image
Tuesday, Apr 30 2024 | Time 18:52 Hrs(IST)
Regional

کانگریس نے غربت ختم کرنے کے لئے 10 ضمانتیں دی ہیں

کانگریس نے غربت ختم کرنے کے لئے 10 ضمانتیں دی ہیں

چنڈی گڑھ، 17 اپریل (یو این آئی) کانگریس جنرل سکریٹری کماری شیلجا نے کہا کہ کانگریس نے اپنے منشور میں غربت کے خاتمے کے لیے 10 ضمانتیں دی ہیں محترمہ شیلجا نے بدھ کو میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) غربت کو ختم کرنے کا دعویٰ تو کر رہی ہے، لیکن حالات پہلے سے بدتر ہیں بی جے پی اپنے منشور میں غریبوں کی خدمت کی بات تو کرتی ہے، لیکن غربت ختم کرنے کے معاملے پر خاموش ہے۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس نے اپنے انتخابی منشور میں غربت ختم کرنے کے لیے 10 ضمانتیں دی ہیں، جب تک غریبوں کی ترقی نہیں ہوگی، ملک ترقی نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ مہالکشمی یوجنا کے تحت ہر غریب گھرانے کی ایک خاتون کے کھاتے میں براہ راست 8500 روپے ہرماہ ڈالے جائیں گے، اجرت کو دوگنا کرتے ہوئے منریگا سمیت یومیہ کم از کم مزدوری کو بڑھا کر 400 روپے کیا جائے گا۔ سب کے لئے 25 لاکھ روپے تک کی مفت صحت کی دیکھ بھال، جس میں ٹیسٹ، ادویات، سرجری اور پرائیویٹ اسپتال میں علاج بھی شامل ہے۔ مزدورں کے تحفظ کے لیے اقدامات کیے جائیں گے، جس کے تحت غیر منظم اور مزدوروں کے لئے پنشن، ایکسیڈنٹ اور لائف انشورنس سمیت کو جامع سماجی تحفظ فراہم کیا جائے گا۔
کانگریس لیڈر نے کہا کہ مفت تعلیم کو بڑھاتے ہوئے، مڈ ڈے میل کے ساتھ مفت سرکاری اسکول کی تعلیم کو 12ویں جماعت تک بڑھایا جائے گا۔ نوجوانوں کے لیے روزگار پیدا کیا جائے گا جس کے تحت 30 لاکھ مرکزی حکومت کی نوکریاں دی جائیں گی۔
محترمہ شیلجا نے کہا ہے کہ کانگریس نے کسانوں کی محفوظ روزی روٹی کی بھی بات کی ہے، جس کے تحت کسانوں کے لیے کم سے کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) کی قانونی ضمانت اور قرض کی معافی کے لیے ایک مستقل کمیشن تشکیل دیا جائے گا۔
یواین آئی۔الف الف

خاص خبریں
شاہ نے پرجول معاملے میں کانگریس حکومت کو ذمہ دار ٹھہرایا

شاہ نے پرجول معاملے میں کانگریس حکومت کو ذمہ دار ٹھہرایا

گوہاٹی، 30 اپریل (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے منگل کو کرناٹک میں کانگریس حکومت کو نشانہ بنایا اور جنتا دل-سیکولر (جے ڈی-ایس) کے رکن پارلیمنٹ پرجول ریوانہ کے خلاف جنسی ہراسانی کے الزامات کے سلسلے میں حکومت کے لاپروائی کو ذمہ دار قراردیا۔

...مزید دیکھیں
دیویندر یادو کو دہلی کانگریس کا نیا صدر مقرر کیا گیا

دیویندر یادو کو دہلی کانگریس کا نیا صدر مقرر کیا گیا

نئی دہلی، 30 اپریل (ب یو این آئی ) دہلی کے ریاستی صدر اروندر سنگھ لولی کے استعفیٰ کے دو دن بعد کانگریس نے آج سینئر لیڈر دیویندر یادو کو ریاستی کانگریس کا صدر مقرر کیا ہے ۔

...مزید دیکھیں
ہندوستان نے پنوں کے قتل کی سازش سے متعلق خبر کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیا

ہندوستان نے پنوں کے قتل کی سازش سے متعلق خبر کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیا

نئی دہلی، 30 اپریل (یو این آئی) ہندوستان نے امریکی اخبار دی واشنگٹن پوسٹ میں شائع خالصتانی دہشت گرد گروپتونت سنگھ پنو کے قتل کی سازش سے متعلق خبر کو بے بنیاد اور غیر ذمہ دارانہ قرار دیا ہے وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے میڈیا کے سوالات کے جواب میں کہا، ’’امریکی اخبار میں شائع ہونے والی متعلقہ رپورٹ ایک سنگین معاملے پر نامناسب اور بے بنیاد الزامات عائد کرتی ہے ترجمان نے کہا، "منظم مجرموں، دہشت گردوں اور دیگر لوگوں کے نیٹ ورک پرامریکی حکومت کی طرف سے شیئر کئے گئے سیکورٹی خدشات کو دیکھنے کے لیے حکومت ہند کی طرف سے تشکیل دی گئی اعلیٰ سطحی کمیٹی کی جانچ جاری ہے۔

...مزید دیکھیں
سپریم کورٹ میں اتراکھنڈ کا حلف نامہ، پتنجلی آیوروید-دیویا فارمیسی کے 14 پروڈکٹس کے لائسنس معطل

سپریم کورٹ میں اتراکھنڈ کا حلف نامہ، پتنجلی آیوروید-دیویا فارمیسی کے 14 پروڈکٹس کے لائسنس معطل

نئی دہلی، 30 اپریل (یو این آئی) سپریم کورٹ کی سرزنش کے بعد اتراکھنڈ حکومت نے دیویا فارمیسی اور پتنجلی آیوروید لمیٹڈ کے 14 مصنوعات کے مینوفیکچرنگ لائسنس کو فوری اثر سے معطل کر دیا ہے۔

...مزید دیکھیں
راہل گاندھی  آج مدھیہ پردیش میں انتخابی مہم چلائیں گے

راہل گاندھی آج مدھیہ پردیش میں انتخابی مہم چلائیں گے

بھوپال، 30 اپریل (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی آج مدھیہ پردیش کے بھنڈ پارلیمانی حلقہ میں کانگریس امیدوار کی حمایت میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کریں گے۔

...مزید دیکھیں

بہار میں امن و امان اور جمہوریت کو مضبوط کرنے کے لئے نتیش کمار کے ہاتھ کو مضبوط کریں: سلیم پرویز

نئی دہلی، 30اپریل (یو این آئی) لوک سبھا انتخاب میں بہارکے وزیر اعلی نتیش کمار کی حمایت کی اپیل کرتے ہوئے بہار مدرسہ بورڈ کے سا بق چیرمین، بہار قانون ساز کونسل کے سابق کارگزار چیرمین اور جنتا دل متحدہ (جے ڈی یو) کے سینئر لیڈر سلیم پرویز نے کہاکہ بہار میں امن و امان اور جمہوریت کو مضبوط کرنے کے لئے نتیش کمار کے ہاتھ کو مضبوط کریں  یہ بات انہوں نے بہار کے مدارس کے پرنسپل اور اساتذہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے بہار کے لوک سبھا انتخاب میں جنتا دل متحدہ (جے ڈی یو) کی حمایت کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ اگر بہار ترقی کی راہ پر گامزن ہے تو یہ مسٹر نتیش کمار کی خوش انتظامی کی دین ہے۔

...مزید دیکھیں
یہ انتخاب مودی جی کی سیاست کا خاتمہ اور جمہوریت کیلئے خوش آئند ہو گا: شیوانند تیواری

یہ انتخاب مودی جی کی سیاست کا خاتمہ اور جمہوریت کیلئے خوش آئند ہو گا: شیوانند تیواری

نئی دہلی،30اپریل (یواین آئی) موجودہ پارلیمانی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کی شکست کا دعوی کرتے ہوئے مشہور سماج وادی اور بزرگ سیاسی لیڈر شیوانند تیواری نے کہا کہ وزیر اعظم کو آہستہ آہستہ انڈیا الائنس کی جیت کا امکان نظر آنے لگا ہے انہوں نے آج یہاں جاری بیان میں دعوی کیا کہ وزیراعظم کون ہوگا؟ مخلوط حکومت میں استحکام نہیں آئے گا۔

...مزید دیکھیں

کیڑے مار دوا بنانے والی فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی

28 Apr 2024 | 6:20 PM

الور، 27 اپریل (یو این آئی) راجستھان کے ضلع کھیرتھل تیجاراکے بھیواڑی صنعتی علاقے میں کیڑے مار دوا بنانے والی فیکٹری میں اتوار کی صبح اچانک آگ لگ گئی۔

...مزید دیکھیں
image