image
Monday, Apr 29 2024 | Time 01:33 Hrs(IST)
National

قومی فوجی مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے مسلح افواج کے درمیان ہم آہنگی ضروری ہے: بحریہ کے سربراہ

قومی فوجی مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے مسلح افواج کے درمیان ہم آہنگی ضروری ہے:  بحریہ کے سربراہ

نئی دہلی، 29 مارچ (یو این آئی) بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آر ہری کمار نے قومی فوجی مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے مسلح افواج میں ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیا ہے۔
بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آر ہری کمار نے 28 مارچ کو ڈی ایس ایس سی، ویلنگٹن کا دورہ کیا اور 79ویں اسٹاف کورس میں حصہ لے رہے ہندوستانی مسلح افواج کی آئندہ قیادت سے خطاب کیا۔
ایڈمرل آر ہری کمار نے سمندری ڈکیتی مخالف مشنوں سمیت ہندوستانی بحریہ کے ذریعے حال ہی میں چلائی گئی کچھ مہمات کے بارے میں تفصیل سے بات کی۔ انہوں نے ہندوستان کی تجارت اور دیگر سمندری مفادات کی حفاظت میں بحریہ کے ذریعے ادا کیے جانے والے اہم رول کو نشان زد کیا۔ انہوں نے قومی دفاعی مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے مسلح افواج کے اندر اتحاد اور ارتباط کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
بحریہ کے سربراہ نے ہندوستان کی سمندری وراثت اور بحر ہند والے خطہ میں سمندری خصوصیت قائم کرنے میں ملک کے جغرافیہ کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے ’آتم نربھرتا ‘ کے اصولوں کو نافذ کرتے ہوئے ہندوستانی بحریہ کے جنگ کے لیے تیار، قابل اعتماد، متحد اور مستقبل کے لیے تیار دستے میں تبدیل ہونے پر روشنی ڈالی۔
یواین آئی۔ م س

خاص خبریں
راہل گاندھی  نے مودی اور پٹنائک حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے اڈیشہ میں انتخابی  مہم کا آغاز کیا

راہل گاندھی نے مودی اور پٹنائک حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے اڈیشہ میں انتخابی مہم کا آغاز کیا

بھونیشور، 28 اپریل (یو این آئی) کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی نے آج اڈیشہ کے سالے پور میں وزیر اعظم نریندر مودی اور ریاست کی نوین پٹنائک حکومت پر سخت حملہ کرتے ہوئے کانگریس پارٹی کی انتخابی مہم کا آغاز کیا شدید گرمی کا سامناکرتے ہوئے مسٹر گاندھی نے ایک انتخابی ریلی سے خطاب کیا جس میں جاج پور، کیندرپاڑہ، کٹک اور دیگر قریبی مقامات کے لوگوں نے شرکت کی۔

...مزید دیکھیں
آر ایس ایس ریزرویشن کا مخالف نہیں: موہن بھاگوت

آر ایس ایس ریزرویشن کا مخالف نہیں: موہن بھاگوت

حیدرآباد28  اپریل (یو این آئی) آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت نے کہا ہے کہ آر ایس ایس اس کے قیام سے ریزرویشن کی حمایت میں رہا ہے انہوں نے شہر حیدرآباد کے نواحی علاقہ نادرگل کے ودیابھارتی وگنان اسکول میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یہ ریمارکس کئے ان کے یہ ریمارکس ایک ایسے وقت سامنے آئے ہیں جب کانگریس نے دعویٰ کیا کہ بی جے پی ملک میں ریزرویشن کو ختم کرنا چاہتی ہے آر ایس ایس سربراہ نے کہا کہ گذشتہ سال ناگپور میں یہ کہا گیا تھا کہ ریزرویشن کو برقرار رکھا جائے کیوں کہ سماج میں امتیاز ہے انہوں نے کہا کہ سنگھ پریوار مخصوص گروپس کو ریزرویشن دینے کا کبھی بھی مخالف نہیں رہا ہے۔

...مزید دیکھیں
کرناٹک حکومت خشک سالی سے راحت کی امداد کے معاملے میں پھر سے سپریم کورٹ جائے گی: سورجے والا

کرناٹک حکومت خشک سالی سے راحت کی امداد کے معاملے میں پھر سے سپریم کورٹ جائے گی: سورجے والا

بیلگاوی، 28 اپریل (یو این آئی) کرناٹک کانگریس کے انچارج رندیپ سنگھ سورجے والا نے کہا ہے کہ ریاستی حکومت پھر سے مرکزی حکومت کے ذریعہ خشک سالی کے لیے 3,452 کروڑ روپے کی امدادی رقم مختص کرنے کے مسئلے پر سپریم کورٹ سے رجوع کرے گی  انہوں نے کہا کہ یہ رقم ریاست کی طرف سے ابتدائی طور پر طلب کیے گئے 18,172 کروڑ روپے سے بہت کم ہے کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری نے وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ پر 2023 کے اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی شکست کے بعد کرناٹک کے کنڑ باشندوں اور کسانوں کے مفادات کو نظر انداز کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں نے کنڑ باشندوں اور کرناٹک کے کسانوں کے مفادات کو نظرانداز کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
آپ نے الیکشن کمیشن کو بی جے پی کا سیاسی ہتھیار قرار دیا

آپ نے الیکشن کمیشن کو بی جے پی کا سیاسی ہتھیار قرار دیا

نئی دہلی، 28 اپریل (یو این آئی) عام آدمی پارٹی (آپ) نے اتوار کو الزام لگایا کہ الیکشن کمیشن پارٹی کے انتخابی گیت پر پابندی لگا کر بی جے پی کا سیاسی ہتھیار بن گیا ہے سینئر لیڈر آتشی نے آج کہا’’الیکشن کمیشن نےآپ کے انتخابی گیت ’جیل کا جواب، ووٹ سے دیں گے‘ پر پابندی لگا دی ہے، جو بی جے پی کا سیاسی ہتھیار بن گیا ہے۔

...مزید دیکھیں
اے پی کے عوام نئے منشور پر کیسے یقین کریں:شرمیلا

اے پی کے عوام نئے منشور پر کیسے یقین کریں:شرمیلا

حیدرآباد 28اپریل (یواین آئی)آندھراپردیش کانگریس کی سربراہ وائی ایس شرمیلا نے ریمارک کیا کہ ریاست کی حکمران جماعت وائی ایس آرکانگریس کے وعدوں کو پورا نہیں کیا گیا اور اب ریاست کے عوام نئے منشور پر کیسے یقین کریں  انہوں نے پوچھا کہ ہر سال سنکرانتی کے موقع پر جو جاب کیلنڈر دیا جاتا ہے اس کا کیا ہوا؟شرمیلا نے وشاکھاپٹنم میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع کیوں نہیں دیئے جاتے؟ سرکاری محکموں میں خالی ملازمتیں کیوں پُر نہیں ہو سکیں؟ وائی ایس آرکانگریس کے کارکنوں کو رضاکارانہ عہدے دیئے گئے۔

...مزید دیکھیں
حج اخراجات کی تیسری قسط جمع کرنے کی آخری تاریخ میں 4 مئی 2024 تک توسیع

حج اخراجات کی تیسری قسط جمع کرنے کی آخری تاریخ میں 4 مئی 2024 تک توسیع

نئی دہلی،28اپریل (یو این آئی) حج کمیٹی آف انڈیا سے جانے والے ایسے عازمین حج جنھوں نے ابھی تک (تقریباً 2600 عازمین) پورے حج اخرجات جمع نہیں کیے ہیں، اْن سے درخواست ہے کہ حج اخراجات کی تیسری اور آخری قسط 4 مئی 2024 یا اس سے پہلے اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) یا یونین بینک آف انڈیا (یو بی آئی) کی کسی بھی شاخ میں یا آن لائن سہولت کا استعمال کرتے ہوئے حج کمیٹی آف انڈیا کے اکاونٹ میں جمع کرا دیں حج کمیٹی آف انڈیا کے سی ای او ڈاکٹر لیاقت علی آفاقی نے عازمین سے گزارش ہے کہ اگر سفرِ حج کا ارادہ ملتوی کردیا ہے تو اس کی اطلاع (درخواستِ منسوخی) فوراً حج کمیٹی آف انڈیا کو دیں تاکہ منتظرینِ حج کو موقع مل سکے۔

...مزید دیکھیں
اقلیتوں کی راحت رسانی اور کالے قوانین کی منسوخی کے لئے انڈیا الائنس کی کامیابی ناگزیر: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

اقلیتوں کی راحت رسانی اور کالے قوانین کی منسوخی کے لئے انڈیا الائنس کی کامیابی ناگزیر: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

سری نگر،28اپریل(یو این آئی)جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے اتوار کے روز کہاکہ وزیر اعظم نے چناوی جلسوں کے دوران مسلمانوں پر براہ راست حملہ کیا انہوں نے کہاکہ ہم سب کو مل کر یہ سوچنا چاہئے ، آخر کار ہم پر یہ براہ راست حملہ کیوں ہو رہا ہے ہم سے یہ دشمنی کیسی ، مسلمانوں نے کسی کا کیا بگاڑا ہے ان باتوں کا اظہار موصوف نے سری نگر میں منعقدہ پارٹی کنونشن سے خطاب کے دوران کیا۔

...مزید دیکھیں

کیڑے مار دوا بنانے والی فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی

28 Apr 2024 | 6:20 PM

الور، 27 اپریل (یو این آئی) راجستھان کے ضلع کھیرتھل تیجاراکے بھیواڑی صنعتی علاقے میں کیڑے مار دوا بنانے والی فیکٹری میں اتوار کی صبح اچانک آگ لگ گئی۔

...مزید دیکھیں
image