image
Monday, Apr 29 2024 | Time 21:23 Hrs(IST)
Regional

مختار کا سکہ جرائم کی دنیا سے لے کر سیاست کی راہداریوں تک چلتا تھا

مختار کا سکہ جرائم کی دنیا سے لے کر سیاست کی راہداریوں تک چلتا تھا

مئو/غازی پور، 29 مارچ (یواین آئی) سابق رکن اسمبلی مختارانصاری کا جمعرات کو باندہ کے سرکاری اسپتال میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔
غازی پور کے یوسف پور محمد آباد کے باشندے گزشتہ تین سال سے باندہ جیل میں نظر بند تھے۔ انصاری کی موت کے بعد ان کے سیاسی حلقے مئو اور آبائی ضلع غازی پور میں احتیاطی تدابیر کے طور پر الرٹ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ مختارانصاری کی آخری رسومات آج یوسف پور محمد آباد میں ان کے آبائی قبرستان میں ادا کی جائیں گی۔
کسی زمانے میں مہاتما گاندھی کے قریبی رہے مختار انصاری کے دادا مختار احمد انصاری کانگریس کے قومی صدر بھی تھے، جب کہ مختار کے نانا بریگیڈیئر عثمان مہاویر چکر کے فاتح تھے۔ مختار انصاری کے والد بھی اپنے وقت کے عظیم بائیں بازو کے رہنماؤں میں سے ایک تھے۔
اپنی دبنگ امیج کو لے کر پوروانچل کی سیاست کا بادشاہ بنے مختار انصاری وی ایچ پی کے بین الاقوامی خزانچی نند کشور رونگٹا کے اغوا اور قتل کے بعد وہ جرائم کی دنیا کا بادشاہ بن گیا۔ مختار انصاری کو زمانہ طالب علمی سے ہی بہت دبنگ نوجوان سمجھا جاتا تھا۔ 30 جون 1963 کو محمد آباد، ضلع غازی پور میں سبحان اللہ انصاری اور بیگم رابعہ کے ہاں پیدا ہونے والے مختار انصاری تین بھائیوں میں سب سے چھوٹے تھے۔ مختار انصاری جرائم کی دنیا میں کب پہنچا، اس کی خبر دنیا میں اس وقت لگی جب وہ اپنے سیاسی عزائم کی تکمیل کے لیے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا۔ پھرپیسوں کی ضرورت تھی، جسے پورا کرنے کے لیے جنوری 1997 میں مختار انصاری نے منصوبہ بند طریقے سے نند کشور رونگٹا کو، جو اس وقت وشو ہندو پریشد کے قومی خزانچی تھے، کو ان کی رہائش گاہ سے اغوا کر لیا۔ ان کی رہائی کے لیے تین کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا گیا جو اس وقت بہت بڑی رقم تھی۔
بتایا جاتا ہے کہ رقم ملنے کے بعد بھی نند کشور رونگٹا کو قتل کرکے اس کی لاش غائب کردی گئی جو آج تک برآمد نہیں ہوسکی۔ اس واقعے کے بعد مختار انصاری جرائم کی دنیا کا ایک نیا ستون بن کر ابھرا۔
اس کے بعد مختار انصاری مئو سے الیکشن لڑ کر ایم ایل اے بنے، جو مسلسل ایم ایل اے کا الیکشن جیتتے رہے۔ اس دوران مختار انصاری نے وارانسی پارلیمانی حلقے سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر موہن مرلی منوہر جوشی کے خلاف لوک سبھا کا انتخاب بھی لڑے، لیکن انہیں بہت کم ووٹوں سے شکست ہوئی۔ اس دوران مختار انصاری پورے پوروانچل میں مافیا کی دنیا کا بادشاہ بن چکا تھا۔ کوئلے کے کاروبار سے لے کر سرکاری ٹھیکوں تک کوئی بھی کام مختار انصاری کی اجازت کے بغیر ممکن نہیں تھا۔ یہاں تک کہ ضلع مئومیں مختار انصاری پی ڈبلیو ڈی اور دیگر سرکاری ٹھیکوں کی تقسیم کا کام دیکھتا رہا۔ مجرمانہ دنیا میں سلطنت بڑھتی رہی اور مجرمانہ واقعات کی تعداد میں بھی اضافہ ہوتا رہا۔ ایک درجن سے زیادہ قتل ہوئے جن میں بالواسطہ یا بلاواسطہ مختار انصاری کا نام ہی سامنے آیا۔
جاری یواین آئی۔الف الف

خاص خبریں
مودی نے راہل کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کانگریس پر وسولی گینگ چلانے کا الزام لگایا

مودی نے راہل کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کانگریس پر وسولی گینگ چلانے کا الزام لگایا

باگل کوٹ (کرناٹک)، 29 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو یہاں ایک ریلی میں کانگریس کے ممتاز لیڈر راہل گاندھی پر درپردہ حملہ کرتے ہوئے پارٹی پر 'بھتہ خوری ریکیٹ' چلانے کا الزام لگایا مسٹر مودی نے ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بالواسطہ طور پر مسٹر گاندھی کی حالیہ چھٹیوں کی سرگرمیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جو لوگ چھٹیاں لیتے رہتے ہیں وہ ہندوستان کی ترقی میں حصہ نہیں ڈال سکتے انہوں نے 2047 تک ہندوستان کو تبدیل کرنے کے اپنے عزم کو اجاگر کرتے ہوئے ترقیاتی اقدامات کو آگے بڑھانے میں لگن اور دور اندیشی کی اہمیت پر زور دیا۔

...مزید دیکھیں
منگل سوترا اور مسلم لیگ کی باتیں کرنے سے عیاں ہو رہا ہے کہ بھاجپا کے لیڈران گھبرائے ہوئے ہیں :عمر عبداللہ

منگل سوترا اور مسلم لیگ کی باتیں کرنے سے عیاں ہو رہا ہے کہ بھاجپا کے لیڈران گھبرائے ہوئے ہیں :عمر عبداللہ

سری نگر،29اپریل(یو این آئی)جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے پیر کے روز کہاکہ بھاجپا موجودہ حالات سے گھبرا ئے ہوئے ہیں یہی وجہ ہے کہ منگل سوترا اور مسلم لیگ کی باتیں ہو رہی ہیں انہوں نے کہاکہ لوک سبھا انتخابات میں انڈیا الائنس کی جیت یقینی ہے ان باتوں کا اظہار عمر عبداللہ نے چرار شریف میں آستانہ عالیہ پر حاضری دینے کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا عمر عبداللہ کہا کہ میں یہاں کسی سیاسی یا الیکشن پروگرام کے سلسلے میں نہیں بلکہ صرف حاضری دینا آیا ہوں ۔

...مزید دیکھیں
ہیمنت سورین کی عرضی پر سپریم کورٹ نے ای ڈی کو نوٹس جاری کیا

ہیمنت سورین کی عرضی پر سپریم کورٹ نے ای ڈی کو نوٹس جاری کیا

نئی دہلی، 29 اپریل (یو این آئی) سپریم کورٹ نے جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی درخواست پر جمعہ کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کیا ہے مسٹر سورین مبینہ زمین گھوٹالہ اور منی لانڈرنگ کے الزام میں تقریباً تین ماہ سے عدالتی حراست میں جیل میں بند ہیں یہ حکم جاری کرتے ہوئے جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس دیپانکر دتہ کی بنچ نے اس معاملے اگلی سماعت کے لئے اگلے ہفتے لسٹ کرنے کی ہدایت دی۔

...مزید دیکھیں
کجریوال کو اپنی نہیں بلکہ دو کروڑ دہلی والوں کی فکر ہے:  آپ

کجریوال کو اپنی نہیں بلکہ دو کروڑ دہلی والوں کی فکر ہے: آپ

نئی دہلی، 29 اپریل ( یو این آئی ) عام آدمی پارٹی (آپ) نے کہا ہے کہ جیل میں بھی وزیر اعلی اروند کیجریوال کو اپنی نہیں بلکہ دہلی کے دو کروڑ عوام کی فکر ہے آپ کے لیڈر اور دہلی کابینہ کی وزیر آتشی سنگھ نے پیر کو تہاڑ جیل میں مسٹر کیجریوال کے ساتھ اپنی ملاقات کا اشتراک کرتے ہوئے کہا کہ جیل میں بھی انہیں اپنی نہیں بلکہ دو کروڑ دہلی والوں کی فکر ہے  انہوں نے کہا کہ جیل کے دورے کے دوران وزیر اعلیٰ نے دہلی کے سرکاری اسکولوں میں زیر تعلیم بچوں کی تعلیم اور محلہ کلینک کے بارے میں تفصیلات معلوم کیں ۔

...مزید دیکھیں
راجناتھ سنگھ نے لکھنؤ سے پرچہ نامزدگی داخل کیا

راجناتھ سنگھ نے لکھنؤ سے پرچہ نامزدگی داخل کیا

لکھنؤ:29اپریل(یواین آئی) وزیر دفاع و مقامی ایم پی راجناتھ سنگھ نے پیر کو بی جے پی ہیڈکوارٹر سے روڈ شو نکالنےکے بعدلکھنؤ پارلیمانی حلقے سے پرچہ نامزدگی داخل کیا راجناتھ نے کلکٹریٹ دفتر پہنچ کر اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ، اتراکھنڈ کے وزیر اعلی پشکر سنگھ دھامی، نائب وزیر اعلی برجیش پاٹھک، بی جے پی ترجمان سدھانشو ترویدی و پارٹی کے دیگر سینئر رہنماؤں کی موجودگی میں پرچہ نامزدگی داخل کیا پرچہ نامزدگی داخل کرنے سے پہلے وزیر دفاع نے مندر میں ماتھا ٹیکا ۔

...مزید دیکھیں
دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی میں بغیر محرم  کے حج پر جانے والی خواتین کے لیے خصوصی کیمپ کا انعقاد

دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی میں بغیر محرم کے حج پر جانے والی خواتین کے لیے خصوصی کیمپ کا انعقاد

نئی دہلی ، 29 /اپریل (یو این آئی ) مقدس سفر حج 2024 پر جانے والے عازمین کو دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی طرف سے علاقہ وار دی جانے والی حج سے متعلق تربیت کے سلسلے میں دہلی سے بغیر محرم کے حج کے مقدس سفر حج پر جانے والی 34 خواتین کو تربیت فراہم کرنے کے لیے29/اپریل2024کو دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے دفتر حج منزل میں ایک خصوصی تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں کی خصوصی پہل پر اس تربیتی پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔

...مزید دیکھیں
کلپنا سورین نے گنڈیا اسمبلی ضمنی انتخاب کے لیے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا

کلپنا سورین نے گنڈیا اسمبلی ضمنی انتخاب کے لیے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا

رانچی، 29 اپریل (یو این آئی) جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی اہلیہ اور جھارکھنڈ مکتی مورچہ کی امیدوار کلپنا سورین نے گانڈیا اسمبلی ضمنی انتخاب کے لیے آج اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا وہ انڈیا الائنس کی مشترکہ امیدوار ہیں جھارکھنڈ کی وزیر اعلیٰ چمپئی سورین کلپنا سورین کی نامزدگی کے وقت موجود تھے اس کے علاوہ کابینی وزیر بسنت سورین، وزیر متھلیش ٹھاکر، کانگریس لیڈر اور جھارکھنڈ کے وزیر عالمگیر عالم اور بنا گپتا بھی نامزدگی کے وقت موجود تھے۔

...مزید دیکھیں

سپریم کورٹ نے کیجریوال سے پوچھا کہ انہوں نے نچلی عدالت میں ضمانت کی درخواست کیوں داخل نہیں کی

29 Apr 2024 | 9:15 PM

نئی دہلی، 29 اپریل (یو این آئی) سپریم کورٹ نے دہلی ایکسائز پالیسی گھپلہ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں عدالتی حراست میں تہاڑ جیل میں بند دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال سے پیر کو پوچھا کہ انہوں نے دہلی ایکسائز پالیسی گھپلہ میں نچلی عدالت میں ضمانت کی عرضی کیوں داخل نہیں کی؟جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس دیپانکر دتہ کی بنچ نے عام آدمی پارٹی (آپ) کے قومی کنوینر مسٹر کیجریوال کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے یہ سوال پوچھا، جس میں انہوں نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ اپنی گرفتاری کو چیلنج کیا ہے۔

کیڑے مار دوا بنانے والی فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی

28 Apr 2024 | 6:20 PM

الور، 27 اپریل (یو این آئی) راجستھان کے ضلع کھیرتھل تیجاراکے بھیواڑی صنعتی علاقے میں کیڑے مار دوا بنانے والی فیکٹری میں اتوار کی صبح اچانک آگ لگ گئی۔

...مزید دیکھیں
image