NationalPosted at: Apr 18 2024 11:09PM عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کو ای ڈی نے گرفتار کیا
نئی دہلی، 18 اپریل (یواین آئی) عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے جمعرات 18 اپریل کی رات کو گرفتار کرلیا اس سے قبل امانت اللہ سے 9 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی امانت اللہ خان پر دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین کے طور پر 32 لوگوں کو غیر قانونی طور پر بھرتی کرنے کا الزام ہے اس کے ساتھ ہی انہوں نے دہلی وقف بورڈ کی کئی جائیدادوں کو غیر قانونی طور پر کرائے پر دے دیا۔
عام آدمی پارٹی ایم ایل اے پر دہلی وقف بورڈ کے فنڈز کا غلط استعمال کرنے کا بھی الزام ہے۔ دہلی وقف بورڈ کے اس وقت کے سی ای او نے اس طرح کی غیر قانونی بھرتیوں کو لے کر بیان دیا تھا۔
تفتیش کے دوران امانت اللہ کے قریبی ساتھیوں کے ٹھکانوں سے نقد رقم بھی برآمد ہوئی۔ چھاپے کے دوران امانت اللہ کے قریبی رشتہ داروں کے گھر سے ایک ڈائری بھی ملی جس میں امانت اللہ کی ملک اور بیرون ملک کروڑوں روپے کی لین دین کا ذکر تھا۔
یواین آئی۔ م س