image
Wednesday, May 1 2024 | Time 08:50 Hrs(IST)
International

برازیل میں بس حادثے میں 7 لوگوں کی موت

برازیل میں بس حادثے میں 7 لوگوں کی موت

ریو دی جنیرو، 18 اپریل (یو این آئی) برازیل کی جنوب مشرقی ریاست میناز گیریس میں بدھ کے روز مسافر بس کے حادثے میں سات افراد ہلاک اور 15 دیگر زخمی ہو گئے۔
مقامی ملٹری ہائی وے پولس نے بتایا کہ حادثہ MGC-120 ریجنل ہائی وے پر ساؤ جواؤ ایوینجلیسٹا اور ساؤ پیڈرو ڈو سکوئی کے درمیان پیش آیا۔ ڈرائیور نے سڑک پار کرنے والے کتوں کو بچانے کی کوشش کی تھی مگر تیز رفتار بس الٹ گئی۔
یہ بس 24 مسافروں کو لے کر علاقائی دارالحکومت بیلو ہوریزونٹے اور میناز گیریس کی نواس میونسپلٹی کے درمیان سفر کر رہی تھی۔
مقامی میڈیا کے مطابق زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے اور وہ سب خطرے سے باہر ہیں۔
یو این آئی۔ م ش۔

خاص خبریں
کیا کمزور حکومت ملک کو مضبوطی دے سکے گی: مودی

کیا کمزور حکومت ملک کو مضبوطی دے سکے گی: مودی

دھاراشیو، 30 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو مہاراشٹر میں یکے بعد دیگرے کئی عوامی جلسے کیے اور دھاراشیو میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کیا کمزور حکومت ملک کو مضبوط بنا سکے گی مسٹر مودی نے آج یہاں مہایوتی امیدوار ارچنا پاٹل کی حمایت میں مہم چلائی۔

...مزید دیکھیں
کیجریوال کی گرفتاری کے وقت پر سوال، سپریم کورٹ نے ای ڈی سے  کی وضاحت طلب

کیجریوال کی گرفتاری کے وقت پر سوال، سپریم کورٹ نے ای ڈی سے کی وضاحت طلب

نئی دہلی، 30 اپریل (یو این آئی) سپریم کورٹ نے منگل کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کو ہدایت دی کہ وہ لوک سبھا انتخابات سے قبل دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری کے وقت پر اٹھائے گئے سوال پر 3 مئی تک اپنی وضاحت پیش کرے جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتہ کی بنچ نے ای ڈی کی طرف سے پیش ہوئےایڈیشنل سالیسٹر جنرل ایس وی راجو سے دہلی کے وزیر اعلیٰ کی جانب سے سینئر ایڈوکیٹ اے ایم سنگھوی کی طرف سے 21 مارچ کو کیجریوال کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والے اہم دلائل پر یہ وضاحت دینے کو کہا  مسٹر سنگھوی نے دلیل دیتے ہوئے زندگی اور آزادی کو انتہائی اہم بتایا اور گرفتاری کے وقت پر سوال اٹھایا۔

...مزید دیکھیں
دیویندر یادو کو دہلی کانگریس کا نیا صدر مقرر کیا گیا

دیویندر یادو کو دہلی کانگریس کا نیا صدر مقرر کیا گیا

نئی دہلی، 30 اپریل (ب یو این آئی ) دہلی کے ریاستی صدر اروندر سنگھ لولی کے استعفیٰ کے دو دن بعد کانگریس نے آج سینئر لیڈر دیویندر یادو کو ریاستی کانگریس کا صدر مقرر کیا ہے کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے آج یہاں یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی صدر ملک ارجن کھڑگے نے مسٹر یادو کی تقرری کو منظوری دے دی ہے اور ان سے کہا گیا ہے کہ وہ فوری اثر سے اپنا کام شروع کردیں۔

...مزید دیکھیں
شہزادہ محمد بن سلمان نے انٹونی بلنکن سے ملاقات کی

شہزادہ محمد بن سلمان نے انٹونی بلنکن سے ملاقات کی

ریاض، 30 اپریل (یواین آئی) سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکہ کے اعلیٰ ترین سفارت کار انٹونی بلنکن سے ملاقات کی مملکت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق امریکی سیکرٹری آف سٹیٹ انٹونی بلنکن دارلحکومت ریاض میں غزہ میں فائر بندی سمیت ایک آزاد فلسطینی ریاست اور اسرائیل کی سلامتی سے متعلق یقین دہانی حاصل کرنے کی غرض سے موجود تھے جہاں انہوں نے خلیج تعاون کونسل کے وزارتی اجلاس میں بھی شرکت کی۔

...مزید دیکھیں
جے ڈی (ایس) کی کور کمیٹی نے پرجول کو معطل کرنے کی سفارش کی

جے ڈی (ایس) کی کور کمیٹی نے پرجول کو معطل کرنے کی سفارش کی

ہبلی، 30 اپریل (یو این آئی) ایک اہم پیش رفت میں جنتا دل-سیکولر (جے ڈی-ایس) کی کور کمیٹی نے منگل کو ہاسن پارلیمانی حلقہ سے قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کے امیدوار پرجول ریوانہ کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات کے سلسلے میں معطل کرنے کی سفارش ایچ ڈی دیو گوڈا سے کی ہے جے ڈی (ایس) کی کور کمیٹی کے صدر جی ٹی دیوے گوڑا نے پرجول کے خلاف جنسی ہراسانی کے الزامات کی خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) کی جانچ شروع کرنے کی حمایت کی ہے۔

...مزید دیکھیں
بابا رام دیو کے خلاف عدالتی کارروائی پر میڈیا میں آئی ایم اے  کے صدر کے بیان سے سپریم کورٹ ناراض

بابا رام دیو کے خلاف عدالتی کارروائی پر میڈیا میں آئی ایم اے کے صدر کے بیان سے سپریم کورٹ ناراض

نئی دہلی، 30 اپریل (یو این آئی) سپریم کورٹ نے یوگا گرو بابا رام دیو کی کمپنیوں کے گمراہ کن اشتہارات سے پیدا ہونے والی عدالتی کارروائی کے خلاف انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن (آئی ایم اے) کے صدر ڈاکٹر آر وی اشوکن کے تبصروں کا سخت نوٹس لیا اور منگل کو ان کے وکیل سے کہا آپ کیسے فیصلہ کریں گے کہ ہمیں اپنی کارروائی کیسے چلانی چاہیے جسٹس ہیما کوہلی اور احسان الدین امان اللہ کی بنچ نے زبانی مشاہدہ کرتے ہوئے بابا رام دیو کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر وکیل مکل روہتگی سے کہا کہ وہ اس معاملے میں آئی ایم اے کے موجودہ صدر ڈاکٹر اشوکن کے بیانات کو عدالت میںریکارڈ پر لانے کی اجازت دیں۔

...مزید دیکھیں
سلمان خان کی رہائش گاہ پر فائرنگ معاملہ : ملزم نے وعدہ معاف گوہ  بننے کی خواہش ظاہر کی مکوکا کے تحت کاروائ کا آغاز

سلمان خان کی رہائش گاہ پر فائرنگ معاملہ : ملزم نے وعدہ معاف گوہ بننے کی خواہش ظاہر کی مکوکا کے تحت کاروائ کا آغاز

ممبئی 30 اپریل (یو این آئی) اداکار سلمان خان کی رہائش گاہ پر فائرنگ معاملے میں گرفتار ملزمین جن کے خلاف ممبئی پولیس نے مہاراشٹر کنٹرول آف آرگنائزڈ کرائم ایکٹ (مکوکا) کی دفعات کا نفاذ کیا ہے اس معاملے میں ایک ملزم نے وعدہ معاف گواہ بننے کی خواہش ظاہر کی ہے  ممبئی کرائم برانچ کے ذرائع نے یہ بات بتائی ذرائع نے بتلایا کہ ایک ملزم نے وعدہ معاف گواہ بننے کی خواہش ظاہر کی ہے جس کی شناخت ظاہر کرنے سے تحقیقاتی دستے نے انکار کیا ہے تاہم کہا ہیکہ مکوکا قانون میں وعدہ معاف گواہ بننے کہ لئے جو رہنمایانہ اصول مرتب کئے گئے ہیں اسکے تحت کاروائ کا آغاز عمل میں آچکا ہے
قانون کے مطابق تفتیشی ایجنسی پہلے ملزم کا اقبالیہ بیان کسی اعلیٰ افسر کے سامنے ریکارڈ کرے گی جو تفتیش کا حصہ نہیں ہے اور اسکے بعد مجسٹریٹ کے روبرو اسے ریکارڈ کروایا جائے گا۔

...مزید دیکھیں
شہزادہ محمد بن سلمان نے انٹونی بلنکن سے ملاقات کی

شہزادہ محمد بن سلمان نے انٹونی بلنکن سے ملاقات کی

30 Apr 2024 | 10:55 PM

ریاض، 30 اپریل (یواین آئی) سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکہ کے اعلیٰ ترین سفارت کار انٹونی بلنکن سے ملاقات کی مملکت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق امریکی سیکرٹری آف سٹیٹ انٹونی بلنکن دارلحکومت ریاض میں غزہ میں فائر بندی سمیت ایک آزاد فلسطینی ریاست اور اسرائیل کی سلامتی سے متعلق یقین دہانی حاصل کرنے کی غرض سے موجود تھے جہاں انہوں نے خلیج تعاون کونسل کے وزارتی اجلاس میں بھی شرکت کی۔

کیڑے مار دوا بنانے والی فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی

28 Apr 2024 | 6:20 PM

الور، 27 اپریل (یو این آئی) راجستھان کے ضلع کھیرتھل تیجاراکے بھیواڑی صنعتی علاقے میں کیڑے مار دوا بنانے والی فیکٹری میں اتوار کی صبح اچانک آگ لگ گئی۔

...مزید دیکھیں
image