غزہ، 29 مارچ (یو این آئی)غزہ میں حماس کے زیرانتظام وزارت صحت کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوجی کارروائی میں کم از کم 32,552 فلسطینی ہلاک اور 74,980 زخمی ہوگئے ہیں۔
وزارت نے جمعرات کو کہا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 62 فلسطینیوں کو ہلاک اور 91 کو زخمی کیا۔
وزارت کے مطابق اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ کے آغاز سے اب تک مرنے والوں کی کل تعداد 32,552 تک پہنچ گئی ہے جب کہ زخمیوں کی تعداد 74,980 تک پہنچ گئی ہے۔
یواین آئی۔ م س