میں موقع دیتے ہیں تو وہ اگلے پانچ سال میں دہلی کو صاف ستھرا بنا دیں گے مسٹر کیجریوال نے آج چراغ دہلی میں گھر گھر مہم کے دوران کہا کہ دو کروڑ دہلی والوں کے ساتھ مل کر وہ دہلی کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنائیں گے۔

...مزید دیکھیں
سپر 16 میں نیدرلینڈز، میزبان قطرباہر

سپر 16 میں نیدرلینڈز، میزبان قطرباہر

الخور، 29 نومبر (یو این آئی) نیدرلینڈز نے منگل کو گروپ اے کے اپنے میچ میں میزبان قطر کو 2-0 سے شکست دے کر 2022 فیفا ورلڈ کپ کے سپر-16 راؤنڈ میں داخلہ حاصل کر لیا۔

...مزید دیکھیں

ایکواڈور کو شکست دے کر سپر 16 میں سینیگال

29 Nov 2022 | 11:25 PM

دوحہ، 29 نومبر (یو این آئی) اسماعیلہ سار اور کپتان کالیڈو کولیبالی کے گول کی بدولت سینیگال نے منگل کو فیفا ورلڈ کپ 2022 کے ایک سنسنی خیز مقابلے میں ایکواڈور کو 2-1 سے شکست دے کر سپر 16 مرحلے میں داخل ہو گیا۔

دلیپ کمار کی 100ویں سالگرہ پرکیا جائے گا فلم فیسٹیول کا انعقاد

دلیپ کمار کی 100ویں سالگرہ پرکیا جائے گا فلم فیسٹیول کا انعقاد

27 Nov 2022 | 4:20 PM

ممبئی، 27 نومبر (یو این آئی) مرحوم فلمی اداکار دلیپ کمار کے 100 ویں یوم پیدائش کے موقع پر فلم فیسٹیول کا اہتمام کیا جائے گا۔

حکومت ملک کے  کسانوں، مزدوروں کو کچھ نہیں دیتی: راہل

حکومت ملک کے کسانوں، مزدوروں کو کچھ نہیں دیتی: راہل

29 Nov 2022 | 10:42 PM

اجین، 29 نومبر (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے مودی حکومت پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کسانوں، مزدوروں اور چھوٹے تاجروں کو نظر انداز کر رہی ہے اور ان کی کمائی ان کے قریبی صنعت کاروں پر ضائع کر رہی ہے۔

image