InternationalPosted at: Mar 29 2024 10:38AM شام کے شہر حلب میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں
دمشق، 29 مارچ (یو این آئی) شام کے شمالی حلب شہر میں جمعہ کی علی الصبح سلسلہ وار دھماکے ہوئے۔
اطلاعات کے مطابق یہ دھماکے شام کے فضائی دفاعی نظام کی جانب سے شہر پر داغے گئے میزائلوں کو روکنے کے باعث ہوئے۔ مقامی شام ایف ایم ریڈیو نے اطلاع دی ہے کہ حلب شہر میں رہائشیوں نے متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی ہیں۔ یہ دھماکے شام کے فضائی دفاعی اداروں کی جانب سے شہر کی فضائی حدود میں آنے والے میزائلوں کو روکنے کی وجہ سے ہوئے۔
دریں اثنا، سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے حلب کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب وقفے وقفے سے دھماکوں کی اطلاع دی۔
یواین آئی۔ م س