image
Saturday, Apr 27 2024 | Time 14:20 Hrs(IST)
Regional

گرودوارہ سری نانک متہ صاحب کے کار سیوا سربراہ ترسیم سنگھ کا گولی مار کر قتل

گرودوارہ سری نانک متہ صاحب کے کار سیوا سربراہ ترسیم سنگھ کا گولی مار کر قتل

نینیتال، 28 مارچ (یو این آئی) اتراکھنڈ کے ادھم سنگھ نگر میں جمعرات کی صبح گرودوارہ سری نانک متہ صاحب کے کار سیوا سربراہ بابا ترسیم سنگھ کو نامعلوم حملہ آوروں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔
اس واقعہ کے بعد پورے ترائی میں سنسنی پھیل گئی۔ پولیس نے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ لوگ اس واقعہ پر ناراض ہیں۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ آج صبح 6.30 سے ​​7.00 بجے کے درمیان کیمپ کے باہر پیش آیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ دو قاتل موٹر سائیکل پر آئے اور بابا ترسیم سنگھ پر فائرنگ کر دی۔ جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہو گئے۔واقعہ سےموقع پر افراتفری مچ گئی۔ اس دوران قاتل فرار ہوگئے۔ ان کےحامی کار سیوا سربراہ کو فوری طور پر کھتیما کے ایک پرائیویٹ اسپتال لے گئے، جہاں علاج کے دوران ان کی موت ہوگئی۔
قاتلوں کی تلاش کے لیے پولیس کی متعدد ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ پولیس سی سی ٹی وی اور سرویلنس کی مدد سے قاتلوں کی تلاش کر رہی ہے۔
کانگریس لیڈر یشپال آریہ نے اس واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت کو نشانہ بنایا ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے دور حکومت میں ڈیرہ سربراہ بھی محفوظ نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کار سیوا سربراہ کا قتل نہیں ہے بلکہ امن و قانون کا قتل ہے۔
یواین آئی۔ م س

خاص خبریں
انڈیا اتحاد کے نئے امیدوار تیسرے مرحلے میں چار سیٹوں پر این ڈی اے کے موجودہ اراکین پارلیمنٹ کو چیلنج کریں گے

انڈیا اتحاد کے نئے امیدوار تیسرے مرحلے میں چار سیٹوں پر این ڈی اے کے موجودہ اراکین پارلیمنٹ کو چیلنج کریں گے

پٹنہ، 27 اپریل (یو این آئی) بہار کے لوک سبھا انتخابات 2024 کے تیسرے مرحلے میں، انڈین نیشنل ڈیموکریٹک انکلوسیو الائنس (انڈیا الائنس) کے ٹکٹ پر نئے امیدوار پانچ سیٹوں جھنجھار پور، سپول، ارریہ، مدھے پورہ اور کھگڑیا میں (این ڈی اے) کے موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو چیلنج کریں گے۔

...مزید دیکھیں
عدالت عالیہ نے جماعت اسلامی کے سابق ترجمان پر عائد پی ایس اے کو منسوخ کر دیا

عدالت عالیہ نے جماعت اسلامی کے سابق ترجمان پر عائد پی ایس اے کو منسوخ کر دیا

سری نگر، 27 اپریل (یو این آئی) جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ نے کالعدم تنظیم جماعت اسلامی کے سابق ترجمان کے خلاف پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت احتیاطی نظر بندی کے حکم کو غیر قانونی اور بلاجواز قرار دیتے ہوئے منسوخ کر دیا ہے۔

...مزید دیکھیں
غزہ میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 34 ہزار 356 ہو گئی

غزہ میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 34 ہزار 356 ہو گئی

غزہ، 27 اپریل (یو این آئی) غزہ پٹی میں جاری اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد بڑھ کر 34,356 ہو گئی ہے۔

...مزید دیکھیں
شمالی عراق میں گیس فیلڈ پر ڈرون حملے میں 4 افراد ہلاک

شمالی عراق میں گیس فیلڈ پر ڈرون حملے میں 4 افراد ہلاک

بغداد، 27 اپریل (یو این آئی) عراق کے کردستان علاقے میں واقع گیس فیلڈ پر جمعہ کے روز ڈرون حملے میں چار افراد ہلاک ہو گئے۔

...مزید دیکھیں
ایکواڈور: ہیلی کاپٹر کے حادثہ میں آٹھ افراد ہلاک

ایکواڈور: ہیلی کاپٹر کے حادثہ میں آٹھ افراد ہلاک

کوئٹو، 27 اپریل (یو این آئی) ایکواڈور کی فوج کا ایک ہیلی کاپٹر گرنے سے پانچ فوجی اور تین عام شہری ہلاک ہو گئے۔

...مزید دیکھیں
یوکرین میں میزائل حملوں کے دوران زور دار دھماکے

یوکرین میں میزائل حملوں کے دوران زور دار دھماکے

کیف، 27 اپریل (یو این آئی) روسی میزائل حملوں کے درمیان جمعہ کی رات دیر گئے یوکرین کے متعدد علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

...مزید دیکھیں
شمالی نائیجیریا میں عمارت گرنے سے تین افراد ہلاک

شمالی نائیجیریا میں عمارت گرنے سے تین افراد ہلاک

ابوجا، 27 اپریل (یو این آئی) نائیجیریا کی شمالی ریاست کانو میں ایک زیر تعمیر تین منزلہ عمارت گرنے سے تقریباً تین افراد ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔

...مزید دیکھیں

پنجاب کنگز نے کولکاتا نائٹ رائیڈرز کو آٹھ وکٹوں سے دی شکست

26 Apr 2024 | 11:44 PM

کولکاتا ، 26 اپریل (یو این آئی) جونی بیرسٹو ناٹ آؤٹ (108)، ششانک سنگھ ناٹ آؤٹ (68) اور پربھ سمرن سنگھ (54) کی دھماکہ خیز بلے بازی کے بدولت پنجاب کنگز نے جمعہ کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 42ویں میچ میں کولکاتا نائٹ رائیڈرز کو آٹھ گیندیں باقی رہتے آٹھ وکٹوں سے شکست دی۔

زہرہ سہگل نے7 دہائیوں تک بہترین اداکاری کی

27 Apr 2024 | 10:17 AM

ممبئی، 27اپریل (یو این آئی) سنیما کی دنیا میں زہرہ سہگل کا نام ایک ایسی اداکارہ اور رقاصہ کے طور پر یاد کیا جاتا ہے جنہوں نے تقریباً 7؍ دہائیوں تک بہترین اداکاری سے ناظرین کو اپنا دیوانہ بنایا۔

image