image
Saturday, Apr 27 2024 | Time 14:38 Hrs(IST)
Regional

چھتیس گڑھ میں دوسرے مرحلے کی تین سیٹوں پر آج سے نامزدگی شروع

چھتیس گڑھ میں دوسرے مرحلے کی تین سیٹوں پر آج سے نامزدگی شروع

رائے پور 28 مارچ (یو این آئی ) لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے نوٹیفکیشن جاری ہونے کے ساتھ ہی چھتیس گڑھ کی تین پارلیمانی سیٹوں کے لیے آج سے نامزدگیوں کا آغاز ہو گیا ہے۔
چیف الیکٹورل آفیسر رینا بابا صاحب کنگالے نے بتایا کہ لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے آج نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے اور اس کے ساتھ ہی نامزدگی کا عمل بھی شروع ہو گیا ہے۔امیدوار مہاسمند، کانکیر اور راج ناندگاؤں کی تین سیٹوں کے لیے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کر سکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 04 اپریل ہے۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 05 اپریل کو ہوگی۔ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 08 اپریل ہے۔ دوسرے مرحلے کے لیے ووٹنگ کی تاریخ 26 اپریل ہے۔
یو این آئی۔ م ع۔ 1445

خاص خبریں
انڈیا اتحاد کے نئے امیدوار تیسرے مرحلے میں چار سیٹوں پر این ڈی اے کے موجودہ اراکین پارلیمنٹ کو چیلنج کریں گے

انڈیا اتحاد کے نئے امیدوار تیسرے مرحلے میں چار سیٹوں پر این ڈی اے کے موجودہ اراکین پارلیمنٹ کو چیلنج کریں گے

پٹنہ، 27 اپریل (یو این آئی) بہار کے لوک سبھا انتخابات 2024 کے تیسرے مرحلے میں، انڈین نیشنل ڈیموکریٹک انکلوسیو الائنس (انڈیا الائنس) کے ٹکٹ پر نئے امیدوار پانچ سیٹوں جھنجھار پور، سپول، ارریہ، مدھے پورہ اور کھگڑیا میں (این ڈی اے) کے موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو چیلنج کریں گے۔

...مزید دیکھیں
عدالت عالیہ نے جماعت اسلامی کے سابق ترجمان پر عائد پی ایس اے کو منسوخ کر دیا

عدالت عالیہ نے جماعت اسلامی کے سابق ترجمان پر عائد پی ایس اے کو منسوخ کر دیا

سری نگر، 27 اپریل (یو این آئی) جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ نے کالعدم تنظیم جماعت اسلامی کے سابق ترجمان کے خلاف پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت احتیاطی نظر بندی کے حکم کو غیر قانونی اور بلاجواز قرار دیتے ہوئے منسوخ کر دیا ہے۔

...مزید دیکھیں
غزہ میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 34 ہزار 356 ہو گئی

غزہ میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 34 ہزار 356 ہو گئی

غزہ، 27 اپریل (یو این آئی) غزہ پٹی میں جاری اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد بڑھ کر 34,356 ہو گئی ہے۔

...مزید دیکھیں
شمالی عراق میں گیس فیلڈ پر ڈرون حملے میں 4 افراد ہلاک

شمالی عراق میں گیس فیلڈ پر ڈرون حملے میں 4 افراد ہلاک

بغداد، 27 اپریل (یو این آئی) عراق کے کردستان علاقے میں واقع گیس فیلڈ پر جمعہ کے روز ڈرون حملے میں چار افراد ہلاک ہو گئے۔

...مزید دیکھیں
ایکواڈور: ہیلی کاپٹر کے حادثہ میں آٹھ افراد ہلاک

ایکواڈور: ہیلی کاپٹر کے حادثہ میں آٹھ افراد ہلاک

کوئٹو، 27 اپریل (یو این آئی) ایکواڈور کی فوج کا ایک ہیلی کاپٹر گرنے سے پانچ فوجی اور تین عام شہری ہلاک ہو گئے۔

...مزید دیکھیں
یوکرین میں میزائل حملوں کے دوران زور دار دھماکے

یوکرین میں میزائل حملوں کے دوران زور دار دھماکے

کیف، 27 اپریل (یو این آئی) روسی میزائل حملوں کے درمیان جمعہ کی رات دیر گئے یوکرین کے متعدد علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

...مزید دیکھیں
شمالی نائیجیریا میں عمارت گرنے سے تین افراد ہلاک

شمالی نائیجیریا میں عمارت گرنے سے تین افراد ہلاک

ابوجا، 27 اپریل (یو این آئی) نائیجیریا کی شمالی ریاست کانو میں ایک زیر تعمیر تین منزلہ عمارت گرنے سے تقریباً تین افراد ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔

...مزید دیکھیں

پنجاب کنگز نے کولکاتا نائٹ رائیڈرز کو آٹھ وکٹوں سے دی شکست

26 Apr 2024 | 11:44 PM

کولکاتا ، 26 اپریل (یو این آئی) جونی بیرسٹو ناٹ آؤٹ (108)، ششانک سنگھ ناٹ آؤٹ (68) اور پربھ سمرن سنگھ (54) کی دھماکہ خیز بلے بازی کے بدولت پنجاب کنگز نے جمعہ کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 42ویں میچ میں کولکاتا نائٹ رائیڈرز کو آٹھ گیندیں باقی رہتے آٹھ وکٹوں سے شکست دی۔

زہرہ سہگل نے7 دہائیوں تک بہترین اداکاری کی

27 Apr 2024 | 10:17 AM

ممبئی، 27اپریل (یو این آئی) سنیما کی دنیا میں زہرہ سہگل کا نام ایک ایسی اداکارہ اور رقاصہ کے طور پر یاد کیا جاتا ہے جنہوں نے تقریباً 7؍ دہائیوں تک بہترین اداکاری سے ناظرین کو اپنا دیوانہ بنایا۔

image